محمد خلیل الرحمٰن
محفلین
۱۱۔ اور اب پیشِ خدمت ہے جناب اسد قریشی کی خوبصورت غزل کی پیروڈی
غزل
(جناب اسد قریشی سے معذرت کے ساتھ)
اسد قریشی بھائی کی غزل کی پیروڈیورا کے بعد کیا ہے ، ماورا ہے
سبھی کھوٹا ہے یاں پر ، یا کھرا ہے
کوئی اِس ماورا کا قفل کھولے
یہی کیا واقعی تحت الثری ہے
میں کیسے ماورا کا راز جانوں
مرے چاروں طرف ایتھر بھرا ہے
تری واماندگی، درماندگی کا
سبب کچھ عقل سے اپنی وریٰ ہے
مجھے اشعار سے مطلب نہیں کچھ
بس اِک یہ قافیہ ہے جو بُرا ہے
دِلِ مردہ کو کہہ سکتا ہوں کیا میں
تمہارا ہے ، بھلا ہے یا بُرا ہے
۔۔ق۔۔
وہی دِل کل جو تُم کو دے چکا تھا
اُسی کا بس تقاضا اب مِرا ہے