شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم سبکو

اور جنہوں نے سلام لکھا تھا ان کو و علیکم السلام

عمر بھائی آپ کا پیغام پڑھ لیا تھا۔ شکریہ۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
نو رتن، چوبدار اور درباری وغیرہ تو اس کے لئے دربار پہلے آپ خود بنوائیں۔​
پتا نہیں بارہ دری سے آپ کی کیا مراد ہے؟
1۔ بارہ عدد دریاں یا کچھ اور؟ اجمیر ، راجستھان، انڈیا میں انا ساگر جھیل کے کنارے مغل شہنشاہ شاہ جہاں کی تعمیر کروائی ہوئی ایک بارہ دری آج بھی موجود ہے۔ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ اُسے دیکھ کر تو نورتن، چوبدار اور درباری وغیرہ کا تصور ذہن میں کہیں نہیں اُبھرتا۔ شاہانِ مغلیہ موسم گرما میں ہواخوری کے لیے ایسی بارہ دریوں میں اپنی بیگمات کے ساتھ قیام کرتے تھے۔ نہ وہ اپنے ساتھ نورتنوں کو لاتے تھے نہ لاولشکر کو۔ بیگمات، چند شاہی خدمت گزار اور فوج کے چند دستے۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں۔
 
Top