محمداحمد
لائبریرین
بہت شکریہ اعجاز صاحب،
ویسے آپ کیوں شعر نہیں کہہ رہے اتنے عرصے سے؟
کیا محفل کی سالگرہ پر کوئی مشاعرہ رکھ لیں ۔ اسی بہانے آپ سے تازہ غزل کی فرمائش کر سکیں گے۔
بہت خوب ۔ کیا اچھا خیال ہے۔ چلیے آواز اٹھائیں مشاعرے کے لیے!!
ضرور ! مشاعرے کی فضا بن جائے تو کیا ہی بات ہے۔ اعجاز عبید صاحب کے جواب کا انتظار ہے۔
پھر آسی صاحب اور وارث بھائی کو راضی کریں گے۔
اپنے خرم شہزاد خرم بھائی تو آج کل کم کم ہی آتے ہیں ورنہ مشاعرہ ہوسٹ کرنے کی تو کوئی فکر ہی نہیں تھی۔
خیال اچھا ہے مشاعرے کا، شاید اسی بہانے کچھ غزل وزل ہم سے بھی ’سرزد‘ ہو جائے
تمام محبانِ شعر و ادب سے مشاعرے کے انعقاد پر تائید و دستیابی کی درخواست ہے۔ مزید تجاویز بھی اگر کوئی ہوں تو ارسال کر دیں۔
الف عین
محمد یعقوب آسی
محمد وارث
محمد خلیل الرحمٰن
فاتح
آصف شفیع
مہدی نقوی حجاز
مزمل شیخ بسمل
خرم شہزاد خرم
منیب احمد فاتح
سید عاطف علی
عظیم
نوید رزاق بٹ
باقی دوستوں کو آپ ٹیگ کر دیجے۔