محفل کے جِن بھوت

اپنی پسندیدہ "اُردو محفل" سے ہم بھی کچھ عرصہ دور رہے، مہینے دو بعد "چکر" تو لگتا رہتا تھا لیکن محض"چند لمحوں" لیے،کبھی مستقل نہیں رہے فورم پر، آج واپس آئے تو سوچا ایک لڑی اس متعلق شروع کریں اور نام رکھیں "صبح کا بھولا" لیکن پھر "محفل کے جن بھوت"پر نظر پڑتے ہی اپنا ارادہ ترک کیا اور" پروفائل پکچر" تبدیل کرکے یہاں آکودے،
اب عزم تو یہی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر کچھ وقت "محفل " میں گزاریں گے اور اپنی استعداد کے مطابق اس "بحر بے کنار " سے " مستفید" ہوں گے۔ ان شاءاللہ ۔
(پروفائل نام ...."عبداللہ جان".... قلمی نام ہے، جبکہ اصلی نام پروفائل پکچر سے عیاں ہے)
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

کچھ آپ اپنی کاوشات، نگارشات بھی شریکِ محفل کیجیے۔
 
ماظق

محفلین
ماظق کے 13 سالوں میں 332 مراسلے

@ماظق! حاضر ہوں ۔۔ں۔۔۔ں۔۔۔ں:)
السلام علیکم
جی وقت کی کمی اور بہت زیادہ مصروفیت نے جتنی فرصت دی اس میں کبھی کبھار کی حاضری ممکن ہو پاتی ہے ۔ ویسے اب تو جن لوگوں سے یہاں زیادہ شناسائی تھی وہ بھی نظر نہیں آتے ، ایک وجہ یہ بھی ہے ۔
 
جاسمن

حاضری بے حد ضروری ہے۔ جان پہچان تو آتے رہنے سے ہو ہی جاتی ہے۔
جب بھی آئیں ،کم از کم ایک کیفیت نامہ/ایک مراسلہ ضرور کیا کریں۔ :)
 
السلام علیکم
جی وقت کی کمی اور بہت زیادہ مصروفیت نے جتنی فرصت دی اس میں کبھی کبھار کی حاضری ممکن ہو پاتی ہے ۔ ویسے اب تو جن لوگوں سے یہاں زیادہ شناسائی تھی وہ بھی نظر نہیں آتے ، ایک وجہ یہ بھی ہے ۔

وعلیکم السلام

پاؤتو بول تےسہی شنا وی ہووے گی تے سنائی وی۔
 
صد شکر کوئی تو شناسا ملا ، ارے بھائی کہاں ہو ، کوئی خیر خبر۔ کچھ اور لوگ بھی ہوتے تھے کچھ ان کا اتا پتا اور وہ دوسرے فورم کا کیا بنا؟

یہاں اور بھی بہت سے شناسا لوگ ہیں جناب۔
بس گزر رہی تسی سناؤ
دوسرا فورم اب ماضی کا قصہ ہو چکا ہے تسی سناؤ کداں۔۔
کچھ عرصہ قبل تک ایدھر یاز بھائی بھی پائے جاتے تھے پھر ایک شام اچانک ہی اُٹھ کر چلے گئے پھر کرونا آیا اور چلا گیا لیکن یاز نہ آئے۔
 
جاسمن

لائبریرین
اس محفل میں میری حاضریوں کا دوسرا جنم ان ہی عاملین کی وجہ سے ہو سکا جو روز کھوج لگا لگا کر جن اور بھوت تلاش کرتے رہتے ہیں۔
جی جناب! گزشتہ کل آپ کو محفل میں شامل ہوئے پورے چھے سال ہو گئے ہیں اور مساں مساں آپ نے 185 مراسلے کیے ہیں۔
چھے سال میں 185 مراسلے!
اف توبہ!!!
:):):)
 
جاسمن

لائبریرین
ایک مسئلہ یہ رہ گیا کہ ہم لوگ تو محفل کے جن بھوت رہ گئے لیکن آپ لوگ جو محفل کے شیر چیتے ہو ذرا یہ تو بتاؤ کہ اس طرح کی معلومات ملتی کہاں سے ہیں اگر میں کسی کو کھوجنا چاہوں ؟؟؟
آپ کسی محفلین کی آئی ڈی کو کلک کریں تو مختصر معلومات مل جاتی ہیں۔ کب محفل میں شریک ہوئے۔ مراسلے کتنے ہوئے وغیرہ
 
Top