ساتویں سالگرہ محفل کے ارکان کے بارے میں اشعار لکھیں

زبیر مرزا

محفلین
بہت مخلص اور سادہ دل شہزاد وحید کے نام
2s9yh76jpg.gif
میں اس کو ترے نام سے تعبیر کروں گا
وہ پھول جسے قربت شبنم بھی گراں ہو
 

نایاب

لائبریرین
اپنا موسٹ فیورٹ قطعہ
نایاب
محمود احمد غزنوی
کی نذر جو محفل کو اپنی مثبت سوچ اور تحیروں سے منور کررہے ہیں
iris2.gif
میرے ہاتھ میں قلم ہے میرے ذہن میں اُجالا
مجھے کب ڈراسکے گا کوئی ظلمتوں کا پالا
مجھے فکرامن عالم تجھے اپنی ذات کا غم
میں طلوع ہورہا ہوں تو غروب ہونے والا
بہت شکریہ محترم بھائی
سدا پھولوں کی طرح ہنسیں مسکرائیں ۔ آمین
 

مہ جبین

محفلین
آپ سب کی اپنائیت اور خلوص کے لئے بہت مشکور ہوں
خصوصاً یوسف ثانی بھائی ! آپکے خلوص بھرے شعر کے لئے جزاک اللہ
اس محفل میں آنے کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ کچھ اچھے لوگ ابھی دنیا میں ہیں جو بے لوث دوسروں میں محبتیں بانٹنے کا کام کر رہے ہیں ورنہ انٹر نیٹ کے حوالوں کو میں محض دھوکہ ہی سمجھتی تھی، یقیناً پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں ۔
 

شہزاد وحید

محفلین
میری طرف سے بھی زحال مرزا کے لیئے ایک تازہ انزال :p

گزر چکا ہے وقت اب اور نہ خود کو سمجھ جوان
تھم چکے ہیں تیرے اندر کے سارے طوفان
کہیں بہت دور چھوڑ آیا تُو دلہوں کا ایوان
بس اب چھوڑ دنیا جا مسجد کرمضبوط اپنا ایمان

(ایڈوانس معذرت کہ تعریفی شعر کے کے بدلے تعریفی شعر غیر حاضر ہے۔ میرے سے بنتا ہی نہیں)
 

سارہ خان

محفلین
محترم اراکین محفل اردو
تعارف آپ اپنا ہوا بہار کی ہوتی ہے ۔
حرفوں کو ملا لفظ بنا یہ کس کس کا ذکر چھیڑا ہے ۔
یہ تلاشنا آپ سب پر ۔
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
تلاش ذات میں رہتی ہے الجھی​
علم پانے کی ہے دیوانی​
بے ریا بے لوث ہے ہستی​
یقین رکھتی ہے سدا قائم​
روتی نہیں رلا دیتی ہے سب کو​
؟؟؟؟​

تعبیر ۔۔۔۔۔۔۔ :battingeyelashes:
 

نبیل

تکنیکی معاون
برادرم نایاب کے لیے۔۔

صحبت میں جن کی سب شاداب ہیں
محبت سے جن کی دل سیراب ہیں
ان سے لوگ زمانے میں کمیاب ہیں
جو گوہر اس محفل کے نایاب ہیں

:hatoff:
 

نبیل

تکنیکی معاون
fahim کے لیے۔۔۔

تم ہو بڑے ٹربل میکر
سمجھتے ہو خود کو انڈر ٹیکر
بیٹنگ میں کرتے ہو تم ٹک ٹک
بالنگ میں ہو تم چندر شیکر

:devil:
 
Top