تیسری سالگرہ محفل کی سالگرہ فیشن ڈے ۔۔

سارہ خان

محفلین
حجاب بہت زبردست لکھا ۔۔ :clapp:۔۔۔:Lollz: :Lollz:


اُفف سارہ تیار ہوکے اپنا جائزہ نہیں لیا کیا تمہارے ایک کان کا بُندہ غائب ہے سارہ کے ساتھ حجاب کھڑی ہے بلیک ساڑھی پر سلور کام وائٹ جیولری اور گجرے پہن کر اچھی لگ رہی ہے اپنی تعریف خود واہ سارہ مجھے کچھ کہہ رہی ہے ذرا سُن لوں ارے یہ کیا اب کیا کروں ، میں تو جلدی جلدی میں سلور کام کی ساڑھی اور جیولری پر گولڈن سینڈل پہن آئی ہوں۔۔۔۔۔۔:grin:

ہاہاہا حجاب میں تم سے کہ رہی تھی کہ ذرا اپنی ساڑھی میرا بندا چیک کرو کہیں گلے ملتے ہوئے پلو میں اٹک تو نہیں گیا ۔۔۔:tounge:
 

سارہ خان

محفلین
سارہ تصویریں نظر آ رہی ہیں۔ زبردست۔:grin:
حجاب بہت اچھا لکھا ہے۔:hehe:


وہ دوسرے امیج لگائے تھے ماورا ۔۔ بہت خوبصورت ڈریسز تھے لیکں پتا نہیں کیوں پہلے نظر آئے لگائے تو پھر کچھ دیر بعد غائب ہو گئے ۔:confused:۔ تو چینج کرنے پڑے ۔۔۔
 

سارہ خان

محفلین
سارہ بیٹا کیا سبھی نگوڑ ماریاں (معذرت :)) دبلی پتلی ہی ہیں ایک آدھ تندرست قسم کے لباس بھی تحفے میں دے دیتیں۔

:)

نگوڑ ماریاں ۔۔:eek:

بھیا آپ کپڑوں کے سائز کو نہ دیکھیں خلوص و محبت کا سائز دیکھیں ۔۔:tounge: اب کسی کے سائز کا پتا تو نہیں تھا نہ ۔۔ سب کے ایک ہی سائز کے بن کر آ گئے ہیں ۔۔:grin: امید ہے محفل کی محبت میں سب اس ہی سائز کو قبول کر لیں گے ۔۔۔;)
 
ہا ہا ہا ہا قبول تو کر ہی لیں گی خواتین کپڑے اور زیورات کبھی لوٹانے کی قائل نہیں ہوتیں۔ پر مسئلہ یہ ہے کہ سما سکیں تب جانو بیٹا۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آج محفل کی سالگرہ کا فیشن اور ملبوسات ڈے ہے ، سالگرہ کی تقریب تو گزر چکی ہے اُس روز سب نے تیار ہونے میں اور خود کو سب سے حسین نظر آنے کے لیئے کس نے کتنی کوشش کی اور کون اُس میں کتنا کامیاب ہوا یہ سب جاننے کے لیئے آئیے چپکے سے چلتے ہیں محفل کی سالگرہ کی تقریب میں جو 5 دن پہلے منعقد ہو چکی ہے :)
سب سے پہلے اُس لان کی طرف دیکھئے کیا شاندار سجاوٹ ہے ، شاندار اسٹیج پھولوں سے سجا ہوا، اچھی سی کرسیاں بھی لگی ہوئی ہیں ، پھول پتیوں سے چاروں طرف سالگرہ مبارک محفل لکھا نظر آ رہا ہے ، لائٹنگ بڑی خوبصورتی سے کی گئی ہے ۔مہمانوں کے داخلی راستے کے دونوں جانب پھول کی لڑیوں سے گیٹ بنایا گیا ہے ، مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، محفل کے سب ممبرز جو میزبان بھی خود ہیں مہمان بھی خود ہیں ایک دوسرے کو مسکرا کر ویلکم ویلکم کے ساتھ سالگرہ کی مبارک دے رہے ہیں ۔
ماوراء اور تعبیر ایک طرف کھڑی باتوں میں مشغول ہیں اندازہ یہی ہے کہ محفل کی سالگرہ کے حوالے سے ہی کوئی بات ہو رہی ہے ، ماوراء نے بڑا حسین سا کرتی اور لہنگا پہنا ہوا ہے اور تعبیر شلوار قمیض میں ہیں ماوراء کا میک اپ بڑا شاندار ہے ساتھ گجروں اور جیولری نے چار چاند لگا دئیے ہیں تعبیر نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی خوبصورت میک اپ اور جیولری میں حسین نظر آ رہی ہیں ، تعبیر تعبیر بات کرتے ہوئے ذرا ماوراء کی طرف بھی دیکھ لیں ماوراء کا مسکارا پھیل رہا ہے بتائیں اُس کو ;)
پورے لان پر نظر ڈالی جائے تو وہ ایک طرف شگفتہ نظر آئیں باجو کے ساتھ ، شگفتہ نے بڑا خوبصورت گرین کلر کا نئے ڈیزائین کا پاجامہ سوٹ پہنا ہے اچھی لگ رہی ہیں ، باجو ریڈ سوٹ میں ہیں ، باجو ، شگفتہ کو بتا کیوں نہیں رہیں آپ کہ شگفتہ کی لپ اسٹک پھیل رہی ہے;)
ارے واہ باجو نے بڑا حسین سا پراندہ بھی ڈالا ہوا ہے بالوں میں :) ارے باجو ، باجو پراندہ گرنے والا ہے ارے کوئی بتا کیوں رہا ، شگفتہ قریب کھڑی ہیں مگر لگتا ہے حسبِ عادت کھوئی ہوئی ;)
وہیں باجو کے پاس ہی فرزانہ بھی نظر آرہی ہیں فان کلر کی خوبصورت سی ساڑھی ساتھ میچنگ جیولری میں منفرد لگ رہی ہیں سب سے :)
جیہ نے خوبصورت سا پشاوری ڈریس پہنا ہے ہئیر اسٹائل بڑا منفرد ہے بالوں کی باریک باریک چوٹیاں بنائی ہیں خالص پٹھانی انداز میں :) اچھی لگ رہی ہیں:)
زینب نے ساڑھی پہنی ہوئی ہے وہی والی جو رکھی تھی سنبھال کے کسی خاص موقعے کے لیئے :) ساتھ ہی میچنگ جیولری چوڑیاں اور میک اپ ہے ( اتنی حسین لگ رہی ہو زینب مگر یہ کیا پاء جی اور پاگلا پاگلا کر رہی ہو آج تو یہ سب نہ بولو دیکھو سب منع بھی کر رہے ہیں اشاروں میں چپکے چپکے ;)
اتنا تیار ہو کے آئے ہیں سب آج ، اور تم ریڑ لگاؤ سب کی ;)
سارہ پر نظر نہیں پڑی اب تک لگتا ہے پارلر میں دیر ہوگئی سارہ کو ;) ارے یہ کیا ہوا پوری محفل کے لوگ اچانک گیٹ کی طرف مڑے ہیں کون آگیا اوہ ، نبیل اور زیک داخل ہوئے لان میں :) نبیل کی تیاری واہ کمال ، رسٹ کلر کے کرتا شلوار اور کھسّے میں اچھے لگ رہے ہیں:) زیک بلیک سوٹ میں اچھے لگ رہے ہیں:)
سارہ بھی آگئی ہے انگوری کلر کے چوڑی دار پاجامے کرتے پر نفیس سا کام ہے ساتھ میچنگ جیولری میک اپ میں حسین لگ رہی ہے :) اُفف سارہ تیار ہوکے اپنا جائزہ نہیں لیا کیا تمہارے ایک کان کا بُندہ غائب ہے;) سارہ کے ساتھ حجاب کھڑی ہے بلیک ساڑھی پر سلور کام وائٹ جیولری اور گجرے پہن کر اچھی لگ رہی ہے :) اپنی تعریف خود واہ ;) سارہ مجھے کچھ کہہ رہی ہے ذرا سُن لوں ارے یہ کیا اب کیا کروں ، میں تو جلدی جلدی میں سلور کام کی ساڑھی اور جیولری پر گولڈن سینڈل پہن آئی ہوں;)
سب لڑکیوں نے گجرے پہنے ہوئے ہیں گجروں کا انتظام محفل کے جگت بھیا نے کیا ہے:)
حجاب کے ساتھ عیشل کھڑی ہیں پیرٹ گرین سوٹ اور میچنگ جیولری میں اچھی لگ رہی ہیں :)
عندلیب ، زونی ، ملائکہ ، جیا راؤ سب نے خوبصورت لباس پہن رکھے ہیں میچنگ جیولری اور گجروں کے ساتھ اور پیاری لگ رہی ہیں :)
محفل کے تمام میل ممبرز بھی کافی تیار ہو کر آئے تھے مگر لڑکیوں کی اتنی اچھی تیاری اور چمک دمک میں لڑکوں کی ساری تیاری ماند پڑ گئی ;) لڑکوں نے محفل کی سالگرہ پر کھانا خود بنایا تھا اس لیئے سب تھکے ہوئے تھے :) آپ لوگ اگلی سالگرہ پر پارلر ضرور جائیے گا ( مشورہ ) ورنہ آپ سب کی تیاری کا احوال کبھی نہیں لکھا جا سکے گا;)


:):)
:):)

زبردست حجاب ، بہت دلسپ لکھا ہے !

:best:
 

سارہ خان

محفلین
یہ چوڑیاں سب اپنے اپنے ڈریسز سے میچ کر کے لے لیں ۔۔۔۔۔:)


bangles01.jpg


bangles02.jpg


bangles03.jpg


bangles04.jpg


bangles2.jpg


bangles05.jpg


bangles3.jpg


bangles4.jpg


bangles5.jpg


bangles.jpg


index.php
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین




د لگا دئیے ہیں تعبیر نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی خوبصورت میک اپ اور جیولری میں حسین نظر آ رہی ہیں ، تعبیر تعبیر بات کرتے ہوئے ذرا ماوراء کی طرف بھی دیکھ لیں ماوراء کا مسکارا پھیل رہا ہے بتائیں اُس کو ;)
پورے لان پر نظر ڈالی جائے تو وہ ایک طرف شگفتہ نظر آئیں باجو کے ساتھ ، شگفتہ نے بڑا خوبصورت گرین کلر کا نئے ڈیزائین کا پاجامہ سوٹ پہنا ہے اچھی لگ رہی ہیں ، باجو ریڈ سوٹ میں ہیں ، باجو ، شگفتہ کو بتا کیوں نہیں رہیں آپ کہ شگفتہ کی لپ اسٹک پھیل رہی ہے;)
ارے واہ باجو نے بڑا حسین سا پراندہ بھی ڈالا ہوا ہے بالوں میں :) ارے باجو ، باجو پراندہ گرنے والا ہے ارے کوئی بتا کیوں رہا ، شگفتہ قریب کھڑی ہیں مگر لگتا ہے حسبِ عادت کھوئی ہوئی ;)



:):)

بوچھی ، اتنی لمبی فون کال میں لگی ہوئی ہیں نجانے کب سے ، یہ نہیں کہ مجھے بتا ہی دیں :( :)

ویسے حجاب ، میں تو بہت کم لپ اسٹک اپلائی کرتی ہوں :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:):)

تھینکس سارہ ، یہی ریڈ ڈریس پہننا ہے آج ؟ پھر ٹھیک ہے ، ویسے میں نے یہاں بھی ڈریس بنوا لیا تھا اپنے لیے خود بھی :):)
 

سارہ خان

محفلین
جو ڈریس بنوایا تھا اس کے بارے میں لکھیں نہ شگفتہ ۔۔ جو جو سالگرہ کے لئے تیاری کرنی تھی سب لکھیں ۔۔۔:)

سعود بھیا آپ بھی لکھیں اپنی تیاری ۔۔ ہمیں بھی تو پتا چلے کیسے لگتے ہیں اپ تیار ہو کر ۔۔۔:tounge:

ہم بھی لکھیں گے۔۔ لیکن آپ لوگ شروع تو کریں نہ پہلے سب ۔۔
 
Top