محفل کے جِن بھوت

اصل میں کچھ کہنے سے ڈر لگتا ہے کہ کہیں کسی کو کوئی بات بری نہ لگ جائے
وہ ادائے دلبری ہو کہ نوائے عاشقانہ
جو دلوں کو فتح کر لے وہی فاتح زمانہ
جگر مرادآبادی(غالبا)
 

علی وقار

محفلین
اصل میں کچھ کہنے سے ڈر لگتا ہے کہ کہیں کسی کو کوئی بات بری نہ لگ جائے
وہ ادائے دلبری ہو کہ نوائے عاشقانہ
جو دلوں کو فتح کر لے وہی فاتح زمانہ
جگر مرادآبادی(غالبا)
یہاں سو دو سو کو چھوڑ کر سب محبت کرنے والے ہیں۔ اور آپ جنات میں شامل ہو کر بھی خوف زدہ ہیں۔ یہ تو غیر جناتی رویے ہیں۔ نظرثانی فرمائیے۔
 
تمام اراکین اردو محفل سے دلی طور پر معذرت خواہ ہوں۔
"نمی دانم چہ منزل بود شب جائے کہ من بودم" میرے شبانہ روز کے لمحات کچھ ذاتی و معاشی دشت کی دربدری اور کچھ علم و ادب کی حسین وادیوں کی سیاحت کی نذر ہو جاتے ہیں۔ بعض اوقات تو سریشت اس قدر بیزار ہو جاتی ہے کہ
جی بھر گیا دنیا سے اب دل کی یہ حسرت ہے
تو ہو ترا جلوہ ہو اور گوشئہ تنہائی
ان شا اللہ کوشش رہے گی کہ محبابان اردو محفل کو دوبارہ محبت سےلبریز اعتراض کا موقع نہ دیا جائے۔ شکریہ۔ سبھی سلامت رہیں والسلام
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اصل میں کچھ کہنے سے ڈر لگتا ہے کہ کہیں کسی کو کوئی بات بری نہ لگ جائے
عامر بھیا ۔۔۔ آسان سا نسخہ ہے۔ ہر بار کسی کو کچھ بھی کہنے سے پہلے جان کی امان پاؤں کہتے ہوئے اپنی بات عرض کر دیا کریں۔ اس سے اندازہ ہو جائے گا کہ کسی کو بری لگی یا نہیں۔
اس کے بعد یا تو آپ کا ڈر جاتا رہے گا ورنہ دوسرے عادی ہو جائیں گے۔
اسے پُرخلوص رہنمائی سمجھا جائے ۔
میں کوئی جھوٹ بولیا سید عاطف علی بھائی۔
 
اب کسی کو اچھا لگے یا برا لگے جان کہ امان کے لیے حاضری لگوانی ہی پڑے گی۔
بہکانے والے بہکائے شوق سے اکثر ہم کو تم کو
آنا جانا ملنا جلنا چھپ کر کھل کر ہم کو تم کو
 
Top