آصف حسین
محفلین
آج کل سماجی میڈیا پر مری بائیکاٹ کا مہم زورو پر ہے۔ جس کی وجہ وہاں سیزن کے دنوں میں سیاحوں سے ناجائز منافع، نامناسب رویہ، لالچ اور بدمعاملگی بتائی جاتی ہے۔ یہ سلسلہ بڑی سطح پر پہنچ چکا ہے جس میں صحافیوں سمیت ہر طبقے کے لوگ شامل ہیں۔ میڈیا کے بڑے ادارے رپورٹنگ بھی کررہے ہیں۔
ذاتی طور پر میں اس بائیکاٹ کے حق میں ہوں لیکن یہ معاملہ شائد مری تک محدود نہیں۔ ہر سیاحتی مقام پر اس طرح کے منافع خور اورلالچی افراد موجود ہوتےہیں۔ اس کی وجہ شہری انتظامیہ کا صرفِ نظر ہوسکتاہے کیوں کہ وہ ٹیکس کی مد میں وصولی کررہی ہوتی ہے باقی عوام رُل جائے اُن کی بلا سے۔ آپ کاکیا تجربہ رہا۔۔۔
یاز عبداللہ محمد محمد تابش صدیقی فرقان احمد محمد وارث محمداحمد شاہد شاہ اے خان اور دیگر احباب