سترھویں سالگرہ محفل کی سترھویں سال گرہ

سید عاطف علی

لائبریرین
اردو محفل کی سترھویں سال گرہ کی منصوبہ بندی
جیسا کہ رواں فعال دھاگوں کے خال خال مندرجات کے ذریعے محفلین کومحفل کی عنقریب آئندہ سالگرہ کا اندازہ ہو گیا ہو گا کہ محفل کو اللہ تعالی کے فضل سے سترہ سال پورے ہونے جارہے ہیں سو یہ لڑی اس لیے شروع کی جارہی ہے کہ سترھویں سال گرہ کا جشن منانے کے لیے جو جو سلسلے شروع کیے جانے ہیں ان کو منظم اور مؤثر انداز میں پیش کر نے کے لیے مناسب منصوبہ بندی کی جا سکے ۔
تمام محفلین سے امید کی جاتی ہے کہ وہ سالگرہ کے دھاگوں میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کریں گے ،اپنی تجاویز و آراء پیش کریں گے اور سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی جشن کا سماں باندھ دیں گے ۔
محفلین سے یہ بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے مراسلات اور آراء میں دیگر محفلین دل آزاری ،کسی قسم کے تشدد اور تعصب سے پاک جو فضا گزشتہ کچھ سال کے عرصے میں قائم کی ہے اسے مزید ترقی دے کر اپنی محفل کو با ہمی محبت ، یگانگت اور رواداری کے اظہار سے ایک دوستانہ ماحول کا مرقع بنائیں گے ۔
اس لڑی میں تمام متنوع موضوعات پر مبنی لڑیوں کا ربط بھی دیا جا سکتا ہے اور تجاویز و آراء کو جمع بھی کیا جا جاسکتا ہے۔
اس جشن سترھویں نمبر کا ایک نیا سابقہ چسپاں کر دیا گیا ہے تاکہ پھر متعلقہ لڑیاں اس کے تحت آویزاں کی جا سکیں ۔
محفلین کے علاوہ مدیرین سے بھی گزارش ہے کہ اپنے تجربات کی روشنی مین منصوبہ بندی کو مؤثر بنائیں ۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
میری ایک تجویز ہے کہ 17ویں سالگرہ کے موقع پر آن لائن مشاعرہ منعقد کیا جائے۔
اس کے لیے تمام اراکین اردو محفل کے شعراء کے نام تجویز کر دیں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
میری ایک تجویز ہے کہ 17ویں سالگرہ کے موقع پر آن لائن مشاعرہ منعقد کیا جائے۔
اس کے لیے تمام اراکین اردو محفل کے شعراء کے نام تجویز کر دیں۔
اس سلسلے میں تو میں اپنے پیارےا احسن بھیا کو یاد کریں گے اور محمد خلیل الرحمٰن بھائی کو کچھ زحمت دیں گے ۔
 
مجال ہے کہ احسن بھیا کو ٹیگ کا نوٹیفیکشن ملا ہو :)

پچھلے سال کر طرح امسال بھی ان شاء اللہ مشاعرہ کا انعقاد جولائی کے آخری ہفتے میں کیا جا سکتا ہے. مگر اس سال نظامت کی ذمہ داری کوئی اور اٹھائے ... میرے خیال میں وقار بھائی اس کام کو بخوبی نبھا سکتے ہیں.
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اس مرتبہ تمام شعراء سے درخواست ہے کہ مشاعرے کو لازمی وقت دیں۔
سابقہ مشاعرے کے شعراء تو یقینی طور پر اور باقی شعراء جو گزشتہ برس شامل نہ ہو سکے تھے۔ ظہیراحمدظہیر ، یاسر شاہ ، محمداحمد ،
اور ہمارے نئے لکھنے والے دوست بھی ضرور اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔
 

ظفری

لائبریرین
اُمید ہے اگلے سال اردو محفل قانونی طور پر شادی کے قابل ہوجائے گی ۔ :praying:
نوٹ: یہ اطلاع نہیں بلکہ ایک اندیشے کا گمان ہے ۔ :thinking:
 

سید عاطف علی

لائبریرین
پچھلے سال کر طرح امسال بھی ان شاء اللہ مشاعرہ کا انعقاد جولائی کے آخری ہفتے میں کیا جا سکتا ہے
پچھلے سال کے تذکرے سے معلوم ہوتا ہے کہ آڈیو وڈیو طرز پر کیا جائے گا نا ؟
اگر ایسا ہے تو ابھی سے شعرا کو ایک کچی اطلاع دے دی جائے کہ ذہنی طور پر تیار ہو جائیں ۔ حتمی تاریخ کا کسی مناسب وقت پر اعلان کر دیا جائے گا۔
طرحی مصرع اور ترتیبات کے لیے محمد عبدالرؤوف عظیم اور علی وقار برادران میرے ساتھ مکالمہ شروع کر لیں ۔ میں کچھ طرحی مصرعے منتخب کرتا ہوں اس میں سے ایک طرح کو چن لیں گے ۔اور بعد میں ایک لڑی بھی بنالیں گے ۔
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
نوشے میاں کہاں ہیں پہلے بلائیں اُنکو ۔پھر چھوارے لوٹنے کی باری آئے گی 🤓🤓🤓🤓

وہ نئی شیروانی سلوانے کے لیے مار مارے پھر رہے ہیں۔
پہلے ہی ہمیں ایک میاں صاحب کی شیروانی بہت مہنگی پڑی ہے😏😢
 
Top