ملائکہ

محفلین
شہری لڑکیوں کے ساتھ یہ بہت بڑا مسئلہ ہوتا ہے کہ ذرا سا کام کیا اور تھک گئیں۔ کبھی دیہات میں رہ کر دیکھو پھر تمہیں معلوم ہو گا کہ کام کسے کہتے ہیں۔
شہر کے لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں جو کہ جسمانی دباؤ سے زیادہ تھکا دینے والا مسئلہ ہے۔۔۔۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
وعلیکم السلام
کیسی ہیں ناعمہ بہنا
اب تو محفل میں نظر ہی نہیں آتیں آپ ؟
میں ٹھیک ہوں آپ کیسے ہو بچے ؟ ہممم دراصل آج کا مصروفیت کچھ زیادہ ہو گئی ہے ، کل یہی سوچ رہی تھی کہ تھوڑی دیر کے لئے روزانہ محفل پر ضرور جایا کروں ۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
کھیر ویسے تو ٹھنڈی ہی کھانی چاہیے۔ زیادہ ٹھنڈی ہو اور اوپر تھوڑا سا دہی ڈال لیں تو اور بھی مزہ آتا ہے۔

لیکن مانو بلی اگر ٹھنڈی ہونے کےلیے رکھ دیتی تو شاید اس کے لیے بچتی ہی ناں۔
چاچو آپ کو کیسے پتا ؟
ہاں ناں اب دیکھیں میں کالج سے آئی ہوں تو تھوڑی سی کھیر رہ گئی تھی
اور میں نے صبح بھی نہیں کھائی :(
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
یہ تم سب لڑکیوں کے سر میں درد کیوں ہوتا ہے؟ جسے دیکھو یہی شکایت کرتی نظر آتی ہے۔
چاچو میں بتاؤں ۔۔ کالج سے واپسی پر زیادہ برا حال ہوتا ہے اب تو رکشے میں آنا ہوتا ہے ناں تو جب ٹریفک میں پھنس جاتے ہیں تو دھواں کی وجہ سے سر میں درد ہونے لگتا ہے۔
 
Top