محفل کی نظامت - آپ سب دوستوں کا شکریہ

محمد وارث

لائبریرین
برادرم، آپ ان معدودے چند احباب میں سے ہیں جن سے ایک قلبی تعلق ہے جو محفل پر آپ کی نظامت سے بہت پہلے کا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ لیکن اب ایک عرصے سے آپ کو ناظم کی حیثیت سے دیکھنے کی عادت پڑ چکی تھی اور آپ کے بطور محفلین موجود ہونے کے باوجود وہ کمی کھلتی رہے گی۔
محفل کی نظامت میں آپ کے موجود ہونے کا سب سے بڑا فائدہ تو ہمیں یہ محسوس ہوتا تھا کہ یہ یقین ہوتا تھا کہ کوئی بے وزن مصرع یا شعر با وزن شاعری میں جگہ نہیں پا سکتا۔ اب لگتا ہے بے وزن اور نثری شاعری بھی بھگتنا پڑے گی۔ :)
گھریلو ذمے داریاں سب سے اہم شے ہیں اور ان کے باعث اگر آپ وقت نہیں دے سکتے تو اصرار تو نہیں کروں گا لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ اگر مستقبل میں وقت نکال سکیں تو ضرور بطور منتظم واپس آئیے گا۔ ہاں! اس قدر نیوٹرل اور شان دار نظامت پر آپ کا شکریہ ادا کیے بغیر بات نہیں بنتی۔
اب دو ایک روز میں آپ سے اپنی حالیہ ملاقات کا احوال لکھنے کی کوشش بھی کرتا ہوں۔ :)
نوازش آپ کی قبلہ، محبت ہے آپ کی :)

السلام علیکم وارث بھیا
سب سے پہلے صحت گھر فیملی آتی ہے۔۔ اس کے ساتھ کسی صورت کمپرومائز نہیں کرنا چاہیے اور ویسے بھی یو ہیو ڈن مور دین اینف فور محفل اور اب آپ کے آرام کا ٹائم ہے بھیا :rollingonthefloor: سو جسٹ چل اینڈ انجوائے :)
تھینک یو مقدس، یس انجوائینگ مائی فریڈم :)
 
arifkarim

معطل
شکریہ سلمان صاحب۔ دراصل بڑا بیٹا نویں جماعت میں کیا گیا ہے، گویا میری تو کم بختی آ گئی ہے۔ میں پہلے صرف ریاضی اور سائنس بچوں کو پڑھاتا تھا اب اس کے بورڈ کا رزلٹ اسکی ماں کی طرف سے مجھ پر ڈال دیا گیا ہے۔ اتنا پریشر تو میں نے کبھی اپنے امتحانوں کا نہیں لیا تھا۔ خیر دیکھیے، اللہ خیر کرے گا :)
میری فی الحال الحمدللہ کوئی اولاد نہیں ہے۔ اسلئے محض تجسساً پوچھ سکتا ہوں کہ اپنے بچوں کو پڑھانے اور دوسروں کے بچوں کو پڑھانے میں کیا فرق ہوتا ہے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
محفل کی نظامت کے لیے وارث بھائی جیسی کوئی دوسری شخصیت ملنی بہت مشکل ہے۔
لیکن فیملی کی ذمہ داریاں واقعی اہم ہیں:)

وارث بھائی کے اس گولڈن شیک ہینڈ کے موقعے پر چند ایک باتیں
جو میں نے ان کے بارے میں دوسروں سے سنیں:)

کسی نے کہا تھا کہ
"میں یہ مانتی ہوں کہ محمد وارث کی غالب پر معلومات میرے سے زیادہ ہیں"

ایک مزید شخصیت کے الفاظ
"میں محفل میں چار لوگوں کی ذہانت سے بہت متاثر ہوں۔
1۔ شیدی جامبو
2۔ جیرا بلیڈ
3- ڈاکٹر کھرانا
اور چوتھے محمد وارث۔"

اوپر والے ایک دو تین کو سنجیدہ نہ لیا جائے

باقی خود میں وارث بھائی کے لیے کچھ کہوں تو
شرط لگا سکتا ہوں وارث بھائی کی انیس سو ڈیڑھ سے لے کر 2016 تک کی تمام تصاویر دیکھ لیں
ایک ہی انداز میں کھینچوائی وی ملیں گی:ROFLMAO:
شکریہ فہیم، یہ آپ کی محبت ہے، اور جیہ کو سب ہی بہت "مِس" کرتے ہیں بشمول اس "قتیلِ غالب" کے۔ جیسا کہ زیک نے لکھا، میں نے یہاں رکنیت "قتیلِ غالب" کے "نِک" سے حاصل کی تھی اور پہلے ہی دن جیہ سے مدبھیڑ ہو گئی تھی، مجھے کیا پتہ تھا کہ یہاں غالب کے بہت سے طرف دار ہیں :)

اور تصویریں، بس شوق نہیں ہے، پچھلے پندرہ بیس سالوں میں یہی پانچ سات ہی ہونگی :)
 
محمد وارث

لائبریرین
میری فی الحال الحمدللہ کوئی اولاد نہیں ہے۔ اسلئے محض تجسساً پوچھ سکتا ہوں کہ اپنے بچوں کو پڑھانے اور دوسروں کے بچوں کو پڑھانے میں کیا فرق ہوتا ہے؟
اور میں نے کبھی دوسروں کے بچوں پڑھایا نہیں ہے، میں کیا بتا سکتا ہوں :)
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی کیا واقعی محفل صحت پر بھی اثر انداز ہوتی؟ :)
نظامت کے کام میں تھوڑی بہت ٹینشن تو ہوتی ہی ہے، لیکن میرا نہیں خیال کہ یہ صحت پر کوئی ایسا ویسا اثر ڈالتی ہے۔ میں عمر ابھی فقط 43 سال ہے اور پچھلے 8 سال سے شوگر کی ادویات استعمال کر رہا ہوں، اور اب تین ایک سال سے ہائی بلڈ پریشر کی بھی :) کہنا یہ چاہ رہا ہوں کہ یہ بیماریاں مجھے محفل نے نہیں لگائیں بلکہ موروثی ہیں۔
 
محمدظہیر

محفلین
وارث صاحب کے نام کے آگے منتظم لکھا دیکھ کر ہی مجھ جیسوں کو خوشی ہوتی رہی کہ اتنے قابل شخص محفل کی انتظامیہ میں ہیں.
ذاتی طور پر مجھے اس پبلک فورم پر آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے، امید ہے آئندہ بھی آپ کے علم سے مستفید ہوتے رہیں گے.
اتنے طویل عرصے تک محفل کو ہم سب کے لیے محفل بنائے رکھنے کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرنا میں ضروری سمجھتا ہوں :)
اللہ تعالٰی آپ کے وقت میں برکت عطا فرمائے، صحت مند اور خوش رکھے اور آپ کے بچوں کو بہت قابل بنائے:)
 
شکریہ محترم، نوازش آپ کی۔ :)

شکریہ وارث بھائی۔۔۔:)
آپ یہیں ہیں ، یہی بہت ہے۔۔۔
شکریہ محترم، یقینا میں یہیں ہوں :)
 
جاسمن

لائبریرین
وارث بھائی! جزاک اللہ! آپ نے انتہائی شاندار انداز سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ یہ حقیقت ہے کہ بچوں کو پڑھانا خود پڑھنے سے زیادہ مشکل ہے۔ اللہ آپ کو صحتِ کامل عطا کرے۔ آپ کے بچوں کو دنیا و آخرت میں شاندار کامیابیاں دے۔ اور بہت بہت آسانیوں سے نوازے۔ آمین!
 
شکریہ آپ کا، نوازش :)
 
محمد وارث

لائبریرین

اکمل زیدی

محفلین
محمد وارث
اور آپ منتظمین کے لیے مسلسل سر درد بنے ہوئے، ذاتیات، طنز اور ہتک آمیز تبصروں کی وجہ سے۔

محمد وارث
آپ کو میں بین نہیں کر رہا زیدی صاحب، یہاں آنا جانا آپ کی اپنی مرضی ہے۔ مذکورہ پوسٹ میں اگر وہی کچھ کہنا چاہ رہے ہیں جو آپ نے اپنے کیفیت نامے میں لکھا ہے تو مت لکھیں، برادرانہ مشورہ ہے۔ ہم سب مل کر محفل کے بگڑتے ہوئے ماحول کو درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، آپ کے متنازعہ مراسلوں کا اس سے بھی سخت جواب آ سکتا تھا اور آ سکتا ہے، اور ظاہر ہے اس صورت میں سب کچھ حذف ہو جائے گا۔

اکمل زیدی
برادرانہ مشورہ آپ کا سر آنکھوں پر کوشش کرونگا ...آپکو درد سر سے بچا سکوں اپنی پوسٹ کی حد تک ...باقی کسی اور وجہ سے ہوتو ... نئی dispreen لے لیجیے گا تلوار کے نشان والی ..(بخدا اب اس میں کوئی طنز ، ہتک یا ذاتیات مت ڈھونڈیے گا ...)

‏محمد وارث

زیدی صاحب، انتظامیہ کے سوا کوئی بھی کسی دوسرے کی پوسٹ حذف نہیں کر سکتا۔ اور شکریہ آپ کے مشورے کا بھی، اور اطلاعا عرض ہے کہ میں تو اس محفل کی وجہ سے باقاعدہ بی پی کی گولیاں کھا رہا ہوں یہ تلوار والی مجھے کیا کہیں گی :)

---------------------------------------------------------------------------------------------------------
وارث صاحب یہ کچھ کیفیت نامے پر جو آپ سے مکالمہ ہوا تھا وہ یہاں quote کر رہا ہوں مقصد یہ پوچھنا ہے کے کہیں میرے جیسے سر پھروں کا تو سٹریس نہیں ہے ..ویسے دیکھیں اب کافی محتاط رہتا ہوں میں ...ہے نا ... ؟
 
بی پی کی گولیاں محفل کا اسٹریس بھی ہو سکتا ہے یہ ہمیں آج پتا چلا :(
 
زیدی صاحب، انتظامیہ کے سوا کوئی بھی کسی دوسرے کی پوسٹ حذف نہیں کر سکتا۔ اور شکریہ آپ کے مشورے کا بھی، اور اطلاعا عرض ہے کہ میں تو اس محفل کی وجہ سے باقاعدہ بی پی کی گولیاں کھا رہا ہوں یہ تلوار والی مجھے کیا کہیں گی :)

تو، یہ بات محمد وارث صاحب نے کہی؟ اس تناظر میں ایک شعر نقل کرتا ہوں (شاعر کا نام ذہن میں نہیں آ رہا):۔
وہ بحر ہوں کہ رَویں جس کی تہہ میں چلتی ہیں
سکون میں نظر آتا ہوں، اضطراب میں ہوں​
اور یہ کوئی آسان کام نہیں ہے! جی ہاں! ۔۔
 
بلکل اتفاق کرتا ہوں .."موج ہے دریا میں اور بیرون دریا پرسکون " (اسی مشہور مصرعے کو تبدیل کیا ہے تھوڑا برموقع )
 
محمد وارث

لائبریرین
محمد وارث
اور آپ منتظمین کے لیے مسلسل سر درد بنے ہوئے، ذاتیات، طنز اور ہتک آمیز تبصروں کی وجہ سے۔

محمد وارث
آپ کو میں بین نہیں کر رہا زیدی صاحب، یہاں آنا جانا آپ کی اپنی مرضی ہے۔ مذکورہ پوسٹ میں اگر وہی کچھ کہنا چاہ رہے ہیں جو آپ نے اپنے کیفیت نامے میں لکھا ہے تو مت لکھیں، برادرانہ مشورہ ہے۔ ہم سب مل کر محفل کے بگڑتے ہوئے ماحول کو درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، آپ کے متنازعہ مراسلوں کا اس سے بھی سخت جواب آ سکتا تھا اور آ سکتا ہے، اور ظاہر ہے اس صورت میں سب کچھ حذف ہو جائے گا۔

اکمل زیدی
برادرانہ مشورہ آپ کا سر آنکھوں پر کوشش کرونگا ...آپکو درد سر سے بچا سکوں اپنی پوسٹ کی حد تک ...باقی کسی اور وجہ سے ہوتو ... نئی dispreen لے لیجیے گا تلوار کے نشان والی ..(بخدا اب اس میں کوئی طنز ، ہتک یا ذاتیات مت ڈھونڈیے گا ...)

‏محمد وارث

زیدی صاحب، انتظامیہ کے سوا کوئی بھی کسی دوسرے کی پوسٹ حذف نہیں کر سکتا۔ اور شکریہ آپ کے مشورے کا بھی، اور اطلاعا عرض ہے کہ میں تو اس محفل کی وجہ سے باقاعدہ بی پی کی گولیاں کھا رہا ہوں یہ تلوار والی مجھے کیا کہیں گی :)

---------------------------------------------------------------------------------------------------------
وارث صاحب یہ کچھ کیفیت نامے پر جو آپ سے مکالمہ ہوا تھا وہ یہاں quote کر رہا ہوں مقصد یہ پوچھنا ہے کے کہیں میرے جیسے سر پھروں کا تو سٹریس نہیں ہے ..ویسے دیکھیں اب کافی محتاط رہتا ہوں میں ...ہے نا ... ؟
زیدی صاحب قبلہ، کوئی بات چھوڑ بھی دیتے ہیں اللہ والیو۔

میں نے یہیں کچھ اوپر لکھا کہ بی پی کی گولیاں تین سال سے کھا رہا ہوں، اور شاید تین سال ابھی آپ کو ہوئے نہیں یہاں آئے۔ یہ پریشر تو آپ کو "ایمویشنل بلیک میل" کر کے آپ کو ٹھنڈا کرنے کے لیے تھا بادشاہو :)
 
Top