محفل کی فضا تجویز رائے مشورے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
عزیز تم نے جب یہ دھاگہ شروع کیا تو اسکا موضوع رکھا، "محفل کی فضاتجویز رائے مشورے "، تو میرا سوال یہ ہے اب تک اس دھاگے میں‌سوائے محفل کی فضا کے کیا اور کوئی تجویز، رائے یا مشورہ ملا ہے، یا تم نے کوئی اس سلسلے میں پہل کی ہے، میں‌سمجھتا ہوں‌کہ اس جانب بھی کچھ توجہ کی ضرورت ہے تاکہ دوست احباب مل کر کسی نئی اختراء کے بارے میں سوچیں اور سیر حاصل گفتگو کر سکیں، صرف "فضا خاموش" یا "بس ٹھیک" سے کچھ مزا نہیں آرہا، ہاں‌البتہ پیغامات کی تعداد میں ہر دن اضافہ ضرور ہو جاتا ہے، پھر سو صفحات کے بات یہ دھاگہ مقفل کر دیا جائے گا اور کچھ حاصل بھی نہیں‌ہو گا ، کیا خیال ہے اس بارے میں؟ شمشاد آپ کی بھی رائے کا منتظر رہوں گا اس سلسلے میں۔ شکریہ
 
شمشاد

لائبریرین
انیس بھائی میں تو تنگ آ گیا ہوں یہی سن سن کر۔ وہ تو شکر ہے پہلے بور اور خاموش کی کیسٹ چلتی تھی۔

بہت دفعہ پوچھ چکا ہوں، پھر آگے سے جواب ہی نہیں ملتا اور اگلے دن پھر وہی مخصوص الفاظ کا پیغام لکھا ہوتا ہے۔
 
خوشی

محفلین
اس محفل کی فضا کا تو معلوم نہیں مگر اس کا سرورق نہ خوبصورت ہے نہ جاذبِ نظر بہت پھیکا سالگتا ہے،

پھرسمائلی لگانے کے لئے نیا صفحہ کھولنا پڑتا ہے
نئے پیغامات کھولنے کے لئے بھی پورا 1 منٹ انتظار کرناپڑتا ہے جو الجھن کا باعث بنتا ہے باقی بعدمیں بتاؤن گی اب چائے پی لوں
 
خوشی

محفلین
ابھی پی رہی ہوں مجھے کافی وقت لگتا ہئ چائے پینے میں کیونکہ پہلے ایک 2 گھونٹ تیز گرم پینے کے بعد باقی چائے بہت دھیرے دھیرے پیتی ہوں
 
نایاب

لائبریرین
انیس صاحب مجھے آپکی رائے سے اتفاق ہے آپ ہی پہل کریں شکریہ

عزیز تم نے جب یہ دھاگہ شروع کیا تو اسکا موضوع رکھا، "محفل کی فضاتجویز رائے مشورے "، تو میرا سوال یہ ہے اب تک اس دھاگے میں‌سوائے محفل کی فضا کے کیا اور کوئی تجویز، رائے یا مشورہ ملا ہے، یا تم نے کوئی اس سلسلے میں پہل کی ہے، میں‌سمجھتا ہوں‌کہ اس جانب بھی کچھ توجہ کی ضرورت ہے تاکہ دوست احباب مل کر کسی نئی اختراء کے بارے میں سوچیں اور سیر حاصل گفتگو کر سکیں، صرف "فضا خاموش" یا "بس ٹھیک" سے کچھ مزا نہیں آرہا، ہاں‌البتہ پیغامات کی تعداد میں ہر دن اضافہ ضرور ہو جاتا ہے، پھر سو صفحات کے بات یہ دھاگہ مقفل کر دیا جائے گا اور کچھ حاصل بھی نہیں‌ہو گا ، کیا خیال ہے اس بارے میں؟ شمشاد آپ کی بھی رائے کا منتظر رہوں گا اس سلسلے میں۔ شکریہ

السلام علیکم
محترم انیس فاروقی بھائی
" جیہڑا بولے او ہی کنڈا کھولے "
اپنے عزیز امین جی نے اس کہاوت کو بچپن میں سنا تھا ۔
پلو تو تھا نہیں ۔
رومال میں باندھ لیا تھا ۔
اب آپ ہی کچھ تجاویز دیں ،
نایاب
 
تعبیر

محفلین
سوری امین جی مجھے سمجھ نہیں ائی کہ آپ سے کہاں بات کی جائے اس لیے یہاں پوچھ رہی ہوں

آپ کے ذپ کا جواب جب میں دینے لگی تو جواب آیا کہ آپ کو پیغام نہیں بھیجا جا سکتا کیوں کہ وہ پرائیویٹ پر ہے
آپ کیا کروں بتائیں؟؟؟
 
راجہ صاحب

میرے ساتھ بھی کچھ اسی طرح کا معاملہ فرما چکے ہیں عزیز میاں :mad:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top