محفل کے افسران بالا کی میٹنگ

عسکری

معطل
غربت بھائی غربت شریف کون ہے یہاں؟ ہمارے پاس 3310 ہے ابھی تک جس کے سپیئر پارٹس کے لیے مجھے فن لینڈ جانا پڑتا ہے اکثر:grin:
 

تیشہ

محفلین
خوب لکھا عبداللہ اور مکمل بھی ، مگر یہ تعریفیں کچھ زیادہ ہی ہو گئیں ، اس سے محفلیں کسی غلط فہمی کا شکار بھی ہو سکتے ہیں ۔۔ تصویر کے لیے میرا اوتار موجود ہے اور اس میں ہی ہوں سچی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔





اچھا تو آپ سب نے میرے بغیر ڈنر ، لنچ کرلئے ۔ :chatterbox: مجھے جھوٹے منہ ہی پوچھ لیتے ۔ :skull:

(بھانجے تصویریں لگانے دیں ناں عبداللہ کو ۔۔۔ کیا ہرج ہے بھلا لگانے میں :worried: ۔؟
میں نے وسلام ۔۔ مع وسلام دیکھنے ہیں :party:
 

تیشہ

محفلین
نہیں میری ہی ہے !

مع السلام




اس تصویر میں تو کوئی لڑکا بچہ سا لگا کھڑا ہے :battingeyelashes: آپکی باتوں سے تو مجھے گمان تھا کوئی پچاس ،ساٹھ کا بندہ ہے ۔ :tongue:
باتوں تو آپکی بڑوں والی ہین ، جبکہ خود چھوٹے :chatterbox:
ماسلام

chips.gif
 

علی ذاکر

محفلین
اس تصویر میں تو کوئی لڑکا بچہ سا لگا کھڑا ہے :battingeyelashes: آپکی باتوں سے تو مجھے گمان تھا کوئی پچاس ،ساٹھ کا بندہ ہے ۔ :tongue:
باتوں تو آپکی بڑوں والی ہین ، جبکہ خود چھوٹے :chatterbox:
ماسلام

chips.gif

پچاس ساٹھ کا تو نہیں‌بہر حال اس کے آس پاس کا ضرور ہوں !

مع السلام
 

ف۔قدوسی

محفلین
ہاہاہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اچھا انکل جی اب تو آپ نے خؤد ہی کہہ دیا نا کہ پچاس کے آس پاس ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو آج سے آپ بھی ہمارے انکل جی ٹھیک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

علی ذاکر

محفلین
ہاہاہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اچھا انکل جی اب تو آپ نے خؤد ہی کہہ دیا نا کہ پچاس کے آس پاس ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو آج سے آپ بھی ہمارے انکل جی ٹھیک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں نے پچاس کے آس پاس کا کہا ہے

پچاس نہیں !

مع السلام
 

علی ذاکر

محفلین
ماشاءاللہ۔ پردیسیوں کی ملاقات پردیس میں سُن کر اچھا لگا۔ اردو محفل نے بہت سے افراد کونئی دوستیاں اور تعلقات فراہم کیئے ہیں۔ جسکا سارا کریڈٹ اس پلیٹ فارم کے جد امجد نبیل بھائی کو جاتا ہے! :)

صحیح کہا ہے آپنے عارف ورنہ ایسے کئ لوگ ہیں پاکستانی ریاض میں جن کو ہم جانتے تک نہیں اور اگر یہ فورم نہ ہوتا تو عبداللہ اور ہماری ملاقات نہ ہو پاتی اس بات کا کریڈٹ نبیل بھائ کو ہی جاتا ہے !

بہت شکریہ عبد اللہ اس تحریری کاروائی کے لیے۔ بس اس میں مجھے باہر سے کھانا اچھا نہیں لگا۔ چاہیے تو یہ تھا کہ سب مل کر خود پکاتے اور کھاتے۔ اور ایک دوسرے کی تعریفیں کرتے کہ بھئی آپ نے پیاز بہت اچھا کاٹا، گوشت بہت اچھا بھونا، نمک کم رہ گیا، مرچیں تیز ہو گئیں، وغیرہ وغیرہ۔ کھانا پکانے کے دوران چائے کے دور چلتے، وغیرہ وغیرہ۔

خیر۔ آپ نے بہت اچھی روئیداد لکھی ہے۔ اب علی بھائی اور ظہیر بھائی کی طرف سے اضافہ متوقع ہے۔

شمشاد بھائ میرے تو خیال میں عبداللہ نے ہمارے لکھنے کے لیئے تو کچھ چھوڑا ہی نہیں باقی رہی بات کھانے کی تو جو کھانا ہم بناتے ہیں وہ ہم خود ایک دوسرے کو تسلیاں‌دے کر کھلاتے ہیں اگر عبداللہ کو بھی وہ کھلا دیتے تو یہ جو تعریفوں کے پل جو عبداللہ نے اپنی طرف سے باندھے ہیں‌ اس کی جگہ آپ کو کچھ اور دیکھنے کو ملتا !

مع السلام
 

arifkarim

معطل
صحیح کہا ہے آپنے عارف ورنہ ایسے کئ لوگ ہیں پاکستانی ریاض میں جن کو ہم جانتے تک نہیں اور اگر یہ فورم نہ ہوتا تو عبداللہ اور ہماری ملاقات نہ ہو پاتی اس بات کا کریڈٹ نبیل بھائ کو ہی جاتا ہے !

بہت خوب، مجھے بچپن سے ہی اردو ٹائپوگرافی کا شوق تھا۔ ایک لمبا عرصہ ایسے پلیٹ فارم کی تلاش میں بھٹکتا رہا جہاں "اپنے" جیسوں سے آئیڈیاز ڈسکس کر سکوں۔ الحمدللہ محفل کی برکت سے ہمنے رضاکارانہ طور پر ایسے کارنامے سرانجام دیے ہیں جو کروڑ ہا رپے مالکیت کے مکھی مار سرکاری ادارے نہ کر سکے!
 

علی ذاکر

محفلین
آج بروز جمرات رات 7 بجے سے 12 بجے رات تک میں اور دوسرے سربراہان ادارہ جات کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی امور پر بڑی اہم میٹنگ ہوئی۔طے شدہ پروگرام کے مطابق میں ساڑھے چھ بجے ملاقات کو روانہ ہوا کیونکہ معزز میزبان میرے انتظار میں تھے سو پہنچتے ہی میں نے ان کو ایک عدد کال برائے اپنی موجودگی کی ارسال کی اور ان محترم افسران بالا نے 5 منٹ انتظار کرنے کا کہا اور میں نے تقریبا 9 منٹ بعد ان کو اپنے سامنے روڈ کی دوسری طرف سے موجود پایا میرے استقبال کے لیے میرے پیارے دوست طالوت صاحب اور میرے پیارے دوست علی زاکر صاحب موجود تھے بزات خود۔خوب گلے لگ کر ملے (جیسے 1965 کے بچھڑے ہوں) پر ن کو دیکھ کر اور ان سے بات چیت کر کے مجھے ذرا برابر بھی اجنبیت محسوس نہین ہوئی ۔مجھے لگا جیسے میں اپنے قریبی دوستوں میں ہوں۔پہلے ہم لوگ علی بھائی کے مہمان خانے پر تشریف لے گئے اور ہلکی گپ شپ لگائی ساتھ میں جوس نوش فرمایا جو علی زاکر بھائی نے استقبالیہ پیش کیا۔پھر ہم نے کچھ دیر اور شاید 1 گھنٹہ باہمی دلچسبی کے امور پر بات چیت کی:cowboy:

یہاں تک کی داستان صحیح ہے !
اس کے بعد میزبان صاحبان کے ساتھ پیدل ہی ایک اچھے سے ہوٹل کی طرف روانہ ہوئے اورراستے بھر ہلکی پھلکی بوندا باندی بھی ہوتی رہی تو مزاج اور بھی اچھے رہے:happy: ہوٹل مین جاکر کھانے کا آردر کیا تو بیٹھے بیٹھے 30 منٹ ہو گئے ہالانکہ ہمیں بھوک لگی تھی پر کیا کر سکتے ہیں صبر کیا :grin: شاید میزبان حضرات کو پتہ نا تھا پر میں تو رات 7 بجے ہے رات کا کھانا کھا لیتا ہون اللہ اللہ کر کے کھانا آیا تو ٹوٹ پڑے بغیر کسی لگی لپٹی کے:biggrin: اس دوران کچھ بیان بازی بھی کی ہم نے جو نا قابل اشاعت ہے:laughing:۔کھانا ختم کر کے مین نے اپنے میزبانوں کو ایک وعدہ یاد دلایا پر میزبان تو جھگڑا کرنے چلے تھے سو طالوت بھائی نے اقوام متحدہ کا واسہ دے کر امن کرایا اور مجھے وعدہ خلافی برداشت کرنی پڑی:(
اب ہم باہر نکلے تومیزبان صاحبان کی فرمائش پر آئس کریم کے لیے مزید 10 منٹ چل کر ایک فاسٹ فوڈ سے آئس کریم کھائی پر وہاں جا کر انکشاف ہوا کہ طالوت بھائی آئس کریم نہیں کھاتے:noxxx: بس ہمیں کھلانے لائے تھے لو جی؟:shameonyou:

عبداللہ واپسی پر ایک سانحہ بھی ہوا تھا اس کا ذکرکیوں نہیں کیا ؟

مع السلام
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ خیر کرئے کیا سانحہ ہو گیا تھا؟

اور یہ ظہیر بھائی نہ چائے پیتے ہیں نہ آئس کریم کھاتے ہیں تو کیا صرف انڈوں سے ہی پیار ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
تمہارے لیے تو سب ہی انکل ہیں، تم نے خود تو بڑی ہونا نہیں، ننھی منی ہی رہنا ہے۔
 

طالوت

محفلین
اچھا تو آپ سب نے میرے بغیر ڈنر ، لنچ کرلئے ۔ :chatterbox: مجھے جھوٹے منہ ہی پوچھ لیتے ۔ :skull:
(بھانجے تصویریں لگانے دیں ناں عبداللہ کو ۔۔۔ کیا ہرج ہے بھلا لگانے میں :worried: ۔؟
میں نے وسلام ۔۔ مع وسلام دیکھنے ہیں :party:

جھوٹے منہ نہ پوچھوں کسی کو ۔۔ سب کو سچے منہ پوچھتا ہوں مگر شرط ہے کہ ممکن ہو ۔۔
سچی خالہ تصویریں تو لی ہی نہیں تو پھر دکھائیں گے کیا ۔۔
وسلام اوتار میں موجود ، مع السلام شاید ہاٹ یا یاہو کی آئی ڈی کے پروفائل میں مل جائیں ۔۔
وسلام

اللہ خیر کرئے کیا سانحہ ہو گیا تھا؟

اور یہ ظہیر بھائی نہ چائے پیتے ہیں نہ آئس کریم کھاتے ہیں تو کیا صرف انڈوں سے ہی پیار ہے؟
سانحہ کیا ہونا جی ، ایک بد بخت گاڑی چلاتے ہوئے جان بوجھ کر بارش کے پانی کے چھینٹے اڑا گیا :mad:
کمینہ کہیں کا :frustrated:
------------------------------------
چائے بھی پی لیتا ہوں اور آئسکریم بھی کھا لیتا ہوں ، مگر اہتمام کے ساتھ نہیں ۔۔ بلکہ اگر کوئی اور آ جائے تو فورا کپ اس کے ہاتھ تھما دیتا ہوں ۔۔ اانڈے مجھے سچ مچ بہت پسند ہیں ۔۔:)
مجھے تو لگتا ہے ان کے بھی بچے نہیں انڈے ہی ہوں گے!
دوست دوست نہ رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :(
وسلام
مع السلام
 

زینب

محفلین
ہائے میں مر جاواں۔۔۔۔۔اتنی بڑی بڑی وارداتیں ہو گیئں اور مینوں‌کسے دسیاں ای نیئں۔۔۔۔۔۔عبداللہ سچی سچی بتاو کس کس کے خلاف باتیں‌کیئں اور کس کس کے حق میں۔۔۔۔۔۔۔یہ تو سنسر نا کرو نا۔۔۔۔۔چل میرا چنگا بھائی شروع ہو جا شاباش:grin:
 
Top