محفل کے جِن بھوت

علی وقار

محفلین
30/10/13 سے اب تک 313 مراسلے ۔۔۔ ہمارا شمار پتہ نہیں کس مخلوق میں کیا جائے گا ؟🤔
جناب آپ تشریف کم لاتے ہیں۔ اس لیے، آپ کا بلاوا فی الوقت اسی لڑی کی حد تک ہے۔ کوشش کیا کریں کہ مختلف لڑیوں میں ہونے والی بات چیت میں شریک ہوا کریں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

بالکل ۔ بہت اچھا گائیڈ کر رہے ہیں آپ وقار بھیا۔

یوں مختلف لڑیوں میں شریک ہو جانا چاہئیےجیسے کہ ہم بن بلائے مہمان کی طرح لڑیوں میں ٹپک پڑتے ہیں۔
 
سید عاطف علی

اس سے مجھے نہ جانے کیوں کچھ یاد آگیا ۔
دھبڑدھوس :) ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بالکل ۔ بہت اچھا گائیڈ کر رہے ہیں آپ وقار بھیا۔
یوں مختلف لڑیوں میں شریک ہو جانا چاہئیےجیسے کہ ہم بن بلائے مہمان کی طرح لڑیوں میں ٹپک پڑتے ہیں۔
ہاں نا
جب تک ہے دم دھبڑدھوس والا رویہ اپنائے رکھنا ہے
دونوں مراسلوں سے متفق۔ خصوصا سرگوشی سے۔
 
اسد خٹک

محفلین
السلام علیکم محترمہ۔ میں اپنے آپ کو اس قابل نہی سمجھتا کہ شریک محفل ھوں۔ کلاس ون سے یونیورسٹی تک اور بعد ازاں دوران ملازمت تک انگریزی پڑھتا لکھتا رھا۔ یہاں بہت قابل ھستیاں موجود ھیں جن سے اس دوران سیکھتا رھا ھوں۔ میری معذرت قبول کیجیئے
 
جاسمن

لائبریرین
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔
معذرت بالکل قبول نہیں کی جا سکتی۔ یہاں اردو سے نابلد آپ سے بھی کہیں بڑے بڑے کثیر تعداد میں موجود ہیں اور بہت دیدہ دلیری سے مراسلے کرتے رہتے ہیں۔ جیسا کہ میں ۔۔۔ :D
 
جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم محترمہ۔ میں اپنے آپ کو اس قابل نہی سمجھتا کہ شریک محفل ھوں۔ کلاس ون سے یونیورسٹی تک اور بعد ازاں دوران ملازمت تک انگریزی پڑھتا لکھتا رھا۔ یہاں بہت قابل ھستیاں موجود ھیں جن سے اس دوران سیکھتا رھا ھوں۔ میری معذرت قبول کیجیئے
اور آپ کی اردو بہت بہتر ہے ماشاءاللہ ۔ میری اردو تو پھر بھی ٹھیک تھی جب میں یہاں آئی لیکن کلیدی تختہ (کی بورڈ) کا استعمال صحیح سے نہیں آتا تھا۔
 
جاسمن

لائبریرین
آپ آپ انچاس مراسلے ایک دو دنوں میں مکمل کر دیں تاکہ آپ کو میرے مراسلوں پر زبردست کی ریٹنگ کا اختیار مل سکے۔ :D
 
Top