سید فصیح احمد

لائبریرین
آپ کی عنایت ہے سیدصاحب :)
اللہ تعالیٰ برکت دیں آپ کو ۔
آمین !! اللہ آپ کو بھی اپنی امان میں رکھے ،، اور اس دعا کے سنگ ایک تحریر اور باندھ لیں برکت دیں ، دین و دُنیا اور صحبت میں ، آپ جیسے اچھے لوگوں کی صورت :) :)
 
فلک شیر

محفلین
ہم ٹھیک ہیں اور عبد اللہ بھی ۔ :)
سوات کے نواح میں موجود سیاحتی مقامات سے متعلق دھاگوں کے ربط عنایت فرمائیے اور یہ بھی بتائیے کہ کالام کا رستہ آج کل کتنے گھنٹہ میں طے ہو رہا ہے ؟
کل سویرے ہم ان شاءاللہ وارد ہوں گے مینگورہ بتوفیق الٰہی۔
 
جیہ

خوب ۔

میرے علم میں تو کوئی ایسا دھاگہ نہیں جس میں سیاحتی مقامات کے معلومات ہوں ۔ کالام کا رستہ خراب ہے میرے خیال میں منگورہ سے 6، سات گھنٹے تو لگتے ہیں۔ منگورہ سے آپ کو سیاحتی کتابچے مل جائیں گے

میرے لئے کیا حکم ہے؟ آپ سے ملاقات یا ٹیلی فونک رابطہ تو بوجوہ ممکن نہیں مگر بابا آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔
 
فلک شیر

محفلین
خوب ۔
میرے علم میں تو کوئی ایسا دھاگہ نہیں جس میں سیاحتی مقامات کے معلومات ہوں ۔ کالام کا رستہ خراب ہے میرے خیال میں منگورہ سے 6، سات گھنٹے تو لگتے ہیں۔ منگورہ سے آپ کو سیاحتی کتابچے مل جائیں گے
رستے سے متعلق مجھے بھی تشویش ہے۔
خورہ کئی سے دعا کی درخواست ہے۔ اگر ممکن ہوا، تو بابا جان کو سلام کروں گا ان شاءاللہ ۔ :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
آپی ایک عرض آپ کے گوش گزارنی تھی :) یہاں کچھ بچے سچ میں آپ کو بہت یاد کرتے ہیں ، بلکہ مجھ سے جب بھی محفلین کی بابت کچھ بات ہو تو آپ کا ذکر لازم و ملزوم ہوتا ہے :) تو آپ زیادہ دِن غائب نہ ہوا کرو ، باقی خانہ داری کی ذمہ داریوں سے میں بخوبی آگاہ ہوں ، :) اور ہاں بس دعا میں یاد رکھیے گا کہ بہن کی دعا کی کچھ روک ٹوک نہیں ہوتی :) :)
جزاک اللہ خیر !!
 
فلک بھائی آپ سب سے بہت سیکھنے کو ملتا ہے ،،، پس یہ خورہ کئی کا مطلب بھی سمجھا دی جیئے نا :) :)
 
جیہ

لائبریرین
آپی ایک عرض آپ کے گوش گزارنی تھی :) یہاں کچھ بچے سچ میں آپ کو بہت یاد کرتے ہیں ، بلکہ مجھ سے جب بھی محفلین کی بابت کچھ بات ہو تو آپ کا ذکر لازم و ملزوم ہوتا ہے :) تو آپ زیادہ دِن غائب نہ ہوا کرو ، باقی خانہ داری کی ذمہ داریوں سے میں بخوبی آگاہ ہوں ، :) اور ہاں بس دعا میں یاد رکھیے گا کہ بہن کی دعا کی کچھ روک ٹوک نہیں ہوتی :) :)
جزاک اللہ خیر !!
خلوص کے لئے شکر گزار ہوں سید صاحب :)
 
شمشاد

لائبریرین
او ہو آج تو اُم گبین آئی ہوئی ہے۔ کہاں رہ گئی تھیں مائی صاحبہ۔ اتنے دن ہو گئے انتظار کرتے کرتے۔
 
Top