نویں سالگرہ مدتوں لیکن ہمیں کچھ راہ گزر یاد آئیں گے

عائشہ عزیز

لائبریرین
مانو ناموں کے ہجے بھول گئی ہے کیا۔۔۔ :)
ارے بابا
میں کہہ رہی تھی کہ جن کا سب لوگوں نے ذکر کیا ہے ان کے کوائف ناموں پر جا کر سارے لوگ ایک ایک پیغام لکھ کر آتے ہیں ناں
اس لیے سارے لوگ جو غائب ہیں ان کے نام پوچھ رہی تھی۔
 
نیرنگ خیال

چلو پہلے مراسلے سے سب کے نام پڑھ کر پیغام لکھ کر آؤ پھر۔۔۔ :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
چلو پہلے مراسلے سے سب کے نام پڑھ کر پیغام لکھ کر آؤ پھر۔۔۔ :)
ڈن بھیا!! پہلے مراسلے والے اراکین کے کوائف نامہ کی شامت آچکی میرے ہاتھوں۔ ۔۔:p
اب آپ سب لوگ بھی ان لوگوں کے کوائف ناموں پر پیغام لکھ کر آئیے :)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
کبھی کبھی مجھے لگتا ہے یادوں کے بھی پر ہوتے ہیں۔۔۔!!
اچانک کبھی کہیں سے اڑ کر یہ دل کی منڈیر پر بیٹھ کر قبصہ جما لیتی ہیں۔۔۔!!
کبھی مجھے لگتا ہے یہ یادیں بھی دئیے کی طرح ہوتی ہیں یوں چل جائیں کہ یہاں سے وہاں روشنی سی بکھر جاتی ہے۔۔۔!!
اور کبھی لگتا ہے یادیں موتئیے کے پھولوں کی سی خاصیت رکھتی ہیں ۔۔۔بھینی بھینی خوشبو جو اچانک سے محسوس ہونے لگے تو دل کہے کہ یہ کسی کی یاد ہے ۔۔۔۔!!
اور بات ہو کسی خاص موقع کی تو پھر اس وقت سے منسوب تمام شناسا چہرے اجلے ہونے لگتے ہیں ۔۔۔یاد آنے لگتے ہیں!!!
بھاگتے دوڑتے ان منظروں میں دور ہوتے یہ چہرے قریب آکر اپنا آپ اس شدت سے یاد دلاتے ہیں کہ پھر یاد کیئے بنا چارہ نہیں رہتا۔۔۔۔!!!
کون کہتا ہے کہ ہم انہیں بھول گئے ۔۔۔۔!!! بھول سکتے نہیں ۔۔۔صرف منظر آگے پیچھے ہوتے ہیں یادیں تو وہیں پہرہ کیئے بیٹھی رہتی ہیں۔۔۔۔!!!
کہا ہےنا بشیر بدر نے کہ
انہیں راستوں نے جن پر کبھی تم تھے ساتھ میرے
مجھے روک روک پوچھا تیرا ہمسفر کہاں ہے

ہم سب بھی انہیں منظروں کے آس پاس ہیں۔۔۔آواز لگانے کی دیر ہے ۔۔۔اور ان منظروں میں رنگ بھرنے کے لیئے ان سب چہروں کا ہونا بھی ضروری ہے جن کے بغیر محفل ادھوری ہے ۔۔۔۔!!
نینی بھیا آپ کی خوبصورت تحریروں کا جواب دینے کے لیئے مجھے بھی اپنے چند توٹے پھوٹے الفاظ ضرور بکھیرنے پڑتے ہیں ۔۔۔۔۔!! :)
 
آخری تدوین:

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
نین بھیا ہم حاضر
مقدس آپی کے قہقہے، ہی ہی ہی، لولز، اسمائیلیز
عینی شاہ سے کھیلی گئی کراس گیم، محفل کی مقدس ثانی
قرۃالعین اعوان آپی کی دلچسپ گیمز۔۔۔۔ تکا لگائیں
نیلم آپی کی حکایتیں
محسن وقار علی کی بہترین گپ شپ
تعبیر اپیا کے تصاویری دھاگے اور چائے
مہ جبین کی بھپور علمی باتیں
عاطف بٹ بھائی سے مکالمے
عسکری کی دلچسپ نوک جھونک
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انیس الرحمن بھائی کے خوش آم دید
نیرنگ خیال بھائی کی شاپریت
محمداحمد بھائی کی پائتھون

یہ سب بہت یاد آتا ہے۔
ان سب کے لئے کچھ اشعار

موسم تو زمانے کا ہر دم، ہر آن بدلتا رہتا ہے
کچھ چہرے وقت کی گردش میں رہ کر نہ کبھی بھی دھندلائے

ہر سال یہاں پر خوشیوں کا اِک روز منایا جاتا ہے
گر ہم نہ سہی تو اگلے برس اِک بھولی بسری یاد آئے

کل جانے کون کہاں ہو گا یادوں کے میٹھے خواب لیے
منزل نہ سہی منزل کی طرف اپنوں کی دعاؤں کے سائے
آپ خود کہاں ہوتے ہیں چھوٹے بھیا؟ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہمیشہ کی طرح لاجواب اور حساس تحریر!
شکریہ عینا۔۔۔ کیسی ہو بٹیا۔۔۔ :)

کبھی کبھی مجھے لگتا ہے یادوں کے بھی پر ہوتے ہیں۔۔۔!!
اچانک کبھی کہیں سے اڑ کر یہ دل کی منڈیر پر بیٹھ کر قبصہ جما لیتی ہیں۔۔۔!!
کبھی مجھے لگتا ہے یہ یادیں بھی دئیے کی طرح ہوتی ہیں یوں چل جائیں کہ یہاں سے وہاں روشنی سی بکھر جاتی ہے۔۔۔!!
اور کبھی لگتا ہے یادیں موتئیے کے پھولوں کی سی خاصیت رکھتی ہیں ۔۔۔بھینی بھینی خوشبو جو اچانک سے محسوس ہونے لگے تو دل کہے کہ یہ کسی کی یاد ہے ۔۔۔۔!!
اور بات ہو کسی خاص موقع کی تو پھر اس وقت سے منسوب تمام شناسا چہرے اجلے ہونے لگتے ہیں ۔۔۔یاد آنے لگتے ہیں!!!
بھاگتے دوڑتے ان منظروں میں دور ہوتے یہ چہرے قریب آکر اپنا آپ اس شدت سے یاد دلاتے ہیں کہ پھر یاد کیئے بنا چارہ نہیں رہتا۔۔۔۔!!!
کون کہتا ہے کہ ہم انہیں بھول گئے ۔۔۔۔!!! بھول سکتے نہیں ۔۔۔صرف منظر آگے پیچھے ہوتے ہیں یادیں تو وہیں پہرہ کیئے بیٹھی رہتی ہیں۔۔۔۔!!!
کہا ہےنا بشیر بدر نے کہ
انہیں راستوں نے جن پر کبھی تم تھے ساتھ میرے
مجھے روک روک پوچھا تیرا ہمسفر کہاں ہے

ہم سب بھی انہیں منظروں کے آس پاس ہیں۔۔۔آواز لگانے کی دیر ہے ۔۔۔اور ان منظروں میں رنگ بھرنے کے لیئے ان سب چہروں کا ہونا بھی ضروری ہے جن کے بغیر محفل ادھوری ہے ۔۔۔۔!!
نینی بھیا آپ کی خوبصورت تحریروں کا جواب دینے کے لیئے مجھے بھی اپنے چند توٹے پھوٹے الفاظ ضرور بکھیرنے پڑتے ہیں ۔۔۔۔۔!! :)
بئی واہ۔۔۔ ہماری تحریر ہمیشہ ہی پھیکی پڑ جاتی ہے۔۔۔ یعنی ہم اس جوابی تحریر سے لاجواب ہوجاتے ہیں۔۔۔ شاندار
 
Top