مذہب اور سیاست کے زمروں کے نئے مدیر جناب ساجد صاحب

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم دوستو،

یہ خاکسار ایک اہم اعلان کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔

اعلان یہ کہ اس محفل کے ایک پرانے، خوش مزاج اور غیر متنازعہ ساتھی جنابِ *ساجد* کو اردو محفل کی انتظامیہ نے مذہب، سیاست اور حالاتِ حاضرہ کے زمروں کا مدیر مقرر کیا ہے اور فورم پر اسکا اعلان کرنے کا شرف اس خاکسار کو حاصل ہوا ہے۔ میں اس خوبصورت فورم، یہاں کی انتظامیہ اور اپنی طرف سے انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں اور محفل کی انتظامیہ میں انہیں خوش آمدید کہتا ہوں۔

اہم اس لیے، کہ ان زمروں جن کا ذکر اوپر آیا ہے، کا ایک مناسب و موزوں و غیر جانبدار مدیر ڈھونڈنا کسی گوہرِ مراد کو پانے یا کسی جوئے شیر کو کھود لانے سے کم مشکل نہیں ہے اور وہ اس لیے کہ مذہب اور سیاست دو ایسے موضوع ہیں کہ ہم سب ان کے متعلق حد سے زیادہ جذباتی ہیں اور انہی جذبات کی رو میں بعض دفعہ تو تمام اخلاقی حدود پار کر جاتے ہیں اور بات کہاں سے کہاں پہنچ جاتی ہے۔

ظاہر ہے کسی بھی پبلک فورم کا نظام اور امن و امان برقرار رکھنا اور اسکی پالسی پر عمل کرنا اور کروانا اس فورم کے ناظمین اور مدیران کی ذمہ داری ہوتی ہے اور پھر اردو محفل جیسے فورم میں، کہ جسکا بنیادی مقصد مذاہب و مسالک و عقائد و سیاسی نظریات پر بحث و مباحث اور ڈائیلاگ کرنا نہیں بلکہ اردو، اردو لائبریری، اردو کمپیوٹنگ، اردو بلاگنگ اور اردو شعر و سخن وغیرہ کی اس برقی دنیا میں ترویج و ترقی و اشاعت ہے، یہ ذمہ داری اور بھی زیادہ ہو جاتی ہے اور اس سے کماحقہ عہدہ برآ ہونا اور بھی مشکل ہو جاتا ہے لہذا ان زمروں کے مدیر کا "عہدہٴ جلیلہ" بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور انتظامیہ کے نکتہٴ نظر سے سب سے زیادہ سر درد بھی یہیں ہے۔

ہمیں خوشی ہے کہ جنابِ *ساجد* نے ان بھاری ذمہ داریوں کو قبول کیا اور ان زمروں کا مدیر بننا قبول فرمایا، جزاک اللہ۔ اور ہم امید کرتے ہیں کہ جنابِ *ساجد* اپنی ان بھاری ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں گے۔ ایک بار پھر ہم سب کی طرف سے ان کو بہت مبارک باد۔
 
مغزل

محفلین
بہت خوب ۔۔۔ شکریہ محمد وارث صاحب بہت اچھی خبر دی ہے ۔۔​
Congratulation%20%2829%29.gif
*ساجد* بھائی منصبِ ادارت پر مجھ خاکسار اور آپ کی بھاوج غزل ناز غزل کی جانب سے مبارکباد قبول کیجے ۔۔:angel:
اللہ تعالیٰ محفل کو روز افزوں ترقی عطا فرمائے آپ ایسے مخلص لوگ یقناً ہمارے لیے بھی مشعلِ راہ ہیں ۔۔:angel:
سلامت باشید روز بخیر​
 
مہ جبین

محفلین
بہت بہت مبارکباد ساجد بھائی
امید ہے کہ اپنی ذمہ داریوں کو بہ احسن و خوبی ادا کریں گے اور بقول وارث بھائی کہ انتظامیہ کے نکتہء نظر کے مطابق سب سے زیادہ سر درد بھی یہیں ہے تو آپ سے ہمدردی بھی محسوس ہورہی ہے کہ اب درد دور کرنے والی دوائیں اپنے ساتھ ضرور رکھیں ۔۔۔۔ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
بہت بہت شکریہ وارث بھائی کا۔

ساجد بھائی مبارک ہو۔

میری دعائیں اور ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔
 
عین عین

لائبریرین
ساجد، ہلکا ہاتھ رکھنا اپنے بھائی پر۔ باقیوں کے ساتھ جو کرو سو کرو۔ اور ہاں خبردار جو کسی سے رشوت لے کر اسے بے انتہا چھوٹ دی تو۔۔۔۔۔۔۔۔ :)
 
ساجد

محفلین
السلام علیکم دوستو،

یہ خاکسار ایک اہم اعلان کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔

اعلان یہ کہ اس محفل کے ایک پرانے، خوش مزاج اور غیر متنازعہ ساتھی جنابِ ساجد کو اردو محفل کی انتظامیہ نے مذہب، سیاست اور حالاتِ حاضرہ کے زمروں کا مدیر مقرر کیا ہے اور فورم پر اسکا اعلان کرنے کا شرف اس خاکسار کو حاصل ہوا ہے۔ میں اس خوبصورت فورم، یہاں کی انتظامیہ اور اپنی طرف سے انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں اور محفل کی انتظامیہ میں انہیں خوش آمدید کہتا ہوں۔

اہم اس لیے، کہ ان زمروں جن کا ذکر اوپر آیا ہے، کا ایک مناسب و موزوں و غیر جانبدار مدیر ڈھونڈنا کسی گوہرِ مراد کو پانے یا کسی جوئے شیر کو کھود لانے سے کم مشکل نہیں ہے اور وہ اس لیے کہ مذہب اور سیاست دو ایسے موضوع ہیں کہ ہم سب ان کے متعلق حد سے زیادہ جذباتی ہیں اور انہی جذبات کی رو میں بعض دفعہ تو تمام اخلاقی حدود پار کر جاتے ہیں اور بات کہاں سے کہاں پہنچ جاتی ہے۔

ظاہر ہے کسی بھی پبلک فورم کا نظام اور امن و امان برقرار رکھنا اور اسکی پالسی پر عمل کرنا اور کروانا اس فورم کے ناظمین اور مدیران کی ذمہ داری ہوتی ہے اور پھر اردو محفل جیسے فورم میں، کہ جسکا بنیادی مقصد مذاہب و مسالک و عقائد و سیاسی نظریات پر بحث و مباحث اور ڈائیلاگ کرنا نہیں بلکہ اردو، اردو لائبریری، اردو کمپیوٹنگ، اردو بلاگنگ اور اردو شعر و سخن وغیرہ کی اس برقی دنیا میں ترویج و ترقی و اشاعت ہے، یہ ذمہ داری اور بھی زیادہ ہو جاتی ہے اور اس سے کماحقہ عہدہ برآ ہونا اور بھی مشکل ہو جاتا ہے لہذا ان زمروں کے مدیر کا "عہدہٴ جلیلہ" بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور انتظامیہ کے نکتہٴ نظر سے سب سے زیادہ سر درد بھی یہیں ہے۔

ہمیں خوشی ہے کہ جنابِ ساجد نے ان بھاری ذمہ داریوں کو قبول کیا اور ان زمروں کا مدیر بننا قبول فرمایا، جزاک اللہ۔ اور ہم امید کرتے ہیں کہ جنابِ ساجد اپنی ان بھاری ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں گے۔ ایک بار پھر ہم سب کی طرف سے ان کو بہت مبارک باد۔
وارث بھائی ، آپ کا انتہائی ممنون ہوں کہ آپ نے مجھ ناچیز کو کسی قابل گردانا۔ ادارت کہنے کو تو ایک ذمہ داری ہے لیکن جب مذہب اور سیاست کے حوالے سے اس کا ذکر ہو تو یہ ذمہ داری ہی نہیں بلکہ مختلف الخیال ساتھیوں کے مابین اعتماد برقرار رکھنے کا پُل بننے اور جذباتی معاملات کو عقلی دلائل کے تابع رکھنے کی سعی کرنے کا نام بھی ہوتا ہے۔
یہاں میں اپنے ساتھیوں سے عرض کرنا چاہوں گا کہ لفظ "مدیر" کا لاحقہ لگنے سے میں خود کو کوئی ارفع درجہ کا حامل نہیں سمجھتا۔ یہ تو انتظامی معاملات ہیں کہ کچھ ناموں کو خاص عنوان دئے جاتے ہیں لیکن میں آپ سب کے لئے پہلے والا *ساجد* ہی ہوں۔ آپ سب کی رائے میرے لئے یکساں اہمیت رکھتی ہے اور آپ سب کے تعاون کا سب سے اچھا اظہار میری غلطیوں کی نشاندہی کرنا ہے تا کہ مل جُل کرمحفل کے فورمز کا معیار مزید بہتر کیا جا سکے۔
آمرانہ پن اور جبر میری طبیعت کے خلاف ہے اور آپ سب سے بھی توقع رکھتا ہوں کہ اختلاف رائے میں متانت اور رواداری کا مظاہرہ فرمائیں تا کہ ہمارے باہمی تعلقات خوشگوار رہیں اور اظہار خیال کا مثبت رواج فروغ پائے۔
اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ مجھے میری ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
 
یوسف-2

ماشا ء اللہ ۔ بہت اچھے خیالات کا اظہار کیا ہے آپ نے۔ ان خیالات کے اظہار پر میری جانب سے مبارک باد قبول فرمائیں۔ مدیر بننے پر مبارک باد بھی پیش کرتا اگر آپ کسی اور زمرے کے مدیر بنتے۔:) یہ دو شعبے تو بہت بھاری ذمہ داری ہے۔ حالات حاضرہ کی تو خیر ہے لیکن مذہب ایک ایسا شعبہ ہے، جس میں دنیا و آخرت کی فلاح کے ساتھ ساتھ خسارہ کابھی امکان ہے، اگر ادارت کرتے ہوئے (خدا نخواستہ) قدم ڈگمگا جائیں۔ ہماری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ اس بھاری ذمہ داری کو احسن طریقہ سےادا کرنے میں اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
 
ساجد

محفلین
بہت خوب ۔۔۔ شکریہ محمد وارث صاحب بہت اچھی خبر دی ہے ۔۔​
Congratulation%20%2829%29.gif
*ساجد* بھائی منصبِ ادارت پر مجھ خاکسار اور آپ کی بھاوج غزل ناز غزل کی جانب سے مبارکباد قبول کیجے ۔۔:angel:
اللہ تعالیٰ محفل کو روز افزوں ترقی عطا فرمائے آپ ایسے مخلص لوگ یقناً ہمارے لیے بھی مشعلِ راہ ہیں ۔۔:angel:
سلامت باشید روز بخیر​
محمود بھائی اور بھابھی صاحبہ ، بہت شکریہ۔ بندہ ہمیشہ سے دعاؤں کا طلبگار رہا ہے۔ اللہ کریم آپ کی دعاؤں کو قبولیت سے سرفراز فرمائے۔
 
ساجد

محفلین
بہت بہت مبارکباد ساجد بھائی
امید ہے کہ اپنی ذمہ داریوں کو بہ احسن و خوبی ادا کریں گے اور بقول وارث بھائی کہ انتظامیہ کے نکتہء نظر کے مطابق سب سے زیادہ سر درد بھی یہیں ہے تو آپ سے ہمدردی بھی محسوس ہورہی ہے کہ اب درد دور کرنے والی دوائیں اپنے ساتھ ضرور رکھیں ۔۔۔ ۔ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں
قابلِ صد احترام مہ جبین بہن ، آپ کا ممنون ہوں۔ اپنی ذمہ داریوں سے مکمل انصاف کرنے کی کوشش کروں گا ؛اللہ کی مدد اور آپ سب کی دعائیں و تعاون درکار ہے۔ میرے لئے یہ "سر دردی" نئی نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی ایسی 2 سر دردیاں میں نے اپنے ذمہ لے رکھی ہیں وہ بھی بدیشی زبان میں۔ اب اپنی زبان میں تو یہ کام بہت سہل دکھائی دیتا ہے:) ۔
*ساجد*
ساجد :shameonyou:
 
کاشفی

محفلین
شکریہ محمد وارث صاحب!

جب بڑھتے قدم تھم جائیں یا ڈگمگائیں اور ادارت مشکل لگنے لگے تو پھر چاہیئے کچھ ایسا جو دے طاقت آگے بڑھنے کی اورمنزل کو پا لینے کی۔ کیونکہ پانا ہے زندگی میں کچھ بڑھ کر۔تو پھر پئیں بھینس کا تازہ مِلک پیک دودھ غازی مِلک شاپ سے لے کر ۔ دودھ کی قدرتی غذائیت بنائے مضبوط محفل۔ غازی ملک شاپ سے دودھ لے کر پینے والے کاشفی کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے جناب ساجد صاحب کو مبارکباد۔ :)
ہم آپ کے ساتھ غیر مشروط تعاون کریں گے۔
 
ساجد

محفلین
بہت بہت شکریہ وارث بھائی کا۔

ساجد بھائی مبارک ہو۔

میری دعائیں اور ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔
شمشاد بھائی ، بہت بہت شکریہ۔ ایک تو آپ نے ذاتی پیغام میں اس قدر بھاری بھرکم شعر لکھ دیا کہ ہمارے اعضائے رئیسی اس کی تاب نہ لا کر مضمحل ہو گئے اوپر سے ہمدردی جتا کر زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں:D۔
پھر بھی ہم کمال فیاضی کا ثبوت دے کر آپ کی مبارکباد کو سندِ قبولیت عطا کرتے ہیں:) ۔
 
ساجد

محفلین
ساجد، ہلکا ہاتھ رکھنا اپنے بھائی پر۔ باقیوں کے ساتھ جو کرو سو کرو۔ اور ہاں خبردار جو کسی سے رشوت لے کر اسے بے انتہا چھوٹ دی تو۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔ :)
بھائی جان ، ہم ہاتھ صرف اسی پہ رکھنے کے قائل ہیں جو ہمارے ساتھ ہاتھ کرنے کی کوشش کرے :)۔ آپ بھائیوں کا ہاتھ ہمارے ہاتھ کو تھام لے گا تو ہمیں اسے کسی پر رکھنے کی ضرورت ہی نہ رہے گی۔
رشوت۔۔۔۔۔صرف محبت اور غیر جانبداری کی شکل میں وصول کی جائے گی:)۔
 
اول اول تو ڈھیر ساری مبارکباد قبول فرمائیں۔ :) :) :)

بلا شبہہ یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ اس کام میں آپ کے شانہ بشانہ کسی اور محفلین کو بھی لا کھڑا کریں تاکہ باہمی مشاورت سے کچھ غیر جانبدارانہ فیصلے لینے میں سہولت ہو نیز یہ کہ محفل کی گھڑی کے ڈائل پر مدیران کی موجودگی زیادہ سے زیادہ مرتب کی جا سکے۔ :)

ہمیں امید ہے کہ آپ اس کام میں خود کو تنہا نہیں پائیں گے بلکہ پورا محفل اسٹاف اور تمام محفلین تعاون کے لئے دستیاب ہوں گے۔ یہ بات سچ ہے کہ ہماری کمیونٹی میں ابھی دل سے سوچنے کا رجحان عام ہے اور یہی سبب ہے کہ مذہب و سیاست کے زمروں کی ادارت ایک چیلنج بن کر سامنے آتی ہے۔ لیکن پچھلے چند برسوں میں ہم نے واضح طور پر یہ محسوس کیا ہے کہ محفلین عمومی طور پر رواداری، قوت برداشت اور مخالفت کا سامنے کرنے کی اہلیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے (جس کی اولین مثال ہم خود میں پاتے ہیں) جو کہ ایک بہت ہی مثبت بات ہے۔ :)
 
Top