سعود ، کھیت خرید لوں اور ساتھ بھینس تو یہ ترکیب آزماؤں گی ، مگر ناک صاف کرنے کے لیئے رومال رکھوں گی اور یہ گلپھڑے ہیں کہ گودام نمک اگلے نوالے کے لیئے کیسے اسٹور ہوگا وہاں
کھیت اور بھینس کا مسئلہ تو یوں حل کیا جا سکتا ہے کہ آپ ہمارے گاؤں کے دورے پر آجائیں۔ اور اگر آپکی ناک نا بہتی ہو تو میری صاف کر دیجئے گا اپیا۔
ارے ہاں اور آپ کو اگلے نوالے لے لئے کتنا نمک اسٹور کرنا ہے کہ گودام کی ضرورت محسوس ہوئی؟ ارے اپیا اس دن آپ سے پوچھوں گا جس دن کلوں میں پان دبا دیکھ لیا۔
۔۔۔۔۔ہائے اللہ توبہ کرو فوراً، میں بڈھی ہو کے بھی پان نہیں کھاؤں گی کبھی اُففففففف ذرا تصور کر کے دیکھا کیسا ہولناک منظر تھا
اور کوئی علت جو پالی ہوئی ہو، مثلاً سگریٹ، بیڑی، حقہ، تمباکو، سونف، سپاری، چھالیہ وغیرہ وغیرہ
سعود ، پہلی فرصت میں نزلہ زکام کا علاج کرواؤ میں ناک ضرور صاف کردوں گی مگر پلاس سے پکڑ کے سوچ لو تمہارا گاؤں کہاں ہے ، میرا ددھیال اور ننھیال بھی انڈیا میں ہے یہ الگ بات کہ پہچانتا کوئی نہیں وہاں مجھے۔
میں تو تم سے پوچھ رہی ہوں کہ منہ میں نمک کیسے جمع رکھ سکتا ہے کوئی وہ بھی اگلے نوالے کے لیئے
ہائے اللہ توبہ کرو فوراً، میں بڈھی ہو کے بھی پان نہیں کھاؤں گی کبھی اُففففففف ذرا تصور کر کے دیکھا کیسا ہولناک منظر تھا
ہائے ظالم تو نے پی ہی نہیں
چائے تو نعمت ہے۔
زونی آنٹی کی یاد آ گئی۔
بڈھی ہو کے تو ویسے بھی نہیں کھا پائیں گی، ذرا تصور کریں جب منہ میں دانت ہی نہیں ہوں گے تو چھالیہ کیسے چبا پائیں گی؟؟؟؟؟؟
اصل بات تو یہ ہے اپیا کہ اتنی نفاست پسند ہو کر اس ڈش کا مزہ ہی نہیں لے سکتیں آپ۔ رہنے دیجئے یہ آپ کے بس کی بات ہی نہیں۔ میرے ناک صاف کرنے کا انداز ہی جدا تھا۔ کہنی کے پاس ناک لگاتا تھا اور ہاتھ سے رگڑتا ہوا کلائی تک لاتا تھا۔ کپڑے کی آستیں خصوصاً کف کا یہ عالم ہوتا تھا کہ آپ کو تو تصور سے ہی ابکائی آجائے۔ اور اب تک جتنے پکوان بنائے سب کا ستیا ناس ہو جائے۔