ساتویں سالگرہ محفل کے ارکان کے بارے میں اشعار لکھیں

محمد وارث

لائبریرین
نقشِ اوّل ہیں یہ ہمارے نبیل
اپنے اور غیر ،ہاں سب انکے قتیل

جب بھی آتے ہیں کھِلتی ہے محفل
سلسلہ ایسا ان کا، ایسا قبیل

یہ محبت، یہ عزم، یہ محنت
دے جزا اچھی ان کو ربِّ جلیل

:)
 

سارہ خان

محفلین
تو کیا نہیں ہو ایسی:ROFLMAO:

اور شکریہ ساتھ آئسکریم ہوجاتی تو کیا ہی بات ہوتی:tongue:
ہوں تو نہیں ۔۔ جوتا کب مارا تم کو ۔۔ :p

خالی شکریہ سے کام نہیں چلے گا کیا ؟ اچھا یہ لو پھر۔۔
images
 
نقشِ اوّل ہیں یہ ہمارے نبیل
اپنے اور غیر ،ہاں سب انکے قتیل

جب بھی آتے ہیں کھِلتی ہے محفل
سلسلہ ایسا ان کا، ایسا قبیل

یہ محبت، یہ عزم، یہ محنت
دے جزا اچھی ان کو ربِّ جلیل

:)

بھائی نبیل آگئے اک بار بزم میں
اب کوئی شک نہیں ہے ہمیں ان کے عزم میں
ہم کو کہا خلیل تو خود ہوگئے قتیل
عاقل ہیں عقلِ کل ہیں ، اور ہیں وہی عقیل
 

فہیم

لائبریرین
ہوں تو نہیں ۔۔ جوتا کب مارا تم کو ۔۔ :p

خالی شکریہ سے کام نہیں چلے گا کیا ؟ اچھا یہ لو پھر۔۔
images

مارا نہیں لیکن بار بار پیر کی طرف ہاتھ تو بڑھایا ہے:rolleyes:
اب پتہ نہیں وہ ڈرانے کو بڑھاتی تھیں یا پھر جوتی کی مٹی صاف کرنے کو:ROFLMAO:

اور یہ آئسکریم کیا انگلی سے کھانی ہے :)
 

نایاب

لائبریرین
اپنی ذات کی تلاش میں مجھے کوئی دوسرا تو نظر نہیں آتا محفل میں :)
محترم بھائی
یہ کس کا ذکر ہے
گر جان لیا آپ نے تو
گویا سب کو پہچان لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فر فر لکھنا کام ہے ان کا​
ہلے گلے کے ہیں شوقین​
یکسانیت سے رہتے ہیں دور​
محبتیں بانٹنے میں رہیں سدا مصروف​
 

فہیم

لائبریرین
محترم بھائی
یہ کس کا ذکر ہے
گر جان لیا آپ نے تو
گویا سب کو پہچان لیا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
فر فر لکھنا کام ہے ان کا​
ہلے گلے کے ہیں شوقین​
یکسانیت سے رہتے ہیں دور​
محبتیں بانٹنے میں رہیں سدا مصروف​

شمشاد بھائی ہی معلوم ہوتے ہیں :)
 
محترم الف عین دامت برکاتہم۔

استاد محترم ہیں وہ اچھے ہیں دل کے بھی
ہم سب سے ہیں جدا بھی وہ ہم سب میں مل کے بھی

وہ عمر و تجربے میں بھی ہم سب سے بڑے ہیں
ھیرے بھی مگر شفقتوں کے ان جڑے ہیں

ان کی نداءِ ’’تم‘‘ میں محبت ہے اس قدر
اپنائیت نکھرتی ہے بولیں وہ جس قدر
 

نایاب

لائبریرین

زبیر مرزا

محفلین
اپنا موسٹ فیورٹ قطعہ
نایاب
محمود احمد غزنوی
کی نذر جو محفل کو اپنی مثبت سوچ اور تحیروں سے منور کررہے ہیں
iris2.gif
میرے ہاتھ میں قلم ہے میرے ذہن میں اُجالا
مجھے کب ڈراسکے گا کوئی ظلمتوں کا پالا
مجھے فکرامن عالم تجھے اپنی ذات کا غم
میں طلوع ہورہا ہوں تو غروب ہونے والا
 
Top