تعارف مدیحہ گیلانی صاحبہ کو محفل میں خوش آمدید

حیبا

محفلین
خوش آمدید کہتے ہیں تم کو پھولوں کی طرح
خُدا کرے کے رہو مسکراتے باغوں کی طرحِ
جسٹ فور یو مدیحہ آپی!
 
السلام علیکم ! تمام احباب کا بیحد شکریہ . محفل سے میری آشنائی نئی نہیں ہے .میں محفل کی بہت پرانی رکن ہوں .اکثر یہاں آتی جاتی رہتی تھی لیکن خاموش قاریہ کے طور پر :)یہاں کا شائستہ اور سلجھا ماحول دیکھ کر باقاعدہ انے لگی .میرا تعلق جنوبی پنجاب کے ایک چھوٹے سے شہر سے ہے .(جسے کچھ لوگوں نے پنڈ کا نام بھی دے رکھا ہے)ادب سے خاصا لگاؤ ہے اور یہی شوق مجھے محفل تک لایا.اور باقی سب کچھ فاتح صاحب مرے بارےمیں اچھے سے بتا چکے ہیں کہ مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہ ہے :) اپ جو پوچھنا چاہیں میں حاضر ہوں .نئی ہونے کی وجہ سے اردو لکھنے میں تھوڑی سی دشواری ہے لیکن امید ہے جلد ہی اپنی اس خامی پر قابو پا لوں گی .اپ سب کا بہت شکریہ .سلامت و شاد رہیے .
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
السلام علیکم ! میرا تعلق جنوبی پنجاب کے ایک چھوٹے سے شہر سے ہے .(جسے کچھ لوگوں نے پنڈ کا نام بھی دے رکھا ہے)ادب سے خاصا لگاؤ ہے .
وعلیکم السلام
آپ تو اپنے ہی وسیب سے ہیں
امید ہے سرائیکی بھی بول لیتی ہوں گی
سیدہ شگفتہ شگفتہ کے ویڑھے میں تشریف لائیے، (متفرقات میں "ویڑھا" سرائیکی گپ شپ کا دھاگا)

اتنی پرانی ممبر کو خوش آمدید کہنا عجیب لگتا ہے
البتہ آداب کہنے میں کوئی حرج نہیں

چھوٹا غالب آداب عرض کرتا ہے
 

فاتح

لائبریرین
میرا تعلق جنوبی پنجاب کے ایک چھوٹے سے شہر سے ہے .(جسے کچھ لوگوں نے پنڈ کا نام بھی دے رکھا ہے)
جی جی جیسے دیکھا نہیں ہم نے۔۔۔ :laughing:
شہر کہتے ہیں کراچی کو جس کے مقابل لاہور بھی پنڈ ہی ہے باقی پنڈوں کا تو خیر ذکر ہی کیا
 
@چھوٹاغالبؔ صاحب ! اپ کابے حد شکریہ . تسلیمات
جہاں تک سرائیکی کی بات ہے تو جنوبی پنجاب سے تعلق ہو اور سرائیکی بول اور سمجھ نہ لیتا ہوبندہ ایسا تو ہو نہیں سکتا :
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ سرائیکی اور پنجابی دونوں زبانیں مجھے ورثے میں ملی ہیں :)اس لئے دونوں زبانیں بول اور سمجھ لیتی ہوں
لیکن گھر میں اردو ہی بولی جاتی ہے :)
 

فاتح

لائبریرین
سرائیکی اور پنجابی دونوں زبانیں مجھے ورثے میں ملی ہیں :)اس لئے دونوں زبانیں بول اور سمجھ لیتی ہوں
لیکن گھر میں اردو ہی بولی جاتی ہے :)
جواب یون مکمل ہو گا تو مکمل کریں۔۔۔
سرائیکی اور پنجابی دونوں زبانیں مجھے ورثے میں ملی ہیں :)اس لئے دونوں زبانیں بول اور سمجھ لیتی ہوں
لیکن گھر میں اردو ہی بولی جاتی ہے۔۔۔ انگریزی سکول، کالج اور یونیورسٹی میں پڑھی۔۔۔ فارسی ادب سے لگاؤ کے باعث سیکھی۔۔۔ اور عربی تو قرآن کی زبان ہے تو سیکھنی پڑی۔۔۔ ترکی اس لیے کہ اردو کا نام ہی ترکی زبان میں ہے، فرانسیسی میٹھی لگتی تھی اس لیے، رومن اور یونانی میں علمی مواد بہت موجود ہے جب کہ عبرانی کا عربی سے قریب کا واسطہ ہے اس لیے سیکھنی پڑیں اور باقی زبانوں پر کام جاری و ساری ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
اس سے ذرا آگے تک بھی چلے جانا تھا اپ تو مضافات تک ہی محدود رہے. مبالغے کی بھی حد ہی کر دی اپ نے تو ..
اس سے آگے دریا میں کود جاتا کیا؟ لیکن کیا فائدہ اس نام نہاد دریا بے چارے کا جو خود سالوں سے محض ریت پھانک اور اگل رہا ہے۔
آپ نے غور نہیں کیا شاید۔۔۔ اڈہ مسافر خانہ سے بستی کچولیاں تک جاتے ہوئے سارے بہاولپور سے گزرنا پڑتا ہے اور اسی طرح اڈہ سولنگ سے دریا تک پہنچنے کے لیے دوسری جانب سے تمام بہاولپور کے درمیان سے ہو کر گزرنا پڑتا ہے۔ اسی لیےلکھا تھا کہ سارے کا سارا پنڈ دیکھ چکا ہوں۔ ہاہاہاہاہا
 
ظاہر ہے جب اپ بائی پاسس سے گزریں گے تو اپ کو مضافاتی علاقہ پنڈ ہی دیکھائی دے گا ۔۔۔۔
آئندہ اپ نے ہمارے شہر کو پنڈ کہا تو ہم اپکے خلاف پرچہ کٹوا دیں گے امید ہے کہ اپ کو بات سمجھ میں آ گئی ہو گی !!
 
Top