محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

فرحان عباس

محفلین
دو دن سے اس کتاب کا 20۱0والا ایڈیشن پڑھ رہا ہوں. کتاب تو اچھی ہے مجھے اب تک کچھ زیادہ سمجھ نہیں آئی ‏‎;-(‎‏ دعا کریں میں یہ علم جلد سیکھ جاؤ ‎:)
 
فرحان عباس

محفلین
دو پہلے کے (ترمیم شدہ)، اور دو تازہ شعر
۔۔۔۔۔
شعلۂ جاں کو کچھ ایسے بھی ہوا دیتے ہیں دوست
اپنی آہیں میرے اشکوں میں ملا دیتے ہیں دوست

اعتماد اپنے لکھے پر کچھ مجھے یوں بھی ہوا
پڑھتے پڑھتے بھول جاتا ہوں، بتا دیتے ہیں دوست

واہ بہت خوب :)
 
10858414_604108253065970_1938573331719781736_n.jpg
 
ان شاء اللہ - کل ملا کر کتنے ایڈیشنز ہیں اس کتاب کے ؟
فاعلات ؟
کہنے کو تو اس کے تین ایڈیشن ہوئے۔ مگر مفید ایک ہی ہوا۔ جو اس وقت ڈراپ باکس وغیرہ میں رکھا ہے۔ اس کے تسلسل میں ایک کتاب ہے "آسان عروض کے دس سبق" ۔ وہ بھی ڈراپ باکس میں رکھی ہے۔ کچھ مزید کتابیں ہیں، شاعری، وغیرہ۔ "دیارِ ادب ٹیکسلا" (فیس بک) میں سب کتابوں کے لنک دئے ہوئے ہیں۔ ڈاؤن لوڈ کیجئے اور پڑھئے۔
 
عظیم

بہت بہت شکریہ جناب محمد یعقوب آسی صاحب - جی ان شاء اللہ ضرور اگر ضرورت پیش آئی -
بہت سی دعائیں -
 
عظیم

محفلین
ایک بار پهر سے بہت بہت شکریہ محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب میری بات کو سمجهنے اور اسے دوستانہ کی ریٹنگ عنایت فرمانے کے لئے - اللہ بهلا کرے -
 
عظیم

محفلین
+

عظیم بھائی کو ضرورت کم ہی پیش آئے گی۔ وہ اپنی بحریں بنانے کے عادی ہیں۔ مثلاً

مجهے آج تک اس بات کو سمجهنے میں بہت مشکل پیش آتی ہے خلیل بهائی کہ آپ میرے ساته ایسا برتاو کیوں کرتے ہیں سب جانتے ہیں مجهے ایک سال کا عرصہ ہوا شاعری کی کوشش کرتے ہوئے اور اصلاح سخن میں بیٹها ہوں اور جانتا ہوں کہ مجهے اپنی اصلاح کرنی چاہئے جس کے لئے میں کتنی محنت کرتا ہوں اس بات کا اندازہ میری کاوشوں سے لگایا جا سکتا ہے بہر حال میں آپ کا ایک بار پهر سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں - بہت سی دعاوں کے ساته ہمیشہ خوش رہئے -

( موبائل ٹائپنگ )
 
عظیم

محفلین
اللہ سبحان و تعالی آپ دونوں صاحبان کو خوش رکهے - بہت سی اور دعاوں کے ساته اللہ نگہبان -
 
اقبال طارق ہوراں دی نذر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چُپ چنگی اے، چنگی چُپ اے
ایسے لئی ملنگی چُپ اے
چُپ چُپاتی ہانڈھ حیاتی
کھل ملے یا تنگی چُپ اے​
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فی البدیہہ
 
آوازِ دوست

محفلین
محترم آسی صاحب خُدا آپ کو عمرِ خضر عطا کرے۔ آپ کے الفاظ گویا دِل سے نکل کرسیدھے دِل میں اُترجاتے ہیں۔ یہ جانے کیسی خوش گمانی ہے کہ ہر اچھی بات ، ہر اچھی آواز، ہر اچھا شخص، ہر اچھا منظر خود سے ایک انمٹ رِشتے میں منسلک دیکھتا ہوں سواِس رعائت سے آپ ہمارے ہوئے۔
 
جناب محب علوی صاحب آپ دیکھئے گا انشاء اللہ سب دھاگوں میں سے یہی اصلی پری دھاگہ ثابت ہو گا۔ دِ ل خوش کُن اضافہ ہے۔
کم مائیگیء حرفِ تشکر مجھے بتلا
یہ قرض محبت کے ادا ہو بھی سکیں گے؟​
 
Top