مردوں کی بیٹھک

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی خبر باہر نکلے گی تو معلوم بھی ہو جائے گی۔ ہمارے ہاں پنجابی میں کہتے ہیں " چن چڑھے گا تے زمانہ ویکھے گا" یعنی کہ جب چاند چڑھے گا تو زمانہ دیکھ لے گا۔ اب جب چاند ہی نہیں چڑھا تو دیکھیں کیسے؟
 

مغزل

محفلین
تو اور کیا نکلنا چاہیے تھا جناب ۔۔ اب قرمزی ملبوس حسنیہ تو آنے سے رہی ، معاف کیجیے گا ہماری جمالیات ویسے بھی مشکوک ہیں
 

آبی ٹوکول

محفلین
فقط مردوں کی بیٹھک ہی رہنے دیتے ساتھ میں حضرات کا لاحقہ اضافی میں لگا دیا یا پھر حضرات کی بیٹھک کرلیں مردوں کو رہنے دیں
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ رحم کرئے محمود بھائی

کوئی مردانہ سلسلہ شروع کریں۔ لیکن ایسا نہ ہو کہ آپ مندرجہ ذیل میں سے کس سے ڈرتے ہیں :

چوہا، لال بیگ، چھپکلی، وغیرہ وغیرہ
 

مغزل

محفلین
شمشاد بھائی ، اپنے گمشدہ اراکین کو کھوجتے ہیں ۔ یہ سلسلہ کیسا رہے گا۔
یعنی ہم انہیں ای میل کر کے یا جیسے بھی دوبارہ فورم کی طرف ’’ آ‘‘ مادہ کرتے ہیں۔
 
Top