محفل کی شہریت اور شہرت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
نکالنے دیں باجو بھڑاس، شاید اس طرح اُسے کچھ آرام آ جائے، ورنہ خطرہ ہے کہ اس کے خون کا دباؤ بڑھ جائے اور دماغ کو کوئی نقصان پہنچ جائے۔





animated087.gif



جناب ایسے لوگوں کو آرام ، چین کہاں :tongue: ۔۔ خون کا دباؤ تو اُس صورت میں زیادہ بڑھنے کا خطرہ لگتا ہے کہ جب وہ یہ گیم نا کھیلے بچارہ ۔ ۔۔ ،
جب سے کھیل رہا ہے تبھی تو فلحال ٹھیک چل رہا ہے ۔ ۔۔ جس دن کھیلنے کو کچھ نا رہا اسدن شاید دماغ ، بھی :tongue: ۔ ۔۔ اور خون کا دباؤ بھی ۔
:rollingonthefloor:
 

تیشہ

محفلین
باجو، مجھے ترس آ گیا ہے۔۔اتنی مشکل سے تو کسی کے سبز ڈبے ہوئے تھے۔۔۔اب میں دوبارہ سرخ کر دوں گی۔۔۔اس لیے سوچا رہنے دوں۔۔عیش کریں بچے۔:)





تو تمھیں کیا :idontknow: بھلے بھاڑ میں جائے ۔ اگر بغیر کسی وجہ سے تمھارے پوائنٹ کم کئے گئے ہیں تو
تم کیوں اور کس لئے لحاظ کرو بھئی ۔ :idontknow:
 

تیشہ

محفلین
یہی بات ہے ساجد بھائی، ویسے میں منتظمین سے درخواست کرنے والا ہوں کہ جو بھی کسی کو مثبت یا منفی نقاط سے نوازے، اس کا نام بھی ظاہر ہو۔




آپ درخواست کریں ۔۔۔ میں اس درخواست کا فیصلہ سننا چاہتی ہوں ۔ ۔۔ ہم سب کو بھی پتا تو چلے ناں ۔۔۔
:whistle:
 

شمشاد

لائبریرین
باجو ویسے کسی مہربان نے کچھ مہربانی کی ہے کہ مجھے آج تین نمبر ملے ہیں۔ اب میرے نقاط41 ہو گئے ہیں۔
 

تیشہ

محفلین
میرا خیال ہے کہ پول کروا لیا جائے اس بات پر کہ نام ظاہر ہو یا نہ ہو۔

پہلے میں نے نام ظاہر کرنے پر مخالفت کی تھی کہ آئے دن جھگڑے ہوں گے، لیکن لگتا ہے اب کسی نے یہ مشغلہ اختیار کر لیا ہے کہ سوائے منفی نقاط دینے کے اور کوئی کام ہی نہیں۔





میں بتاتی ہوں سب سے پہلے ۔ ۔ ۔۔
اُسدن میرا ایک ڈبہ لال رہ گیا تھا ۔۔ میں آئی تو دیکھکر چونک گئی یہ کیسے ۔ ابھی میں اسی تھریڈ میں مذاقا لکھ رہی تھی پوچھ ہی رہی تھی کہ یہ کس نے کم کردیا ۔۔ میں نے تو اپنے موڈُ کے ساتھ میچنگ کر رکھے تھے :rolleyes: ابھی ایک ، دو سیکنڈ ہی گزرے اس رپلائی کو ۔۔ میں اپنی ہی پوسٹ پڑھنے کو دیکھی تو مجھے وہاں پھر سے دو ڈبے نظر آنے لگ گئے :rolleyes: :confused: ( اب یہ کس کی محبت تھی میرے لئے یا پھر شرارت یا پھر حکم کی تعیمل کہ میرے لکھتے ساتھ ہی ڈبے پھر سے دو ہی نظر آنے لگ گئے ۔ )
اور جب سے میں نے خواتین کارنر اپنے لئے الگ کرایا ہے تب سے لے کر آجتک کوئی بھی کسی ممبرز سے میرا کوئی جھگڑا ان بن ہی نہیں ہوئی ۔۔۔ جب جب ہوتی ہے نبیل کو پتا ہوتا ہے ۔
مگر حیرت کی بات پرسوں ترسوں میرا ایک اور ڈبے میں اضافہ ہوا ۔۔۔ میں نے فہیم سے کہا وجہ تو پڑھنا ۔ ۔۔ وجہ یہ نظر آئی کہ بوچھی کے نظریات سے لوگ متفق نہیں ۔ ۔۔ ،:worried:
میں پوچھتی ہوں یہ تین چاردن پہلے کی پوسٹیں میری پڑھی جائے تاکہ پتا تو چلے کہاں کونسے تھریڈ میں کسی کو میری کسی بات کی بڑی سخت تکلیف اٹھی ہے :whistle: جو ایک ڈبہ اور بڑھا ۔ ؟
اگر میرے نظریات سے کوئی متفق نا ہو تو میں کیا کرسکتی ہوں یہ پبلک فورم ہے یہاں جو جسکا نظریات ، خیالات ، سوچ ہوگی وہ ویسے ہی رہے گی ۔ کسی کے کہنے سننے سے بدل نہیں جائے گی ۔
:shameonyou:
 

تیشہ

محفلین
دوسری بات ۔۔، بھلے کسی نے کچھ غلط کیا ہو یا نا ، کچھ ذاتی پسندیدگی نا پسندیگی کو لے کر بھی منفی پوائنٹ دیتے ہیں ، اور کل ماورہ کے کسی نے کاٹ لئے پوائنٹ کے ، اس نے فاطمہ سے اسکے تھریڈ میں اسکی ایج پوچھی تھی ۔
یہ بھلا کوئی طریقہ ہے :rolleyes: ۔ یا کوئی بات ہوئی ۔؟ وجہ ؟
اسلئے کہ ملے جلے بیچ میں ہی موقعے کا فائدہ اٹھا کر ، بغیر کسی وجہ کے منفی دے کر پوائنٹ کم کرنے میں لگے رہتے ہیں ۔

اور مجھے اپنے بارے میں اتنا پتا ہے کہ کئی دن ہوگئے کسی کو کھری کھری نہیں سنائی ، میں آتی ہوں اور چند سلکیٹڈ لوگوں سے کسی تھریڈ میں بات چیت کرجاتی ہوں یا خواتین کارنر میں سہیلوں کے ساتھ گپ شپ ہنسی مذاق ۔ اور تین دن ہوئے اچانک اک اور ڈبہ اضافہ ۔ ؟

اب مجھے تو پتا لگانے کا اختیار ہے ناں کہ سب کو پتا تو چلے وجہ ۔؟ کونسے کس کے تھریڈ میں ۔؟
اسلئے میرا سیدھا شک جلکُکرے لوگوں کی طرف ہی جائے کا جو مجھے سب کے ساتھ ہنستا بولتا دیکھکر برداشت نہیں کرپارہے ۔ اور ڈبے لال کر کر کے یہ ثابت کرانا چاہ رہے ہوں کہ شہرت بہت خراب ہے ۔
جبکہ نا تو میرا کسی سے جھگڑا ہے ، ناں ہی میں یہاں کسی کے ساتھ فلرٹ کرنے آتی ہوں ،
صرف اسلئے منفی پوائٹس دئے جائیں کہ دینے والے کو ذاتی پسند نا پسند بات کا اختیار ہے ۔ کہ جب کہیں کوئی بات اسے پسند نا آئے تو جی کردو ایک اور ڈبہ اسکا لال ۔ :idontknow:
 

تیشہ

محفلین
اچھا آپ بتائیں کہ منفی یا مثبت نقاط دینے والے کا نام ظاہر ہونا چاہیے یا نہیں؟




ہونا چاہئے بلکل ہونا چاہئیے /۔۔۔۔ وجہ ساتھ میں لکھی ہو ، اور جس نے پوائنٹ دئیے یا لئے اسکا نام ساتھ ہو ،
جب ہم سب کو وجہ بھی معلوم ہوگی کہ واقعی ہم سے کچھ غلط ہوا ہے ہم نے غلط کیا ہوگا کچھ تو پھر سدھرنے کا موقع بھی ہوگا ،، تو کیا پتا اگلی بار وہ وجہ ہی نا ہو ۔ ۔۔ مگر کم از کم کچھ لوگ صرف اپنی ذاتی '' پسند ناپسند کیوجہ سے تو منفی نہیں دے سکیں گے ناں ۔ ۔۔ ہم کونسا انکے غلام ہیں جو انکو پسند آئے وہی بات کی جائے ۔ مگر اگر کچھ واقعی میں غلطی ہوگی تو احساس ہوگا واقعی غلط ہے ۔
اسلئے اسطرح سب اس کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھا سکتے ۔ کس منہ سے ، اور کیسے آکر منفی دیں گے جب جانتے ہیں کہ اگلے بندے کی کوئی غلطی نہیں ۔
:devil:
 

حسن علوی

محفلین
بہت ہی اچھی بحث چل رہی ھے اور میں کسی حد تک باجو کے خیالات سے متفق بھی ہوں کہ آخر کس بنیاد پر یہاں کسی رکن کو اجازت ھے کہ وہ کسی کی شہرت میں اضافہ یا کمی کا باعث بنے۔ اگر اس چیز (شہرت کے زُمرے) کو یہاں متعارف کرایا گیا ھے تو اس کے ساتھ ایک ایسے فیچر کا اضافہ لازمی ہونا چاہیئے کہ جس سے معلوم ہو سکے کہ شہرت میں تبدیلی کی وجہ کیا تھی اور یہ کس رُکن کی مہربانی سے ممکن ہوئی۔ منتظمین اگر اس ضمن میں کچھ کر سکیں تو یہ ایک اچھا اور مثبت قدم ہوگا جس کو میرے خیال سے سب ہی اراکین سراہیں گے۔ شکریہ
 

طالوت

محفلین
جب نام ظاہر ہو اور معقول وجہ بھی نہ ہو تو جھگڑے تو ہوں گے ۔۔ اگر نام ظاہر کرنے کا آپشن دیا جائے تو ساتھ ہی ایسا آپشن بھی ہو کہ دوسرے ممبران کی بھی اس تک رسائی ہو کہ وہ بھی منفی یا مثبت نمبر ، ان کی وجہ اور دینے والے کا نام دیکھ سکیں تو خود بخود ایک اچھا "چیک سسٹم" بن جائے گا۔۔ کیونکہ ایک کی مخالفت تو مول لی جا سکتی ہے مگر سب کی نہیں ۔۔
وسلام
 

سارہ خان

محفلین
مجھے بھی دو ایسی پوسٹس پر نیگیٹو پوائنٹس ملے ہیں جن میں نیگیٹو ہرگز کوئی بات نہیں تھی ۔۔ آج کیا سیکھا یہ لکھا تھا ۔۔۔:idontknow:

کچھ لوگ واقعی اس آپشن کا غلط استعمال کر رہے ہیں ۔۔ :rolleyes:
 

نبیل

تکنیکی معاون
ریپوٹیشن سسٹم کو ہٹا لیا گیا ہے، اب اس کا صحیح یا غلط استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے اسی طرح کا ایک اور دھاگہ شروع کیا تھا دوسروں کی رائے جاننے کا، نبیل بھائی نے غصے میں آ کر وہ موڈ ہی نکال دیا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top