آج کل اوسطاً تین چار نئے اندراجات یومیہ ہو رہے ہیں لیکن سبھی فعال نہیں ہوتے۔ ویسے مجموعی فعالیت کا گرافت بھی بتدریج بڑھ رہا ہے۔
یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ لیکن روزانہ ہی کوئی نہ کوئی رکن رجسٹر ہوتا ہے۔
لیکن خالی رجسٹر ہونے سے کیا ہوتا ہے۔ مزہ تب ہوتا ہے جب کوئی رکن فُعال بھی نظر آئے۔
ماشاءاللہ لاقوۃ الا باللہ۔
اس دعا کی برکت سے اللہ تعالیٰ اس فورم کو نظر بد سے بچائیں گے۔
بہت بہت مبارک باد کے مستحق ہیں آپ حضرات! آپ کی محنتیں دیکھ کر روزانہ ہی دل کو مسرت ہوتی ہے۔
مجھے بھی الحمدللہ اس فورم سے بہت زیادہ فائدہ ہورہا ہے۔
بلکہ اب تو افسوس کرتا ہوں کہ اتنی تاخیر سے کیوں متعارف ہوا اور متعارف ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کرتا ہوں۔
فورم کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ اپنے مہمانوں کو اہم اہم معلومات کی فراہمی اور مفید ترین باتیں سکھانے کے دوران بوریت کا احساس تک نہیں ہونے دیتا۔
فجزاکم اللہ خیرا احسن الجزاء فی الدنیا و الآخرۃ علی ما تعطون المحفلین والضیوف من الالسنۃ و الاخبار ومایسر الناظرین۔