محمد بلال اعظم کے لئے تخلص تجویز کیجے

زبیر مرزا

محفلین
بلال کے ہم قافیہ
1- ملال
2-وصال
اور نمونے کی طورپر ٹرائی کرکے دیکھیں
1
پتھروں کا راستے جو اُس گلی کو جاتا ہے
وہ تو پتہِ کوئے ملال ہے، تجھے کیا سناؤں
2
پتھروں کا راستے جو اُس گلی کو جاتا ہے
وہ تو پتہِ کوئے وصال ہے، تجھے کیا سناؤں
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
بلال کے ہم قافیہ
1- ملال
2-وصال
اور نمونے کی طورپر ٹرائی کرکے دیکھیں
1
پتھروں کا راستے جو اُس گلی کو جاتا ہے
وہ تو پتہِ کوئے ملال ہے، تجھے کیا سناؤں
2
پتھروں کا راستے جو اُس گلی کو جاتا ہے
وہ تو پتہِ کوئے وصال ہے، تجھے کیا سناؤں

زحال بھائی بہت خوب،
ویسے یہ تُک بندی تھی، میرا خیال ہے کہ اس خیال کو بحر مضارع میں ڈھالنا باقی بحور کی نسبت آسان ہو گا۔
آپ کی آراء ہے؟
 
برگ حنا

محفلین
میں ذرا سی سنجیدہ بات کرنا چاہوں گی اس تخلص کے معاملے پہ:)
میرا خیال ہے کہ جتنا "شاعر" خود اپنے آپ کو اندر سے جانتا ہے ،سمجھتا ہے اور پہچانتا ہے اتنا کوئی اور نہیں
تخلص محض ایک شاعرانہ نام نہیں ہوتا بلکہ تخلص شاعر کی پوری شخصیت کا ایک لفظ میں تعارف ہوتا ہے
ہم کسی بھی شاعر کے اصل نام سے نہیں بلکہ اس کا تخلص سن کر اس کے بارے میں ایک رائے قائم کر لیتے ہیں کہ مذکورہ شاعر کی شخصیت ایسی ہوگی
(میری یہ رائے ایسے کسی تخلص سے متعلق نہیں جو شاعر کے نام کا حصہ ہو)
کہنے کا مقصد یہ ہے کہ اگر تخلص شاعر کے نام کا حصہ نہیں رکھا جا رہا تو پھر خود شاعر ہی اپنا مناسب اور موزوں تخلص چن سکتا ہے کہ اس سے بڑھ کر بھلا کون اسے جان سکتا ہے ، سمجھ سکتا ہے:):)
 
محمداحمد

ٹھیک کہا آپ نے۔

یہاں صرف تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ :mail: فیصلہ تو بلال بھائی نے ہی کرنا ہے۔
 
میں ذرا سی سنجیدہ بات کرنا چاہوں گی اس تخلص کے معاملے پہ:)
میرا خیال ہے کہ جتنا "شاعر" خود اپنے آپ کو اندر سے جانتا ہے ،سمجھتا ہے اور پہچانتا ہے اتنا کوئی اور نہیں
تخلص محض ایک شاعرانہ نام نہیں ہوتا بلکہ تخلص شاعر کی پوری شخصیت کا ایک لفظ میں تعارف ہوتا ہے
ہم کسی بھی شاعر کے اصل نام سے نہیں بلکہ اس کا تخلص سن کر اس کے بارے میں ایک رائے قائم کر لیتے ہیں کہ مذکورہ شاعر کی شخصیت ایسی ہوگی
(میری یہ رائے ایسے کسی تخلص سے متعلق نہیں جو شاعر کے نام کا حصہ ہو)
کہنے کا مقصد یہ ہے کہ اگر تخلص شاعر کے نام کا حصہ نہیں رکھا جا رہا تو پھر خود شاعر ہی اپنا مناسب اور موزوں تخلص چن سکتا ہے کہ اس سے بڑھ کر بھلا کون اسے جان سکتا ہے ، سمجھ سکتا ہے:):)
تو پھر ذرا آپ یہ تو بتلا دیں کہ آپ ہمارے "حجاز" کو سن کر کیا رائے قائم کرتی ہیں۔۔۔۔ ویسے آپ ہمیں کافی صاحب نظر معلوم ہوتی ہیں۔۔۔:)
 
برگ حنا

محفلین
تو پھر ذرا آپ یہ تو بتلا دیں کہ آپ ہمارے "حجاز" کو سن کر کیا رائے قائم کرتی ہیں۔۔۔ ۔ ویسے آپ ہمیں کافی صاحب نظر معلوم ہوتی ہیں۔۔۔ :)

" ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ"
(یہ اپنے بارے میں کہا ہے کیونکہ "من آنم کہ من دانم")
یا تو آپکا سرزمینِ حجاز سے تعلق ہے یا والہانہ عقیدت:battingeyelashes:
 
Top