حسان خان
لائبریرین
عیدین کے اجتماع ہمیشہ ایک ہی جگہ ہوتے ہیں، یعنی مرکزی مساجد وغیرہ
دیکھیے، عیدین کی نماز پر بذاتِ خود پابندی کی بات نہیں ہو رہی۔ مذہب انسان کا حق ہے اور حکومت کو کوئی حق نہیں کہ انسان سے اس کے ضمیر کی آزادی چھین لے۔ جس کو جو ماننا ہے، شوق سے مانے۔ جسے جو عمل کرنا ہے، شوق سے کرے اور دل کھول کر کرے۔ میں عوامی جگہوں پر اجتماعات پر پابندی لگانے کی بات کر رہا ہوں۔ مساجد، یا عید گاہوں میں اگر نماز ہوتی ہیں تو بہت اچھی بات ہے۔ لیکن چھوٹے علاقوں میں (جیسے میرے پچھلے علاقے محمود آباد میں) سڑکوں پر ہی عیدین کی نمازیں ہوتی ہیں۔ ان پر پابندی ہونی چاہیے۔