مراسلوں پر کراس دینا

ساقی۔

محفلین
کراس سے بچنے کا آزمودہ نسخہ یہ ہے کہ ایسے موضوعات شروع کرنے اور ان میں جانے سے بچاجائے جن پر کراس کا اندیشہ ہو۔

لیکن اگر آپ ایسا نہیں کر سکتے تو کراس کو برداشت کرنے کی مشق کی جائے۔:)

آزمائش شرط ہے۔

نوٹ:ان معلومات کا مقصد آپ کے علم میں اضافہ کرنا تھا ۔ کسی نقصان کی صورت میں کمپنی ذمہ دار نہ ہو گی
 
عام حالات اور دیگر موضوعات پر میرے لیئے بھی ریٹنگز کوئی اہمیت نہیں رکھتی ۔ مگر بعض سنجیدہ اور معلوماتی موضوعات پر نامتفق اور ناپسندیدگی کا اظہار صرف تعجب کا سبب بنتا ہے ۔ اس لیئے جستجو ہوتی ہے کہ آخر کون سے ایسی بات ہوگئی جو اس ریٹنگز کا ہدف بنی ۔ مثال کے طور پر میں کہوں کہ سورج مشرق سے نکلتا ہے اور اس پر نامتفق یا ناپسندیدگی کی ریٹنگز ظاہر ہوجائے تو میں یہ کرے :idontknow:بغیر رہ نہیں سکتا ۔ اس لیئے ایسے معاملات میں وضاحت ضروری سمجھتا ہوں ۔ ورنہ میں سمجھوں گا کہ ایچ اے خان کسی اور نک سے یہاں موجود ہے ۔ :p

ہا ہا ہا :)
ظفری یار مسخریاں ہی کرتا ہے۔ یار اگر تم الٹا بھی لٹک کر کچھ کہو تو لوگ شک ہی کرتے ہیں :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
کراس سے بچنے کا آزمودہ نسخہ یہ ہے کہ ایسے موضوعات شروع کرنے اور ان میں جانے سے بچاجائے جن پر کراس کا اندیشہ ہو۔

لیکن اگر آپ ایسا نہیں کر سکتے تو کراس کو برداشت کرنے کی مشق کی جائے۔:)

آزمائش شرط ہے۔

نوٹ:ان معلومات کا مقصد آپ کے علم میں اضافہ کرنا تھا ۔ کسی نقصان کی صورت میں کمپنی ذمہ دار نہ ہو گی
دیکھیں سر کوئی نئی بات بتائیں
ایسے مراسلوں میں شراکت سے "ہم" باز نہیں آنے کے
برداشت "ہم" میں ہے نہیں
مشقیں کرنے کا سارا وقت "ہم" ضائع نہیں کرتے بلکہ کمپنی کو ذمہ دار ٹہرا کر اس وقت کو یوٹیلائز کرتے ہیں۔
تو
کوئی نئی بات بتائیں۔۔۔
 
شمشاد

مزید یہ کہ ہمارے پاس وقت ہی وقت ہے۔

آپ کو ایک واقعہ بتاؤں۔
ریل کے گزرنے کا وقت تھا اور پھاٹک بند کر دیا گیا تھا۔ اب دونوں طرف گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں کھڑی ہیں لیکن پیدل چلنے والے ابھی بھی ریلوے لائن عبور کر رہے ہیں۔ ایک سائیکل سوار نے سائیکل کندھوں سے اوپر اٹھایا اور اس نے بھی ریلوے لائن عبور کر لی کیونکہ اس کو کہیں پہنچنے کی جلدی تھی اور وہ ریل کے گزرنے کا انتظار نہیں کر سکتا تھا۔

کچھ ہی دیر بعد ریل آئی اور گزر گئی۔ پھاٹک کھل گیا، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں رواں دواں ہو گئیں۔ آگے کچھ ہی فاصلے پر بندر والا بندر کا تماشا دکھا رہا تھا۔ اس کے گرد کافی لوگوں کا ہجوم تھا اور ان میں وہ سائیکل سوار بھی کھڑا تھا جسے ریلوے لائن عبور کرنے کی جلدی تھی۔

تو کہنے کا مطلب ہے کہ ہماری قوم کے پاس وقت ہی تو ہے جسے اس کے مصرف کا علم نہیں۔ اگر علم ہے تو بس اتنا کہ وقت کو ضائع کیسے کرنا ہے۔
 
مقدس

لائبریرین
ارے ارے۔۔۔ یہ کیا۔۔۔۔ کراس اور غیر متفق ہونے سے کیا ہوتا ہے۔۔ مجھے بھی اکثر ملتے رہتے ہیں۔۔۔ اٹس اونلی اے فورم۔۔۔ یہاں ہم کچھ دیر کے لیے انجوائے کرنے آتے ہیں۔۔ ہو کئیرز کہ کون کیا سمجھتا ہے۔۔۔ اور ہم اتنے میچور ہیں کہ فورمز پر غیر متفق اور کراسز کو اگنور کر سکیں ۔۔۔ آئی ڈاؤنٹ تھنک کہ کوئی بھی ریٹنگ چینج کرنے کی ضرورت ہے۔۔ کیونکہ ہر بار کسی کو کچھ نہ کچھ غلط نظر آئے گا۔۔۔ سو نو ٹینشن۔۔ اینڈ پلیز ایوری ون ۔۔۔ "گرو اپ"
 
ارے ارے۔۔۔ یہ کیا۔۔۔ ۔ کراس اور غیر متفق ہونے سے کیا ہوتا ہے۔۔ مجھے بھی اکثر ملتے رہتے ہیں۔۔۔ اٹس اونلی اے فورم۔۔۔ یہاں ہم کچھ دیر کے لیے انجوائے کرنے آتے ہیں۔۔ ہو کئیرز کہ کون کیا سمجھتا ہے۔۔۔ اور ہم اتنے میچور ہیں کہ فورمز پر غیر متفق اور کراسز کو اگنور کر سکیں ۔۔۔ آئی ڈاؤنٹ تھنک کہ کوئی بھی ریٹنگ چینج کرنے کی ضرورت ہے۔۔ کیونکہ ہر بار کسی کو کچھ نہ کچھ غلط نظر آئے گا۔۔۔ سو نو ٹینشن۔۔ اینڈ پلیز ایوری ون ۔۔۔ "گرو اپ"

سن لے ظفری
اب تو بچی بھی کہہ رہی ہے کہ گرواپ۔ پر تم تو روز بروز بچہ ہی بنتے جارہے ہو
 
ساقی۔

محفلین
k
دیکھیں سر کوئی نئی بات بتائیں
ایسے مراسلوں میں شراکت سے "ہم" باز نہیں آنے کے
برداشت "ہم" میں ہے نہیں
مشقیں کرنے کا سارا وقت "ہم" ضائع نہیں کرتے بلکہ کمپنی کو ذمہ دار ٹہرا کر اس وقت کو یوٹیلائز کرتے ہیں۔
تو
کوئی نئی بات بتائیں۔۔۔

نئی بات کے طور پر "روزہ " رکھا جا سکتا ہے
نفل پڑھے جا سکتے ہیں۔
امی جان کا ہاتھ بٹایا جا سکتا ہے۔
بھیا کے کپڑے استری کیے جا سکتے ہیں۔
اشفاق صاحب کی کتابوں سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
آج کل دھوپ سینکی جا سکتی ہے۔
پھر بھی ٹائم بچ جائے تو نہا دھو کر ان موضوعات میں شرکت کی جا سکتی ہے
 
مقدس

لائبریرین
یہ بچی نہیں ہے، پوری نانی اماں ہے یہ اور اس کو چلاکو ماسی کا بھی خطاب ملا ہوا ہے۔
شمشاد بھیا میں تو معصوم ہوں۔۔۔ میری ساس بھی لاسٹ ویک کہہ رہی تھیں کہ لوگوں کی بہوئیں اتنی چالاک اور تیز ہوتیں ہیں۔۔ تم بھی کچھ سیکھ لو :rollingonthefloor:
 
شمشاد

لائبریرین
نئی بات کے طور پر "روزہ " رکھا جا سکتا ہے
وقت تو روزہ رکھ کر بھی ضائع کیا جا سکتا ہے۔

نفل پڑھے جا سکتے ہیں۔
اتنا وقت نہیں ہے۔

امی جان کا ہاتھ بٹایا جا سکتا ہے۔
الٹا امی جان کو کہا جاتا ہے کہ میرے لیے ناشتہ بنا دیں۔

بھیا کے کپڑے استری کیے جا سکتے ہیں۔
اتنی فراغت نہیں ہے۔ بلکہ وہ اپنے کپڑے خود ہی استری کر لیتے ہیں۔

اشفاق صاحب کی کتابوں سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
کتاب ہو تو فائدہ بھی اٹھایا جائے۔

آج کل دھوپ سینکی جا سکتی ہے۔
ہاں یہ البتہ ہو سکتا ہے کہ دھوپ میں بیٹھ کر کینو کھائے جائیں یا مونگ پھلی سے انصاف کیا جائے۔

پھر بھی ٹائم بچ جائے تو نہا دھو کر ان موضوعات میں شرکت کی جا سکتی ہے۔
نہائے بغیر بھی تو شرکت کی جا سکتی ہے۔ نہانے میں وقت ضرور ضائع کرنا ہے۔
 
شمشاد بھیا میں تو معصوم ہوں۔۔۔ میری ساس بھی لاسٹ ویک کہہ رہی تھیں کہ لوگوں کی بہوئیں اتنی چالاک اور تیز ہوتیں ہیں۔۔ تم بھی کچھ سیکھ لو :rollingonthefloor:

ساس یہ کہہ نہیں سکتی
جب تک کہ ساس کی کوئی گوٹ نہ پھنسی ہو۔ جب نکل جائے گی تو پھر دیکھنا یہ ساس کیا کہتی ہے اپ کو ۔ ماسی چلاکن ؟
 
Top