مزاج کا موسم۔۔۔۔

محمداحمد

لائبریرین
ابھی دوبارہ سے یہ مراسلات پڑھتے ہوئے ہمیں یاد آیا کہ واقعی چائے کی پیالی میں طوفان آ سکتا ہے۔
مائیکرو اوون میں ٹھنڈی چائے کو گرم کیا۔ جب اسے مکس کرنے کواس میں چمچ ہلایا تو چائے یوں اچھل کر ہمارے بائیں یاتھ پر گری جیسے پتیلی میں ابال آنے سے باہر گرے۔ یوں یہ بنا گرج چمک والا منا سا طوفان ہی ہوا نا۔
یہ تو لگ رہا ہے کہ چائے کو اشتعال آ گیا۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
چشم گریاں سے ہو گیا ظاہر
دل کا موسم بہت سہانا ہے

یہ تو کچھ زیادہ ہی صنعتِ تضاد ہو گئی عاطف بھائی ۔ :)
طنز بھی تو یونہی کرتے ہیں ۔
آج بڑے اچھے لگ رہے ہو !!!
اور شاعروں کا کام ہی کیا ہے ۔
اور تو سب کچھ طنز و کنایہ، رمز و اشارہ جانے ہے ۔
 
زیک

مسافر
مزاج شدید طور پر رومانیت کی طرف مائل ہے لیکن مرتے کیا نہ کرتے ابھی سارا دن دونوں نے دفتر کا کام کرنا ہے۔ بیگم کو میسج کیا تو اس نے پارکنگ میں کافی کی آفر کر دی
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مزاج شدید طور پر رومانیت کی طرف مائل ہے لیکن مرتے کیا نہ کرتے ابھی سارا دن دونوں نے دفتر کا کام کرنا ہے۔ بیگم کو میسج کیا تو اس نے پارکنگ میں کافی کی آفر کر دی
مزاج تو رومانی نہیں ہمارا آج کل، البتہ ایک رومینٹک ناول پڑھ رہے ہیں ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کون سا۔۔۔ تا کہ ہم بھی پڑھیں تو شاید افاقہ ہو۔ ورنہ خشک مزاج ہی کہلواتے رہیں گے ہم۔
ایک ایرانی خاتون کا لکھا ہے ۔ اس کے لیے تمہیں فارسی پڑھنی ہو گی پہلے ۔ہمارا مزاج تو ناولوں کا ہے نہیں، اوپر سے رومانی ناولوں کا ۔
محض زبان کے ذائقے کے لیے پڑھ رہے ہیں ورنہ بقول مرزا ۔ میں کہاں اور یہ وبال کہاں ۔
فی الحال تم یہ گنگنا لو ۔
زبان یار من ترکی و من ترکی نمی دانم۔ :laughing:
تمہارے لیے ترجمہ کردیں گے بعد میں ۔
 
ایک تو رومانوی ناول، اوپر سے ایک ایرانی کا، پھر فارسی میں اور پھر ایک خاتون کا لکھا ہوا۔ :)

اس میں تو تہہ در تہہ رومان نظر آ رہا ہے۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ نہ آپ کا مزاج ناولوں کا ہے اور نہ رومان کا۔ :)
 
Top