زین

لائبریرین
آج کل تو وہ بھی نہیں لکھ رہا بس ٹائم پاس سمجھئے ایسے میں نے اردو صحافت میں کام کیا ہے تقریبا پانچ سال رپورٹنگ کا اب فلموں کے لئے کوشش کر رہا ہوں۔
مطلب آپ نے بھی کم عمری میں صحافت میں قدم رکھا۔ جب آپ نے کام شروع کیا تب عمر کیا تھی آپ کی ؟
 

زین

لائبریرین
اخبا
اخبار کا نام کیا ہے؟ آن لائن یہ دستیاب ہے کیا؟؟؟

روزنامہ آزادی
ویب سائٹ چند ماہ قبل ہیک ہوگئی تھی تب سے غیر فعال ہے


جون 2012ء میں روزنامہ دنیا( www.dunya.com.pk ) جوائن کیا لیکن اب تک ہمارے شہر کوئٹہ سے اشاعت شروع نہیں ہوئی ۔ انہوں نے آزادی کے ساتھ کام جاری رکھنے کی اجازت دے رکھی ہے ۔
 
اچھا ہے بہت مزا آئے گا لکھنے پڑھنے کا اپنا ایک الگ ہی مزا ہے۔
آپ کی تعلیم کہاں سے ہوئی تھی کیا آپ نے صحافت کا کوئی کورس کیا ہوا ہے؟
 

زین

لائبریرین
17 یا 18
مجبوری بہت کچھ کرا دیتی ہے بھائی کیا کیجئے گا لیکن اس کا فائدہ بھی ہوا۔
درست کہا ، مجبوری میں کیا کیا نہیں کرنا پڑتا۔ میں نے کلاس 7 سے بطور کمپیوٹر آپریٹر اخبار میں کام شروع کیا۔ میٹرک کے بعد رپورٹنگ کا کام سیکھا ۔ اس سے قبل بھی بہت جتن کئے ۔ ریڑھی تک چلائی ۔
 
اللہ اللہ
آپ نے بڑی محنت کی ہے سچ مچ آگ میں جل کر ہی سونا کندن بنتا ہے
جتنے بھی بڑے لوگوں کی زندگیوں کو دیکھئے گا ایسا ہی ملے گا
اللہ آپ کو ہمت اور حوصلہ دے
 

زین

لائبریرین
اچھا ہے بہت مزا آئے گا لکھنے پڑھنے کا اپنا ایک الگ ہی مزا ہے۔
آپ کی تعلیم کہاں سے ہوئی تھی کیا آپ نے صحافت کا کوئی کورس کیا ہوا ہے؟
ماحول میسر ہو تو بندہ سیکھ جاتا ہے ۔ اب تک صحافت کا کوئی کورس نہیں کیا ۔بی اے کے پیپرز دیئے ہیں ابھی تک نتیجہ نہیں آیا۔ اس کے بعد یونیورسٹی میں ماس کمیونیکشن میں داخلہ لوں گا انشاء اللہ
صحافت ہے تو بہت دلچسپ لیکن ہمارے یہاں بہت مشکل شعبہ ہے ، ہمارے شورش صوبے میں گزشتہ چند سالوں میں 32 صحافی قتل کئے جاچکے ہیں ۔ مہینہ پہلے (دس جنوری کو ) بم دھماکے میں ہم نے تین ساتھیوں کو کھویا۔
 

زین

لائبریرین
اللہ اللہ
آپ نے بڑی محنت کی ہے سچ مچ آگ میں جل کر ہی سونا کندن بنتا ہے
جتنے بھی بڑے لوگوں کی زندگیوں کو دیکھئے گا ایسا ہی ملے گا
اللہ آپ کو ہمت اور حوصلہ دے
بس دکھ اس بات کا ہے کہ تعلیم متاثر ہوئی
آمین
آپ کیا پڑھ رہے ہیں اور مستقبل کےلئے کیا سوچ رکھا ہے ؟
 
بس دکھ اس بات کا ہے کہ تعلیم متاثر ہوئی
آمین
آپ کیا پڑھ رہے ہیں اور مستقبل کےلئے کیا سوچ رکھا ہے ؟

اللہ کا شکر ہے پڑھائی جا ری ہے
فی الحال ایم اے ان ماس کام ۔۔
مستقبل میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کا ارادہ ہے ۔
بقیہ دیکھئے اللہ مالک۔
 
Top