اوشو

لائبریرین
ایک نمکین حقیقت :)
جیسا سلوک لڑکا لڑکی سے شادی سے پہلے کرتا ہے ، شادی کے بعد بھی کرے تو کبھی طلاق نہ ہو
جیسا سلوک لڑکی لڑکے سے شادی کے بعد کرتی ہے ، شادی سے پہلے بھی کرے تو کبھی شادی نہ ہو
 

arifkarim

معطل
پائلٹ کنٹرول روم سے بات کرتے ہوئے
یہ جے J-327 ہے، میں پاکستانی سرحد سے 50 میل دور 16000 فٹ کی بلندی پر ہوں، میرے پاس فیول ختم ہوگیا ہے، کیا کروں ۔۔۔ اوور

کنٹرول روم : کلمہ پڑھ لے سوہنیڑیا۔۔۔۔۔۔۔ تیل ایتھے وی کوئی نئی، تے اُتوں بتی وی جانڑ آلی آ ، تنُوں ائیرپورٹ وی نئی دِسنا۔ اوور
 

نوشاب

محفلین
ایک نشئی کا باپ فوت ہوگیا، لوگ اسکی وفات پر اکٹھا ہونا شروع ہوگئے، وقت گزرتا رہا یہاں تک کہ جنازہ تیار ہوگیا مگر بیٹا نہ جانے کہاں غائب تھا، محلے داروں نے کچھ لوگوں کو دوڑایا کہ جا کر اس خبیث نشئی کو تلاش کرکے لاؤ۔

تلاش کرتے کرتے آخر کار ایک نوجوان نے اسے قبرستان میں نشہ کرتے دیکھ لیا اور اسے کہنے لگا،
''شرم کرو یار ادھر تمہارا باپ مر گیا ہے اور تم یہاں نشہ کرکے بیٹھے ہو؟
چلو جلدی سے گھر چلو اور اپنے باپ کی آخری رسومات ادا کرو۔

نشئی صاحب گرتے پڑتے گھر واپس آئے، ابا کو سپرد خاک کیا اور پھر غائب ہوگئے، ادھر مرگ والے گھر میں جیسے جیسے کسی کو پتہ چلتا وہ تعزیت کے لیئے آتا لیکن بیٹا غائب تھا اس لیئے تعزیت کس سے کی جاتی؟

چنانچہ محلے داروں نے ایک مرتبہ پھر اسکی تلاش شروع کی اور اسے پھر پکڑ لیا اور اسے شرم دلانے کی خاطر کہا،
'' تمہارا باپ مر گیا ہے اور تم یہاں نشہ کرکے پڑے ہو؟،،،
چلو گھر جاؤ ہم تمہیں لینے آئے ہیں''

نشئی نے نشے سے مغلوب آنکھیں تھوڑی سی وا کیں اور بولا،
،
،
،
،
،
،
،
،
،
،ہیں ،،، ابا فیر مرگیا اے؟
یااللہ کسی دشمن کو بھی نشے کی لت نہ لگانا۔
سمجھ نہیں آتی نشئی پر ترس کھایا جائے یا اسے مارا پیٹا جائے۔اللہ سب پر اپنا رحم فرمائے۔آمین۔
 

x boy

محفلین
فقیر گھر کے پاس آواز لگا رہا تھا
کوئی بابے نو روٹی کھوا دے
بابا چاول وی کھا لیندا اے
بابا آئس کریم تے برگر وی کھا لیندا اے
گھر کے اندر سے آواز آئی بابا جوتیاں وی کھا لیندا اے
بابے دا جواب آیا
نئ پتر سخت غذا منع ہے
 

قربان

محفلین
ہمارے شہر مئو کے مکتبہ الفہیم نے منور رانا صاحب کی چند کتابیں شائع کیں اور کتاب کے پہلے ورق پر لکھ دیا کہ مصنف کی رائے سے ناشر کا کلی اتفاق ضروری نہیں ، جب رانا صاحب کے دوستوں نے اسے دیکھا تو کہا کہ جب اس ناشر کو آپ کی رائے سے اتفاق نہیں تو اس نے آپ کی کتابیں کیوں شائع کی تو رانا صاحب نے جواب دیا کہ یہ پبلیشر ہیں یہ قرآن پر بھی لکھ دیں گے کے ناشر کا کلی اتفاق ضروری نہیں ۔
 
Top