محفل کی سالگرہ کے موقعے پر مشاعرے کے انعقاد کی تجویز

محمداحمد

لائبریرین
بہت شکریہ اعجاز صاحب،

ویسے آپ کیوں شعر نہیں کہہ رہے اتنے عرصے سے؟

کیا محفل کی سالگرہ پر کوئی مشاعرہ رکھ لیں ۔ اسی بہانے آپ سے تازہ غزل کی فرمائش کر سکیں گے۔ :)

بہت خوب ۔ کیا اچھا خیال ہے۔ چلیے آواز اٹھائیں مشاعرے کے لیے!!

ضرور ! مشاعرے کی فضا بن جائے تو کیا ہی بات ہے۔ اعجاز عبید صاحب کے جواب کا انتظار ہے۔

پھر آسی صاحب اور وارث بھائی کو راضی کریں گے۔ :)

اپنے خرم شہزاد خرم بھائی تو آج کل کم کم ہی آتے ہیں ورنہ مشاعرہ ہوسٹ کرنے کی تو کوئی فکر ہی نہیں تھی۔ :)
خیال اچھا ہے مشاعرے کا، شاید اسی بہانے کچھ غزل وزل ہم سے بھی ’سرزد‘ ہو جائے

تمام محبانِ شعر و ادب سے مشاعرے کے انعقاد پر تائید و دستیابی کی درخواست ہے۔ مزید تجاویز بھی اگر کوئی ہوں تو ارسال کر دیں۔
الف عین
محمد یعقوب آسی
محمد وارث
محمد خلیل الرحمٰن
فاتح
آصف شفیع
مہدی نقوی حجاز
مزمل شیخ بسمل
خرم شہزاد خرم
منیب احمد فاتح
سید عاطف علی
عظیم
نوید رزاق بٹ

باقی دوستوں کو آپ ٹیگ کر دیجے۔
 
سر زد ہونے والی بات ٹھیک ہے جناب اعجاز عبید صاحب کی۔ کارپردازانِ محفل جیسے مناسب سمجھیں۔
اگر کچھ سرزد ہو گیا تو پیش کردوں گا، نہیں تو سرزنش نہ کیجئے گا۔
 
سر زد ہونے والی بات ٹھیک ہے جناب اعجاز عبید صاحب کی۔ کارپردازانِ محفل جیسے مناسب سمجھیں۔
اگر کچھ سرزد ہو گیا تو پیش کردوں گا، نہیں تو سرزنش نہ کیجئے گا۔

استادِ محترم جناب الف عین تو خود اعتراف کررہے ہیں کہ ایک عرصہ ہوا ان سے کوئی غزل سرزد نہیں ہوئی، انہیں زیادہ سے زیادہ تین غزلوں پر ہی مجبور کیا جاسکتاہے۔ البتہ استاد آسی کے ذہنِ رسا کی موجودہ زرخیزی متقاضی ہے کہ ان سے ’’کم از کم ‘‘تین غزلوں کا مطالبہ کیا جائے ، زیادہ سے زیادہ کی کوئی قید نہ ہوگی۔
 
استادِ محترم جناب الف عین تو خود اعتراف کررہے ہیں کہ ایک عرصہ ہوا ان سے کوئی غزل سرزد نہیں ہوئی، انہیں زیادہ سے زیادہ تین غزلوں پر ہی مجبور کیا جاسکتاہے۔ البتہ استاد آسی کے ذہنِ رسا کی موجودہ زرخیزی متقاضی ہے کہ ان سے ’’کم از کم ‘‘تین غزلوں کا مطالبہ کیا جائے ، زیادہ سے زیادہ کی کوئی قید نہ ہوگی۔
مطالبے ہی تو ہمار قومی مزاج ہیں حضرت! ۔۔۔ اک ’’طلب‘‘ اور مری جاں، ابھی جاں باقی ہے۔
موجودہ زرخیزی اگر ’’یوریا‘‘ کا اثر ثابہت ہوئی تو؟ الف کی جگہ نون ۔۔۔ ارے نہیں، پڑھنے والے کی توبہ!
 

ساقی۔

محفلین
بن بلائے چلا آیا یہ پوچھنے کہ مشاعرہ جسمانی ہو گا یا روحانی؟:)














































میرا مطلب گیٹ ٹو گیدر کی شکل میں یا نیٹ پر ؟
اگر نیٹ پر تو سمعی شکل میں یا تحریری؟
موضوع کیا ہو گا؟​
 
بن بلائے چلا آیا یہ پوچھنے کہ مشاعرہ جسمانی ہو گا یا روحانی؟:)














































میرا مطلب گیٹ ٹو گیدر کی شکل میں یا نیٹ پر ؟
اگر نیٹ پر تو سمعی شکل میں یا تحریری؟
موضوع کیا ہو گا؟​
جتنے الف نون یے آتے ہیں، لگا دیجئے۔ گیٹ ٹو گیدڑ تو مشکل ہے، شاید تحریری ہو۔ ہے نا @محمداحمد صاحب؟
 
ساقی۔ بھائی اور استادِ محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب

اردو محفل کے سالانہ مشاعرے کی ہیئت کچھ یوں ہوتی ہےکہ سب سے پہلے شعراء حضرات کی ترتیب بلحاظِ تقدیم و تاخیر طے کرلی جاتی ہے۔ پھر اسی ترتیب سے انہیں مشاعرے کی لڑی میں مدعو کیا جاتا ہے۔ جب جناب شاعر اپنا کلام پیش کرچکے ہوتے ہیں تب ہی میزبان دوسرے شاعر کو مدعو کرتے ہیں۔ یوں یہ سلسلہ چلتا ہے۔ ادھر شعراء کے کلام پر داد دینے کے لیے ایک دوسری لڑی بنا دی جاتی ہے۔ یوں یہ ایک مشاعرہ تقریبا ایک ہفتے تک چلتا ہے۔ کبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ جن شاعر موصوف کو دعوت دی جارہی ہےوہ اس دوران محفل سے غائب ہوتے ہیں ۔ بالآخر تھک ہار کر دوسرے شاعر کو دعوتِ کلام دی جاتی ہے۔ بہر حال یہ تجربہ نیٹ پر بھی انوکھا ہے اور اردو محفل کے علاوہ کہیں اس کی مثا ل نہیں ملتی۔ یہی جدت اس کی کامیابی کا راز بھی ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
میری محفل میں آمد کا سبب بھی ایک طرحی مشاعرہ ہی بنا تھا تب سے محفل و محفلین سے سے تقریبا ًمستقل یاری ہے ۔ طرحی مصرع یہ تھا میر کا ۔یہ دھواں سا کہاں سے۔۔۔۔
 

دانش حسین

محفلین
دانش بھائی:بہت خوب سلسلے شروع ہونے کو ہے۔۔
حسین بھائی کہاں پہ؟
اردو محفل میں اک اور محفل سج رہی ہے!
کیا مطلب محفل میں محفل:daydreaming:
جی ہاں یہی تو امتیاز ہے اردو محفل کا!
تو پھر ہم دونوں ایک ساتھ چلیں گے!:sad:
ٹھیک ہے میں درونِ محفلین کو اطلاع کردیتا ہوں کہ
دانش حسین کو بھی بلا لیا جائے!:party:

مجھے بھی "واہ واہ" کہنے اور "مکرر مکرر "کے نعرے لگانےکیلئے مدعو کیاجائے۔۔۔۔!:p
 

محمداحمد

لائبریرین
بے حد ممنون ہوں تمام احباب کا خصوصاً جناب اعجاز عبید صاحب اور جناب محمد یعقوب آسی صاحب کا کہ اُنہوں نے اپنی شرکت اور تازہ کلام (مشروط) سے مشاعرے میں رنگ بھرنے کا عندیہ دیا۔

محفل کے باقی شعراء بھی کمر باندھ لیں (مصرعے میں نہیں باندھنا :) ) اور تازہ کلام کے ساتھ مشاعرے میں شرکت کو یقینی بنائیں۔ جن دوستوں کو خصوصاً شعراء کو اب تک ٹیگ نہیں کیا جا سکا ۔ اُن کی بابت یاد دہانی کروا دیں بلکہ اُنہیں براہِ راست ٹیگ کردیجے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
محترم محمد وارث صاحب ، سے بھی تازہ غزل (غزلیات) سُننے کی خواہش ہے۔

اب جو جو محمد وارث صاحب سے تازہ غزل سننے کا متمنی ہے اس پوسٹ پر متفق کی ریٹنگ پاس کرے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت اچھی تجویز ہے۔

مجھے سامعین میں شامل کر لیں۔
متفق ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
سامعین کی صف میں سب سے آگے پائیں گے مجھے ۔۔۔ ۔۔
بہت دعائیں

یہ بھی اردو محفل کا ہی کمال ہے کہ فوراً ہی تین سامعین میّسر آ گئے ۔ :) ورنہ کچھ مشاعروں میں تو سامعین کے فرائض بھی شعراء کو ہی ادا کرنے پڑتے ہیں۔ :) :)
 
Top