'' دھواں گوشت ''
بغیر ہڈی کا گوشت (بکرے یا گائے کا) آدھا کلو۔۔چھوٹی بوٹیاں
پیاز 3 عدد (بڑی)
پودینہ ایک گھٹی
سبز دھنیا آدھی گھٹی
زیرہ ایک چمچ
نمک سرخ مرچ حسب ذائقہ
دہی 2 کپ
لہسن و ادرک 3 چمچ
2 سے 3 ہری مرچیں
گھی ایک چھوٹا کپ
ترکیب :
1۔۔آدھے پیاز اور لہسن و ادرک کو باریک پیس لیں۔۔(میں بلینڈر میں ہی باریک کر لیتی ہوں)
2۔۔گوشت کو دھو کر اس میں یہ پسا ہوا پیاز و اردک 'نمک مرچ ایک چمچ خشک دھنیا و زیرہ ڈال کر 2 کپ پانی ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں۔۔
3۔۔جب پانی خشک ہو جائے تو گھی ڈال کر خوب اچھی طرح بھون لیں۔۔تا کہ گھی کا کچا پن ختم ہو جائے اور گوشت گھی چھوڑنے لگے۔۔
4۔۔دہی کو پھینٹ لیں۔۔اور گوشت میں ڈال کر بھونتے رہیں جب تک مصالحہ خشک نہ ہو جائے۔۔
5: بقایا پیاز کو بہت باریک لچھے دار کاٹ لیں۔۔
6: پودینے کے پتے اور سبز دھنیا و سبز مرچیں باریک کاٹ لیں۔۔
7۔۔۔پیاز 'سبز مرچیں 'سبز دھنیا'پودینہ سب گوشت میں ملا کر پانچ منٹ تک بھونیں۔۔۔
8۔۔ ایک کوئلے کو چولہے پر دہکا لیں اور گوشت کے اوپر روٹی کا ٹکڑا رکھ کر اس پر یہ دہکتا ہوا کوئلہ رکھ دیں۔۔کوئلے کے اوپر 2 سے 3 قطرے گھی کے ٹپکائیں جب دھواں چھوڑنے لگے تو ڈھکن فورا بند کر دیں۔۔
پانچ منٹ چولہے پر پڑا رہے دیں بالکل ہلکی آنچ پر۔۔۔اس کے بعد چولہا بند کر کے کوئلہ اور روٹی کا ٹکڑا اٹھا لیں۔۔دھواں گوشت تیار ہے۔۔