بہت عرصہ کی تحقیق کے بعد ایک بنک نے اپنی ڈرائیو تھرو اے ٹی ایم مشین پر یہ نوٹس لگایا ہے :
برائے مہربانی دوسروں کے وقت کا خیال کریں۔
اب دیکھیں مرد حضرات کیا کرتے ہیں :
1 - گاڑی مشین کے پاس کھڑی کی۔
2 - شیشہ نیچے کیا۔
3 - کارڈ مشین میں ڈالا اور کوڈ نمبر ڈالا۔
4 - رقم کتنی نکلوانی ہے، نکلوائی، رقم جیب میں ڈالی۔
5 - کارڈ اور رسید لی۔
6 - شیشہ اوپر کیا اور یہ جا اور وہ جا۔
********************************************************************************
اور اب دیکھیں خواتین کیا کرتی ہیں :
1 - گاڑی مشین کے پاس کھڑی کی۔
2 - دو تین دفعہ آگے پیچھے کی کہ کار کی کھڑکی اور مشین بالکل آمنے سامنے ہو جائیں۔
3 - پارکنگ بریک لگائی اور شیشہ نیچے کیا۔
4 - ساتھ والی سیٹ پر سے اپنا بیگ اٹھایا اور کارڈ ڈھونڈنا شروع کیا، آخر کار بیگ کو سیٹ پر الٹنا پڑا۔
5 - اتنے میں ایک فون آ گیا، اس کو کہا کہ میں تمہیں بعد میں کال کرتی ہوں۔
6 - کارڈ کو مشین میں ڈالنے کی کوشش۔
7 - مشین ابھی بھی دور ہے، کار کا دروازہ کھول کر نیچے اتریں۔
8 - کارڈ ڈالا، کارڈ اندر نہیں جا رہا۔
9 - درست طرف سے کارڈ ڈالا۔
10 - پھر سے پرس کی شامت، ڈائری ڈھونڈی جا رہی ہے جس کے آخری صفحے پر پن کوڈ لکھا ہوا ہے۔
11 - پن کوڈ ڈالا۔
12 - جلدی میں غلط پن کوڈ ڈال دیا۔
13 - کینسل دبایا، پھر سے پن کوڈ ڈالا۔
14 - رقم کتنی نکلوانی ہے، مشین کو ہدایت کی۔
15 - اتنے میں کار کے شیشے میں اپنے میک اپ کا جائزہ لیا۔
16 - رقم اور رسید لی۔
17 - پھر سے ہینڈ بیگ کی شامت، ویلٹ ڈھونڈا جا رہا ہے، ویلٹ ملا، پیسے اس میں ڈالے۔
18 - اب قلم اور ڈائری کی باری ہے، جس میں یہ لکھا جائے گا کہ کتنے پیسے نکلوائے۔
19 - میک اپ پھر سے چیک کیا۔
20 - گاڑی چلائی، اب دو فٹ ہی گئیں کہ یاد آیا کارڈ تو مشین میں ہی ہے۔
21 - گاڑی کو ریورس کیا۔
22 - کارڈ لیا۔
23 - ہینڈ بیگ میں سے پھر پرس تلاش کیا، کارڈ اس میں رکھا۔
24 - پیچھے کھڑے ہوئے حضرت کو ایک غصے بھری نظر سے دیکھا کہ ہارن بجا رہا تھا۔
25 - گاڑی آگے بڑھائی۔
26 - اس دوران جس کی کال آئی تھی، اسے کال کیا۔
27 - کیلو ڈیڑھ کلیلو میڑ گاڑی چلی گئی۔
28 - یاد آیا کہ پارکنگ بریک تو کھولی ہی نہیں۔
یہ لطیفہ
شمشاد بھائی نے تقریباَ چار سال قبل
یہاں پوسٹ کیا تھا۔