محمد بلال اعظم کے لئے تخلص تجویز کیجے

محمداحمد

لائبریرین
ہمارے بلال بھائی اپنے تخلص کے نہ ہونے کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔

تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ ہمارے محمد بلال اعظم بھائی کے لئے تخلص تجویز کیجیے (اور وہ بھی سنجیدگی کے ساتھ) تاکہ وہ غزل کا مقطع کہہ سکیں۔

اس دھاگے میں موضوع کے علاوہ ہر طرح کے ہنسی مذاق پر کوئی پابندی نہیں۔ :)

بلال بھائی کی تازہ غزل یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک امکان تو کسی جگہ کی مناسبت سے تخلص رکھنا بھی ہو سکتا ہے۔ :) بعض لوگ تو اپنے تخلص میں ایک سے زائد علاقہ جات سے نسبت بھی ظاہر کرتے ہیں، جیسے کہ رعنا سیتاپوری ثم کاکوروی۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
ایک امکان تو کسی جگہ کی مناسبت سے تخلص رکھنا بھی ہو سکتا ہے۔ :) بعض لوگ تو اپنے تخلص میں ایک سے زائدہ علاقہ جات سے نسبت بھی ظاہر کرتے ہیں، جیسے کہ رعنا سیتاپوری ثم کاکوروی۔ :)

جی نبیل بھائی علاقوں کے نام سے تو بہت سے شعراء نے اپنے تخلص رکھے ہوئے ہیں۔

کسی کراچی کے شاعر کا تخلص "کراچوی" تو نہیں سنا البتہ رخسار ناظم آبادی ضرور ہیں۔
 

عثمان

محفلین
تخلص کے چناؤ کے بعد اگر اشعار کے کاپی رائٹس میرے نام ہو تو بات بن سکتی ہے۔ میں پوری طرح سنجیدہ ہوں۔ :|
 

عثمان

محفلین
ایسا کر لیتے ہیں "کاپی" آپ کی "رائٹس" بلال بھائی کے۔ :) بس آپ بسمہ اللہ کیجے اور تخلص تجویز کیجے۔
انھیں بھی اپنی پسند ناپسند کے متعلق بتانا چاہیے کہ وہ کس قسم کا تخلص چاہتے ہیں۔ کو ئی خاص نسبت وغیرہ ؟ :)
ہم تو محض ماحول تیار کر رہے ہیں۔ باقی کام تو محفل کے شعراء حضرات کے ذمہ ہے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
انھیں بھی اپنی پسند ناپسند کے متعلق بتانا چاہیے کہ وہ کس قسم کا تخلص چاہتے ہیں۔ کو ئی خاص نسبت وغیرہ ؟ :)
ہم تو محض ماحول تیار کر رہے ہیں۔ باقی کام تو محفل کے شعراء حضرات کے ذمہ ہے۔ :)

فی الحال تو اُن کی غزل موجود ہے جس سے اُن کے رجحانات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ لیکن ہم آپ کو شاعری پڑھنے کا کیسے کہہ سکتے ہیں۔ :grin:
 
باقی علاقہ کے حوالے سی تخلص درکار ہے تو بہت سارے علاقے ہیں جیسے:
لالو کھیت
ماڑی پور
پانی والا تالاب
میاں چنو
بوتل گلی وغیرہ وغیرہ .
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ہمارے خیال میں تو "بلال" موزوں ہے۔۔۔
بلال اعظم بلالؔ

احمد دھاگہ کھولنے کے لئے بہت بہت شکریہ۔
بلال اتنا بُرا بھی نہیں لگ رہا ہے۔
ویسے میں نے ایک تُک بندی میں اسے لگا کر دیکھا ہے،
پتھروں کا راستے جو اُس گلی کو جاتا ہے
وہ تو پتہِ کوئے بلال ہے، تجھے کیا سناؤں
 
Top