نویں سالگرہ مدتوں لیکن ہمیں کچھ راہ گزر یاد آئیں گے

نیرنگ خیال

لائبریرین
مقدس آپی مسنگ یو سوووو مچ :)
محسن بھائی بتا کر گئے تھے لیکن بہت دیر ہوگئی واپس نہیں آئے۔۔ اللہ ان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے :)
ہمیں تو محسن نے کچھ نہیں بتایا بلکہ یہی بتایا تھا کہ عائشہ مانو کو وجہ بتا دی ہے۔۔۔ اب ذرا کلاس لو نہ اس کی۔۔۔ :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ہمیں تو محسن نے کچھ نہیں بتایا بلکہ یہی بتایا تھا کہ عائشہ مانو کو وجہ بتا دی ہے۔۔۔ اب ذرا کلاس لو نہ اس کی۔۔۔ :)
اب کیسے کلاس لوں بھیا، وہ آئیں تو پھر ہے ناں :)
مجھے تو محسن بھائی نے کہا تھا وہ اپنا بزنس اسٹارٹ کرنے والے ہیں جو وقت مانگتا ہے اس لیے وہ محفل کو وقت نہیں دے پائیں گے۔ میں نے ان کو کہا تھا وہ جب تھوڑا فری ہوں تو ضرور آیا کریں۔
 
اللہ برکتیں دے اسے :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
ایسی پیار سمیٹنے والی لڑی شروع کرنے پر بہت مبارک باد نین بھائی :) :)۔ میں اتنا پرانا نہیں ہوا ابھی (کوشش جاری ہے) ۔۔۔ مگر آپ سب کو اتنا ضرور کہوں گا کہ اگر کوئی بھی ٹس سے مس ہوا تو خیر نہیں !! ۔۔۔ کیوں کہ آپ سب جو دور ہو گئے تو بہت یاد آئیں گے ! ۔۔۔۔ زندگی کے موڑ عجیب ہوتے ہیں، اس پر یقین رکھتا ہوں میں، لیکن نظروں سے اوجھل ہو کر خبر تک نہ بھیجنا بہت اداس کرتا ہے۔ (کہ خط تو یوں بھی کوئی قصہ ہو چکے ہیں!) ۔۔۔ :) :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
مجهے تو اتنے دنوں سے عینی شاہ یاد آ رہی ہیں. معلوم نہیں کدهر گم ہو گئی ہیں اور مدیحہ گیلانی بهی.
محسن وقار علی بهی نہیں آتے. اور انیس الرحمن کم کم آتے ہیں. اتنے دنوں سے انہوں نے کوئی کہانی بهی پوسٹ نہیں کی.
باقی غائیبین کو بعد میں یاد کروں گی. ابهی مجهے کچن یاد فرما رہا ہے.
 
ہو سکتا ہے رمضان کے بعد ڈیش کی وضاحت کریں۔۔۔ :p

آپ کو روزوں میں آزاد دیکھ کر خوشی ہوئی انیس بھائی :)
میں نے یوں پڑھا۔۔۔
آپ کو روزوں سے آزاد دیکھ کر خوشی ہوئی انیس بھائی :)
میں چونک گیا کہ اتنی دور اندیش نظر تو صرف اپنے احمد بھائی کی ہی ہے۔ اور وہ اپنے مریدوں کو اتنی جلدی یہ گُر تو نہیں دے سکتے۔۔:grin:
دوبارہ پڑھنے پر "میں" نظر آیا۔۔۔
 
مجھے بھی کچھ لوگوں کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔
عسکری کو بہت عرصہ ہو گیا اور کوئی خیر خبر نہیں۔
ملائکہ بھی نجانے کہاں کھو گئ ہے۔
محسن وقار علی کا تو کچھ اتا پتہ ہی نہیں۔
نیلم کی حکایتوں کی اکثر کمی محسوس ہوتی ہے۔
جیہ کو مس کرتا ہوں۔
hackerspk بھی بالکل غائب ہو چکے ہیں۔
arifkarim کو بھی مِس کرتا ہوں اکثر
اسد کو ہونا چاہیے یہاں
ذوالقرنین ایلم کو بھی دیکھے بڑا عرصہ ہوا۔
زین تو نہ جانے کب تک پاکستان کو جگائے گا اور یہاں نہیں آئے گا۔
عاطف بٹ بھائی بھی غائب ہیں
پردیسی بھائی بھی گم ہیں بس
غدیر زھرا نے دو ماہ بعد پھر اُڑن شو ہو جانا ہے ۔
ساجد بھائی بھی ناراض لوگوں میں ہیں۔
اب ان تمام سے درخواست ہے کہ محفل پہ ریگولر رہیں ہم سے بہت لوگوں کو آپ کی ضرورت ہے۔ پلیز۔

(یہ مراسلے جوابات میں دوسرے نمبر پر کل پوسٹ کیا گیا تھا، اب جب دیکھا تو ڈرافٹ سیو پڑا تھا لیکن پوسٹ نہیں ہوا، جانے کیوں )
 
مجهے تو اتنے دنوں سے عینی شاہ یاد آ رہی ہیں. معلوم نہیں کدهر گم ہو گئی ہیں اور مدیحہ گیلانی بهی.
محسن وقار علی بهی نہیں آتے. اور انیس الرحمن کم کم آتے ہیں. اتنے دنوں سے انہوں نے کوئی کہانی بهی پوسٹ نہیں کی.
باقی غائیبین کو بعد میں یاد کروں گی. ابهی مجهے کچن یاد فرما رہا ہے.
ماسٹر شیف! آپ خود بھی تو کم کم آتی ہیں، اُس کا کیا؟؟؟
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
طرب کے لمحات ہوں یا غم کا کوئی موسم ہو۔ انسان کو پرانے تعلقات، پرانے دوست ہمیشہ یاد آتے ہیں۔ چاہے کتنی ہی لڑائیاں ہو کسی سے یا کس قدر ہی اختلافات ہوں۔ ربط نہ رہے تو وقت سب پر دھول ڈال دیتا ہے۔ اور ایسے میں کبھی جب یاد آتی ہے توسب اختلافات لڑائیاں بےمعنی معلوم ہوتے ہیں۔ یوں لگتا ہے جیسے ان کی کچھ حقیقت ہی نہ تھی۔ حقیقت تھی تو اس کی جو اس وقت موجود تھا۔ جس سے تعلق تھا۔ جو چلا گیا۔ جس کے نقش پاابھی تلک موجود ہیں۔ کبھی پرانی راہو ں کی کھوج میں نکلو تو قدم قدم انسان رکتا ہے۔ قدم قدم یادوں کی ایک کہکشاں نظر آتی ہے۔
ایسے ہی سالگرہ کے موقع پر پرانوں کو یاد کرنا محفلین کا طریق رہا ہے۔ پچھلی بار محفلین کو یاد کرنے میں پہل محمداحمد بھائی نے کی تھی۔ سو اس بار ہم کوشش کر دیکھتے ہیں۔
رکھ رہے ہیں ہم محبت نفرتوں کے درمیاں
آنے والوں کو ہمارے ہنر یاد آئیں گے
رفتہ رفتہ بھول جائیں گے سفر کی داستاں
مدتوں لیکن ہمیں کچھ راہ گزر یاد آئیں گے​
ابھی کل ہی کی بات لگتی ہے کہ ہر دھاگے میں مقدس سے گپ شپ رہا کرتی تھی۔ قرۃالعین اعوان اور نیلم کی ٹولی ہوا کرتی تھی۔ محمد بلال اعظم اور محسن وقار علی سے بھی خوب گپ لگی رہتی تھی۔ عینی شاہ کی ٹھاہ ٹھاہ بھی یاد کر رہے ہیں۔ تعبیر اور مہ جبین اپیا کی کمی بھی شدت سے محسوس کر رہے ہیں۔ یوسف-2 بھی خال خال ہی نظر آتے ہیں۔ عاطف بٹ بھی اپنی گیڑے بازی والی طریق پر ہی رواں ہیں اور باباجی شاید تارک الدنیا ہوگئے ہیں۔ اور محب علوی بھائی بھی اب زحمت کم ہی کرتے ہیں آنے کی۔​
کچھ نام ہم نے لکھ دیے ہیں۔ اور کچھ آپ احباب کے لکھنے کو چھوڑ رہے ہیں۔ لیکن اس بات کا خیال ضرور رکھیے کہ یہ سالگرہ کے موقع پر کھولا گیا دھاگہ ہے۔ سو گلے شکوے شکایتیں کسی اور دن کے لئے اٹھا رکھیے۔
نین بھیا ہم حاضر
مقدس آپی کے قہقہے، ہی ہی ہی، لولز، اسمائیلیز
عینی شاہ سے کھیلی گئی کراس گیم، محفل کی مقدس ثانی
قرۃالعین اعوان آپی کی دلچسپ گیمز۔۔۔۔ تکا لگائیں
نیلم آپی کی حکایتیں
محسن وقار علی کی بہترین گپ شپ
تعبیر اپیا کے تصاویری دھاگے اور چائے
مہ جبین کی بھپور علمی باتیں
عاطف بٹ بھائی سے مکالمے
عسکری کی دلچسپ نوک جھونک
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انیس الرحمن بھائی کے خوش آم دید
نیرنگ خیال بھائی کی شاپریت
محمداحمد بھائی کی پائتھون

یہ سب بہت یاد آتا ہے۔
ان سب کے لئے کچھ اشعار

موسم تو زمانے کا ہر دم، ہر آن بدلتا رہتا ہے
کچھ چہرے وقت کی گردش میں رہ کر نہ کبھی بھی دھندلائے

ہر سال یہاں پر خوشیوں کا اِک روز منایا جاتا ہے
گر ہم نہ سہی تو اگلے برس اِک بھولی بسری یاد آئے

کل جانے کون کہاں ہو گا یادوں کے میٹھے خواب لیے
منزل نہ سہی منزل کی طرف اپنوں کی دعاؤں کے سائے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ایسی پیار سمیٹنے والی لڑی شروع کرنے پر بہت مبارک باد نین بھائی :) :)۔ میں اتنا پرانا نہیں ہوا ابھی (کوشش جاری ہے) ۔۔۔ مگر آپ سب کو اتنا ضرور کہوں گا کہ اگر کوئی بھی ٹس سے مس ہوا تو خیر نہیں !! ۔۔۔ کیوں کہ آپ سب جو دور ہو گئے تو بہت یاد آئیں گے ! ۔۔۔۔ زندگی کے موڑ عجیب ہوتے ہیں، اس پر یقین رکھتا ہوں میں، لیکن نظروں سے اوجھل ہو کر خبر تک نہ بھیجنا بہت اداس کرتا ہے۔ (کہ خط تو یوں بھی کوئی قصہ ہو چکے ہیں!) ۔۔۔ :) :)
آداب عرض ہے فصیح۔۔۔ :) یہ آنا جانا تعلقات میں جوار بھاٹا یہ سب تو زندگی کا حصہ ہے۔۔۔ بقول منیر نیازی

یہی آنا جانا ہے زندگی, کہیں دوستی کہیں اجنبی
یہی رشتہ کارِ حیات ہے کبھی قرب کا کبھی دور کا

وہ جو اس جہاں سے گزر گئے کسی اور شہر میں زندہ ہیں
کوئی ایسا شہر ضرور ہے انہی دوستوں سے بھرا ہوا
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میں نے یوں پڑھا۔۔۔
آپ کو روزوں سے آزاد دیکھ کر خوشی ہوئی انیس بھائی :)
میں چونک گیا کہ اتنی دور اندیش نظر تو صرف اپنے احمد بھائی کی ہی ہے۔ اور وہ اپنے مریدوں کو اتنی جلدی یہ گُر تو نہیں دے سکتے۔۔:grin:
دوبارہ پڑھنے پر "میں" نظر آیا۔۔۔
ہم تو کب سے انتظار میں ہیں کہ کب احمد بھائی کے دامن سے کوئی بھولا بھٹکا گر گرے۔۔۔۔ مگر انہوں نے "گروں" کو یوں باندھ رکھا ہے جیسے مرزا یار عاشقی کو باندھے رکھتے ہیں۔۔۔ :D
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نین بھیا ہم حاضر
مقدس آپی کے قہقہے، ہی ہی ہی، لولز، اسمائیلیز
عینی شاہ سے کھیلی گئی کراس گیم، محفل کی مقدس ثانی
قرۃالعین اعوان آپی کی دلچسپ گیمز۔۔۔۔ تکا لگائیں
نیلم آپی کی حکایتیں
محسن وقار علی کی بہترین گپ شپ
تعبیر اپیا کے تصاویری دھاگے اور چائے
مہ جبین کی بھپور علمی باتیں
عاطف بٹ بھائی سے مکالمے
عسکری کی دلچسپ نوک جھونک
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انیس الرحمن بھائی کے خوش آم دید
نیرنگ خیال بھائی کی شاپریت
محمداحمد بھائی کی پائتھون

یہ سب بہت یاد آتا ہے۔
ان سب کے لئے کچھ اشعار

موسم تو زمانے کا ہر دم، ہر آن بدلتا رہتا ہے
کچھ چہرے وقت کی گردش میں رہ کر نہ کبھی بھی دھندلائے

ہر سال یہاں پر خوشیوں کا اِک روز منایا جاتا ہے
گر ہم نہ سہی تو اگلے برس اِک بھولی بسری یاد آئے

کل جانے کون کہاں ہو گا یادوں کے میٹھے خواب لیے
منزل نہ سہی منزل کی طرف اپنوں کی دعاؤں کے سائے
شاندار منے۔۔۔۔ آتے رہو۔۔ سنا ہے طبیعت خراب ہے۔۔۔ کیا عشق کی بیماری کے علاوہ بھی کوئی بیماری دریافت ہوگئی ہے۔۔۔
 
Top