مری والو اپنا رویہ بدلو ۔۔۔آپ کیا کہتے ہیں؟

سید عمران

محفلین
یہ مری مال روڈ کا ایک بداخلاق ہوٹل "[----]" ہے. اس ریسٹورنٹ کے سامنے بے شمار کرسیاں خالی بھی رہتی ہیں، لیکن اگر آپ ان کے گاہک نہیں ہیں اور چند منٹ سستانے کیلئے کسی کرسی پر بیٹھنا چاہیں تو ان کے منحوس ویٹر فوراً آپ کو اٹھانے کیلئے آجائیں گے...

ہم بھی تقریبا ہر سال مری جاتے ہیں...
جتنے بدتمیز اور بد اخلاق ہوٹل کے منحوس بیرے یہاں ہوتے ہیں کہیں اور نہیں...
متکبرانہ مزاج کے فرعون صفت لوگ!!!
 

شاہد شاہ

محفلین
آپ پھر چیزہ لے رہی ہیں۔ میرا محفل پر صرف ایک اکاؤنٹ ہے۔ حالانکہ مدیران نے میرے اکاؤنٹ پر ہر قسم کی پابندی لگائی ہوئی ہے۔ اسکے باوجود میں نے نیا اکاؤنٹ نہیں بنایا۔ صرف نواز شریف کی طرح ہر جگہ کیوں پابندی لگائی مہم جاری رکھی ہوئی ہے
اکاونٹ یا اکاونٹس پر
 
ہم بھی تقریبا ہر سال مری جاتے ہیں...
جتنے بدتمیز اور بد اخلاق ہوٹل کے منحوس بیرے یہاں ہوتے ہیں کہیں اور نہیں...
متکبرانہ مزاج کے فرعون صفت لوگ!!!
ہر سال بدتمیزی سہنے جاتے ہیں؟
بڑا جگرا ہے۔
کہیں اور ہی چلے جایا کریں۔ :p
 
ہم بھی تقریبا ہر سال مری جاتے ہیں...
جتنے بدتمیز اور بد اخلاق ہوٹل کے منحوس بیرے یہاں ہوتے ہیں کہیں اور نہیں...
متکبرانہ مزاج کے فرعون صفت لوگ!!!
اچھے لوگ بھی اتفاق سے مل جاتے ہیں، ایوبیہ کے تندوری چوزے والے سے ذرا آگے ہمیں ایک نان پکوڑوں والا جس کی چھوٹی سی دکان بھی تھی ، پاکستان کی روائتی مہمان نوازی جیسا رویہ تھا ۔ اللہ پاک خوش خوش رکھے ان صاحب کو
 

سید ذیشان

محفلین
حالات سے تو یہی لگتا ہے کہ مری صرف سردیوں میں جانا چاہئیے اور وہ بھی جب برف باری نہ ہو رہی ہو۔

گرمیوں میں لاہوری کولر لگا کر، ذہن میں مری کی یادیں تازہ کر کے، یہ شعر گنگنانا چاہئے:

جی ڈھونڈھتا ہے پھر وہی فرصت کہ رات دن
بیٹھے رہیں تصّورِ جاناں کئے ہوئے
 
آخری تدوین:
پورے ملک کا یہی حال ہے۔ صرف مری والوں کو کیا کہنا۔۔۔
کراچی ان معاملات میں سستا ترین شہر ہے۔
لیکن لیکن لیکن۔۔۔۔
کراچی کے سیاحتی مقامات پر بھی یہی حال ہے۔ ان سے کچھ کم ہے لیکن ہے ایسا ہی۔
 

یاز

محفلین
یہ کولر کی کونسی برانڈ ہے؟ وہی تو نہیں جسے عام کاریگر بناتے ہیں؟
جس میں عمودی کھڑا ہوا پروں والا پنکھا لگا ہوتا ہے، جس میں گھومنے کا مرکزی ایکسز افقی ہوتا ہے۔ "نان لاہوری" کولر میں روٹر وغیرہ ہوتا ہے جس کا گھومنے کا ایکسز عموماً عمودی ہوتا ہے۔
لاہوری کولر میں تازہ ہوا کی سرکولیشن ہوتی ہے۔ جبکہ "نان لاہوری" میں وہی ہوا ری سائیکل ہوتی ہے اے سی کی طرح، جس سے حبس کا تدارک نہیں ہو سکتا۔

یہ رہا لاہوری کولر
cool-x-8-638.jpg
 

حسیب

محفلین
یہ کسی نے مری کے ایک ہوٹل کا بِل شیئر کیا ہے۔ پکوڑے 600 روپے کلو، اور کوک جس کی قیمت 80 روپے ہے وہ 160 کی۔ اس پر مستزاد یہ کہ سروس چارجز بھی ڈالے گئے ہیں!

31957824_10204554263572290_4045125367604707328_n.jpg
یہاں سیالکوٹ میں maezzo والے 150 کی بوتل بیچتے ہیں
ہم نے سیف الملوک کے پاس ایک ڈھابے سے 40 روپے کی ایک چپاتی لے کر کھائی تھی جو کسی کام کی بھی نہیں تھی۔۔

ویسے یہ بل کوہالہ کے ہوٹل کا ہے
 
Top