مری والو اپنا رویہ بدلو ۔۔۔آپ کیا کہتے ہیں؟

محمد وارث

لائبریرین
یہ مری والوں کی طرف سے "جوابِ آں غزل" ہے! :)

32191696_1890651540967148_3484740802444263424_n.jpg
 
یہ مری والوں کی طرف سے "جوابِ آں غزل" ہے! :)

32191696_1890651540967148_3484740802444263424_n.jpg
میں ایک دفعہ پھنے خان بنا تھا۔ ماموں کے سمجھانے کے باوجود غبارے پھاڑنے شروع کر دیے۔ جب کوئی دو، تین سو روپے کے غبارے پھاڑ چکا تو انھوں نے اپنی چال چل دی۔ اور ماموں نے مجھے گھورتے ہوئے بٹوہ نکالا۔
 
یاز

محفلین
کوئی نہ کوئی گیدڑ سنگھی ہے ان کے پاس۔ کوئی کہتا ہے کہ چھرا الٹا ڈال دیتے ہیں، کوئی کہتا ہے کہ مقناطیس لگا ہوتا ہے بورڈ کے پیچھے۔ و اللہ اعلم :)

اور کچھ کہتے ہیں کہ گن کی نال ٹیڑھی ہوتی ہے۔ :)

مگر پھر شروع کے کچھ نشانے بھی ٹھیک نہ لگیں۔ :)
میرا اندازہ یہ ہے کہ ابتدائی نشانے تیر بہدف لگ جانے کے بعد وہ خود بندوق میں چھرے ڈالتے ہیں، اور وہ چھرے ہی خرابی کی جڑ ہوتے ہیں۔ ان کی الائنمنٹ کافی آؤٹ ہوتی ہے، جس کی وجہ سے اگر نشانہ شمال کی جانب لیا جائے تو چھرے کی پرواز شمال مشرق یا شمال مغرب کو ہو جاتی ہے۔
 
شاہد شاہ

محفلین
اس معاملہ میں مری کو خوامخواہ بدنام نہ کریں۔ پچھلی بار پاکستان میں کلر کہار کے مقام پر یہی غبارے والا میرے پیچھے پڑ گیا تھا۔ چارو و لاچار کافی کوشش کے باوجود ایک بھی غبارہ نہیں پھٹا۔ آخری چھرہ رہ گیا تھا اور غبارے والا پیسے گننے میں مصروف تھا۔ تب میں نے خاموشی سے گن کی نالی غبارے پر رکھ کر فائر کر دی مگر نتیجہ پھر وہی۔ میں نے حیران ہوکر پوچھا بھائی اس گن میں چھرے تو ہے ہی نہیں۔ اسپر غبارے والے نے چیک کرنے کے بہانے بندوق تھامی اور یہ جا وہ جا!
یہ مری والوں کی طرف سے "جوابِ آں غزل" ہے! :)

32191696_1890651540967148_3484740802444263424_n.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین
اس معاملہ میں مری کو خوامخواہ بدنام نہ کریں۔ پچھلی بار پاکستان میں کلر کہار کے مقام پر یہی غبارے والا میرے پیچھے پڑ گیا تھا۔ چارو و لاچار کافی کوشش کے باوجود ایک بھی غبارہ نہیں پھٹا۔ آخری چھرہ رہ گیا تھا اور غبارے والا پیسے گننے میں مصروف تھا۔ تب میں نے خاموشی سے گن کی نالی غبارے پر رکھ کر فائر کر دی مگر نتیجہ پھر وہی۔ میں نے حیران ہوکر پوچھا بھائی اس گن میں چھرے تو ہے ہی نہیں۔ اسپر غبارے والے نے چیک کرنے کے بہانے بندوق تھامی اور یہ جا وہ جا!
کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی۔۔۔۔۔۔"شاہ" جی کیا پوسٹ تھی اور کیا سمجھے آپ!
 
یاز

محفلین
مری میں سیاحوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ حرکت میں آگئی، مری میں مال روڈ پر ڈولفن فورس کو تعینات کر دیا گیا۔ اے ایس پی مری کا کہنا ہے کہ شکایت کی صورت میں فوری ایکشن ہو گا، ڈولفن فورس کے جوان مال روڈ پر گشت کرتے رہیں گے۔ اے ایس پی مری کے مطابق 450 ٹورسٹ گائیڈز کے کارڈ بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے، گائیڈز سیاحوں کی مدد کے لئے مختلف مقامات پر موجود ہوں گے۔ یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر کئی ایسی وڈیوز اور خبریں گردش کررہی ہیں جس میں سیر و تفریح کیلئے مری آئے ہوئے سیاحوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے، بدتمیزی اور مارپیٹ جیسے واقعات شامل ہیں۔
 
جان

محفلین
اور اس کے بعد "عدم اعتماد" کر دیتے ہیں۔
اگر ایک بھی نشانہ صحیح نہ لگے تو گیم جلدی ختم ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ پہلے اعتماد بحال کرتے ہیں پھر جب دو چار نشانے نہیں لگتے تو بندہ اسی لالچ میں آگے کھیلتا جاتا ہے کہ پہلے بھی تو لگے تھے اب بھی ممکن ہے لگ جائیں۔
 
Top