زین

لائبریرین
اللہ کا کرم ہے ۔

مجھے دعاؤں میں یاد رکھیے گا کہ اگلے چند دنوں/ ہفتوں میں کئی اہم فیصلے کرنے ہیں ۔
 

زین

لائبریرین
او بھیااااااا
آج تو پتا نہیں کیا بنا دیا تھا میں نے دل ہی نہیں کر رہا تھا کچھ بھی بنانے کا پر بنانا تو تھا اسی لیے چاول ،سبزیاں ، گوشت ، دہی سب ڈال کر ایک نئی ڈش بنا دی تھی۔پھر تصویر بنانے کا بھی موڈ نہیں تھا۔ :(
آپ تصویر بناکر اپلوڈ کردیتیں تو محفلین ڈش کا کوئی نہ کوئی نام تجویز کردیتے :)
 

شمشاد

لائبریرین
کھیر ویسے تو ٹھنڈی ہی کھانی چاہیے۔ زیادہ ٹھنڈی ہو اور اوپر تھوڑا سا دہی ڈال لیں تو اور بھی مزہ آتا ہے۔

لیکن مانو بلی اگر ٹھنڈی ہونے کےلیے رکھ دیتی تو شاید اس کے لیے بچتی ہی ناں۔
 

شمشاد

لائبریرین
واہ بھئی پھر تو تم نے بہت کام کیے ہیں۔
باورچی خانے میں تو جانے کا وقت ہی نہیں ملا ہو گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
شہری لڑکیوں کے ساتھ یہ بہت بڑا مسئلہ ہوتا ہے کہ ذرا سا کام کیا اور تھک گئیں۔ کبھی دیہات میں رہ کر دیکھو پھر تمہیں معلوم ہو گا کہ کام کسے کہتے ہیں۔
 
Top