محمد وارث
لائبریرین
السلام علیکم دوستو،
یہ خاکسار ایک اہم اعلان کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔
اعلان یہ کہ اس محفل کے ایک پرانے، خوش مزاج اور غیر متنازعہ ساتھی جنابِ *ساجد* کو اردو محفل کی انتظامیہ نے مذہب، سیاست اور حالاتِ حاضرہ کے زمروں کا مدیر مقرر کیا ہے اور فورم پر اسکا اعلان کرنے کا شرف اس خاکسار کو حاصل ہوا ہے۔ میں اس خوبصورت فورم، یہاں کی انتظامیہ اور اپنی طرف سے انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں اور محفل کی انتظامیہ میں انہیں خوش آمدید کہتا ہوں۔
اہم اس لیے، کہ ان زمروں جن کا ذکر اوپر آیا ہے، کا ایک مناسب و موزوں و غیر جانبدار مدیر ڈھونڈنا کسی گوہرِ مراد کو پانے یا کسی جوئے شیر کو کھود لانے سے کم مشکل نہیں ہے اور وہ اس لیے کہ مذہب اور سیاست دو ایسے موضوع ہیں کہ ہم سب ان کے متعلق حد سے زیادہ جذباتی ہیں اور انہی جذبات کی رو میں بعض دفعہ تو تمام اخلاقی حدود پار کر جاتے ہیں اور بات کہاں سے کہاں پہنچ جاتی ہے۔
ظاہر ہے کسی بھی پبلک فورم کا نظام اور امن و امان برقرار رکھنا اور اسکی پالسی پر عمل کرنا اور کروانا اس فورم کے ناظمین اور مدیران کی ذمہ داری ہوتی ہے اور پھر اردو محفل جیسے فورم میں، کہ جسکا بنیادی مقصد مذاہب و مسالک و عقائد و سیاسی نظریات پر بحث و مباحث اور ڈائیلاگ کرنا نہیں بلکہ اردو، اردو لائبریری، اردو کمپیوٹنگ، اردو بلاگنگ اور اردو شعر و سخن وغیرہ کی اس برقی دنیا میں ترویج و ترقی و اشاعت ہے، یہ ذمہ داری اور بھی زیادہ ہو جاتی ہے اور اس سے کماحقہ عہدہ برآ ہونا اور بھی مشکل ہو جاتا ہے لہذا ان زمروں کے مدیر کا "عہدہٴ جلیلہ" بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور انتظامیہ کے نکتہٴ نظر سے سب سے زیادہ سر درد بھی یہیں ہے۔
ہمیں خوشی ہے کہ جنابِ *ساجد* نے ان بھاری ذمہ داریوں کو قبول کیا اور ان زمروں کا مدیر بننا قبول فرمایا، جزاک اللہ۔ اور ہم امید کرتے ہیں کہ جنابِ *ساجد* اپنی ان بھاری ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں گے۔ ایک بار پھر ہم سب کی طرف سے ان کو بہت مبارک باد۔