علی وقار

محفلین
یہ دھاگہ پھر سنسان پڑا ہے۔
درست۔

یہ تو آپ واپس آئے تو بارہ دری میں کچھ رونق میلہ لگ گیا، یا ظفری صاحب کے پلٹنے سے ماحول بنا، وگرنہ کوئی ویرانی سی ویرانی ہے!میرے خیال میں، اردو محفل اپنا پرائم ٹائم دیکھ چکی ہے۔ اب تو بس یادیں تازیں کرنے والی بات ہی رہ گئی ہے۔

ہم سب کو ہی کوشش کرنی چاہیے کہ اردو محفل میں ہلچل رہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ نے سچ میں بندر پالا ہوا ہے؟
دو پالے ہیں لاڈلے سے راجو اور انار کلی۔ لیکن جب طبیعت خراب ہوئی تو پھر کسی کو دے دئیے کیونکہ انھیں ہر وقت توجہ کی ضرورت تھی۔ گلاس ڈور کےاُس پار وہ اور اِس پار ہم۔ ان کی اداسیاں دیکھی نہ گئیں۔ دل پہ ہاتھ رکھ کر صنم جُدا کر دئیے۔
جو ابھی ہے، وہ تو :love:۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس اسی کے لئے نام کی جستجو ہے کہ اچھا سا ملے۔
 
اربش علی

واہ ما شاء الله ۔ ان کی تصاویر بھی بھیج دیں تو چار چاند لگ جائیں۔
 
Top