سید عاطف علی
لائبریرین
اردو محفل کی سترھویں سال گرہ کی منصوبہ بندی
جیسا کہ رواں فعال دھاگوں کے خال خال مندرجات کے ذریعے محفلین کومحفل کی عنقریب آئندہ سالگرہ کا اندازہ ہو گیا ہو گا کہ محفل کو اللہ تعالی کے فضل سے سترہ سال پورے ہونے جارہے ہیں سو یہ لڑی اس لیے شروع کی جارہی ہے کہ سترھویں سال گرہ کا جشن منانے کے لیے جو جو سلسلے شروع کیے جانے ہیں ان کو منظم اور مؤثر انداز میں پیش کر نے کے لیے مناسب منصوبہ بندی کی جا سکے ۔تمام محفلین سے امید کی جاتی ہے کہ وہ سالگرہ کے دھاگوں میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کریں گے ،اپنی تجاویز و آراء پیش کریں گے اور سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی جشن کا سماں باندھ دیں گے ۔
محفلین سے یہ بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے مراسلات اور آراء میں دیگر محفلین دل آزاری ،کسی قسم کے تشدد اور تعصب سے پاک جو فضا گزشتہ کچھ سال کے عرصے میں قائم کی ہے اسے مزید ترقی دے کر اپنی محفل کو با ہمی محبت ، یگانگت اور رواداری کے اظہار سے ایک دوستانہ ماحول کا مرقع بنائیں گے ۔
اس لڑی میں تمام متنوع موضوعات پر مبنی لڑیوں کا ربط بھی دیا جا سکتا ہے اور تجاویز و آراء کو جمع بھی کیا جا جاسکتا ہے۔
اس جشن سترھویں نمبر کا ایک نیا سابقہ چسپاں کر دیا گیا ہے تاکہ پھر متعلقہ لڑیاں اس کے تحت آویزاں کی جا سکیں ۔
محفلین کے علاوہ مدیرین سے بھی گزارش ہے کہ اپنے تجربات کی روشنی مین منصوبہ بندی کو مؤثر بنائیں ۔
آخری تدوین: