محفل کے جِن بھوت

شہزاد وحید

محفلین
شہزاد وحید! آپ بہت پرانے محفلین میں سے ہیں لیکن اب محفل پہ بہت فعال نہیں دیکھا آپ کو؟
یہ انفارمیشن کہاں سے نکالتی ہیں آپ بھلا۔ میرا شمار خاموش قاریئن میں کیجئے۔ میں ہر پانچویں روز آتا ہوں حالانکہ سیانے کہتے ہیں کہ زندگی چار دن کی ہوتی ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین

بھئی جو مراسلے نہ کرے، ہماری نظر میں وہ غیر حاضر ہے۔ :)
 
شہزاد وحید

محفلین
بھئی جو مراسلے نہ کرے، ہماری نظر میں وہ غیر حاضر ہے۔ :)
میں زیادہ تر سینما بینی والے طبقے میں محرک تھا۔ لیکن اب وہاں کوئی جاتا ہی نہیں اور بھوت پریت کا بسیرا ہے۔ سب کے سب پرانے محفلین چہرہ کتاب پر تو محرک نظر آتے ہیں لیکن محفل سے سوتیلا پن ۔
 
چلیں آپ چہرہ کتاب پہ محرک نہیں تو ادھر بھی غیر محرک ہیں۔ محفل سے بے نیازی تو آپ بھی دکھا رہے ہیں ۔۔۔۔ ایسے ہی ایک ایک کر کے جاتے ہیں لوگ ۔۔ حق ہا!
 
Top