ساتویں سالگرہ محفل کے ارکان کے بارے میں اشعار لکھیں

یوسف-2

محفلین
یوسف ثانی
ادھر وہ بدگمانی ہے ادھر یہ ناتوانی ہے
بچنے کی کوئی تدبیر کرو، مقابل یوسف ثانی ہے
کلام وڈا غالب بہ انتساب نکا غالب عرف چھوٹاغالبؔ :)

نہ شعلے میں یہ کرشمہ نہ برق میں یہ ادا
کوئی بتاؤ کہ وہ شوخِ تند خو کیا ہے
یہ رشک ہے کہ وہ ہوتا ہے ہم سخن تم سے
وگرنہ خوفِ بد آموزی ِ عدو کیا ہے
چپک رہا ہے بدن پر لہو سے پیراہن
ہمارے جَیب کو اب حاجتِ رفو کیا ہے
جلا ہے جسم جہاں، دل بھی جل گیا ہوگا
کریدتے ہو جو اب راکھ جستجو کیا ہے
وہ چیز جس کے لیے ہم کو ہو بہشت عزیز
سوائے بادۂ ِ گلفامِ مشک بو کیا ہے
رہی نہ طاقتِ گفتار اور اگر ہو بھی
تو کس امید پہ کہیے کہ آرزو کیا ہے
ہوا ہے شہ کا مصاحب پھرے ہے اتراتا
وگرنہ شہر میں غالب کی آبرو کیا ہے
 
Top