Muhammad Qader Ali
محفلین
ہزار مبارک ہو تابش بھائی اور فرقان صاحب
آپ کسی تھریڈ کو تو بخش دیا کریں یا پھر آپ کو شوق بہت ہے "پنگا" لینے کا۔۔۔۔اور یہ بھی کہ نئے ماڈریٹرز کا فرقہ و مسلک وغیرہ کیا ہے تاکہ بحث کرنے میں آسانی رہے۔
ایں مراسلہ پرمزاح است۔دونوں احباب کو ڈھیروں مبارکباد اور شب کامنائیں۔۔۔
محفل کو اس انتخاب پر خراج تحسین پیش کی جاتی ہے۔ اس فیصلے سے پاک چین دوستی مظبوط ہو گی۔ اور بلوچستان کے حالات میں سدھار کی امید کی جا سکتی ہے۔ امریکہ سے تعلقات مزید خراب ہونے سے بچاو کی جانب ایک اچھا قدم ہے ماشاءاللہ ۔۔۔
بلی کے گلے میں گھنٹی ہاہاہاہاہاہافرقان بھائی اب کم کم بولا کریں گے باقی تو سارا "رعب" ہی ہوگا۔
اب ہم آپ کی ستائش کریں گے تو غالباً انجمن ستائش باہمی کا گمان ہونے لگ جائے گا۔ بہت شکریہ! صاحب! ہم تو بس آپ کی آڑ لیے چلے آئے۔ اور، اب بھی سبھی محفلین سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کی تمنا ہے اور امید ہے کہ احباب کی توجہ اور رہنمائی کے باعث اپنی ذمہ داریاں بطریقِ احسن سرانجام دے پائیں گے، امید تو یہی ہے! ان شاء اللہ العزیز!سب سے پہلے تو فرقان بھائی کو مبارکباد۔
تمام احباب کی نیک خواہشات اور دعاؤوں پر ممنون ہوں۔ البتہ ممنون حسین بننے سے گریز کروں گا۔
بلاشبہ یہ ایک کٹھن ذمہ داری ہے، جس کے لیے ہم پر اعتماد کیا گیا۔ فرقان بھائی جیسے متوازن فرد کا ساتھ کافی حوصلہ افزاء ہے۔ محفلین کے مثبت تعاون کے ساتھ محفل کو درست ڈگر پر رواں رکھنے کے لیے کوشاں رہیں گے۔ ان شاء اللہ
یہاں اس محاورے کی کیا تک تھی!!!بلی کے گلے میں گھنٹی ہاہاہاہاہاہا
مستند رستے وہی مانے گئےخلاصہ: اس پوسٹ میں جناب محمد وارث صاحب فرمانا چاہتے ہیں کہ:
ڈرو اس سے جو وقت ہے آنے والا
اور رنگ میں بھنگ ڈالنا!!!اسے کہتے ہیں دودھ میں مینگنی
بھینس کے آگے بین بجانا!!!آپ ہر جگہ حسد ہی کریں گے اور ایک ہی راگ الاپیں گے ۔ اس لیے کیا فرق پڑتا ہے۔
اس دھاگے کو متعلقہ موضوع تک ہی رہنے دیجیے۔
ایک طویل مدت سے محفل کے اراکین عملہ کی توسیع کی ضرورت محسوس کی جاتی رہی ہے۔ اسی کی ذیل میں آج برادرم فرقان احمد اور برادرم محمد تابش صدیقی کو محفل کے تمام زمروں کی ادارت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔