محفل کے جِن بھوت

شہزاد وحید

محفلین
میں دیکھ دہا ہوں کہ اب زیادہ تر زمرے بھوت خانوں میں ہی تبدیل ہو رہے ہیں۔ کئی کئی مہینے پرانا آخری مراسلہ نظر آتا ہے ماضی کے مصروف ترین زمروں میں بھی۔ کیا وجہ ہو سکتی ہے۔ وقت بدل گیا؟ ترجیہات بدل گئیں؟
 
جاسمن

لائبریرین

آپ کو 14 سال ہو گئے محفل سے وابستہ ہوئے۔۔۔ آیا کریں تاکہ زمرے بھوت خانوں میں تبدیل نہ ہوں۔
یہ تو آپ بتائیں گے کہ کیا بدلا ہے۔ :)
 
گُلِ یاسمیں

لوگ بدل گئے۔۔۔آتے ہی نہیں۔ آئیں تو پرانے مراسلے نئے مراسلوں میں بدلیں۔
 
زیک

مسافر

وقت کے ساتھ لوگ اور مصروفیات بدل جاتی ہیں۔ یہ تو محفل کے نیو بلڈ کا کام ہے کہ یہاں رونق کرے۔
 
جی بلکل چودہ سال ہو گئے۔ کالج اور یونیورسٹی کا زمانہ تھا وہ۔ 2004 اور اس کے بعد کچھ سال، کچھ اردو فارمز اپنے عروج پر تھے۔ ہلا گلا فارم پہلو میں سے ایک تھا۔ پھر اردو محفل، ون اردو، پیغام ، اردو پیجز اور بہت سے اردو فارمز نے بھی اپنا کردار ادا کیا۔ لیکن سبھی ختم ہو گئے اور جو بچے ہیں ان کی سانس مشکل سے چل رہی ہے۔

مجھے لگتا ہے ارد گرد سب کچھ بدلتا گیا، لیکن اردو فارمز بشمول اردو محفل نہیں بدلا اور یوں اس بدلے ہوئے دور میں فارم اور ممبرز کا جوڑ دھندلا گیا۔ ڈیسک ٹاپ کے دور میں تو خوب رونق کے دن تھے ۔ نیٹ سکیپ نیوی گیٹر، انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائر فاکس کے دور میں تو دھڑا دھڑ ڈیل اور ایچ پی کے کی بورڈ چلتے تھےلیکن پھر لیپ ٹاپ سے ہوتے ہوئے سمارٹ فون کی چھوٹی سکرینز پر نیو بلڈ ایپس کھولنا زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ موبائل ورژن کے گوگل گروم پر براوزنگ کرتے ہوئے شاید ویسے کنکٹ نہیں کر پاتے۔

اس سفر میں صرف اردو فارمز نہیں بلکہ بڑے بڑے کھو گئے۔ آرکٹ، ہائی فائیو، مائی سپیس، گوگل پلس جیسے قلعے بھی بھوت بنگلوں میں تبدیل ہوکر نابود ہو گئے۔

وجہ تو بدلنا نہیں بلکہ نا بدلنا ہے۔
 
زیک

مسافر
لوگ بدل گئے۔۔۔آتے ہی نہیں۔ آئیں تو پرانے مراسلے نئے مراسلوں میں بدلیں۔
جب میں نے اپنا پہلا ویب پیج بنایا تو آپ شاید پیدا بھی نہیں ہوئی تھیں۔ محفل پر یقیناً ایسے ارکان ہیں جو میری بلاگنگ کے آغاز کے وقت پیدا نہیں ہوئے تھے۔ اور اگر کوئی محفلین سترہ سال سے کم عمر ہے تو محفل بھی اس کے سامنے عمررسیدہ ہے۔ اب یہ امید رکھنا کہ ہم سے بوڑھے ابھی بھی محفل کی رونق برقرار رکھیں گے خام خیالی ہے۔
 
علی وقار

محفلین
محفل کو اس سے بہتر صورت میں چلانا مشکل ہے۔ جو چہل پہل نظر آتی ہے، وہ زیادہ تر پرانے محفلین میں سے بعض کے متحرک ہونے کے باعث ہے۔ پہلے پہل محفلین کسی کھوج میں یہاں آتے تھے مگر اب مختلف فورمز موجود ہیں بالخصوص فیس بک، ٹویٹر، وغیرہ جہاں فوری طور پر ان کےسوالات یا ایشوز کے حل کا سامان ہوتا ہے۔ میرے خیال میں یہاں محض بیس پچیس ارکان متحرک ہیں، اور ان کے علاوہ کوئی اور نہیں ہے۔ سن دو ہزار بائیس میں کوئی ایسا نیا رکن مجھے نظر نہیں آیا جو متحرک بھی ہو۔ کوئی کایا پلٹ ہو جائے تو الگ معاملہ ہے وگرنہ اسے غنیمت سمجھا جائے کہ کم از کم یہ پلیٹ فارم دستیاب تو ہے۔ اس فورم نے اردو کی ترویج و ترقی میں مثالی کردار ادا کیا ہے اور آج بھی گوگل پر سرچنگ کے دوران اردو زبان و ادب سے متعلقہ مواد تلاش کرتے ہوئے محفل کے کسی گوشے میں جانا پڑتا ہے جو بجائے خود اس فورم کے چلانے والوں کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
 
علی وقار

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
میرے مراسلوں کی گنتی آپ گھنٹوں ، دنوں اور ہفتوں کے حساب سے مت کیا کریں یہ ماہانہ بلکہ بعض اوقات سہ ماہی ہوتے ہیں۔
یہ ماہانہ رپورٹس ہوتی ہیں، سہ ماہی رپورٹس کا ابھی رواج نہیں چلا پیارے بھائی۔
 
بندہ پرور

محفلین
وقت کے ساتھ لوگ اور مصروفیات بدل جاتی ہیں۔ یہ تو محفل کے نیو بلڈ کا کام ہے کہ یہاں رونق کرے۔
آپ بھی تو تقریبا غائب ہوگئے ہیں زیک بھائی ۔۔ اور آپ کے غائب ہونے سے کم از کم ایک نقصان تو یقینا
ہوا ہے کہ ہم اچھی اچھی اور دلفریب تصاویر دیکھنے سے محروم ہوگئے ہیں۔
 
Top