مزاج کیسے ہیں - 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

میم نون

محفلین
میرا انٹرنیٹ ابھی تک ٹھیک نہیں ہوا، اس لئیے مزاج بڑے خراب ہیں۔

ابھی تھوڑی دیر پہلے فون کمپنی کو دوبارہ فون کیا ہے، اگر شام تک کنیکشن ٹھیک نہیں ہوا تو میں نے کل انکی اچھی طرح ایسی کی تیسی کر دینی ہے :mad:
 

میم نون

محفلین
ان کے لئیے تو میں ہی کافی ہوں :grin:

اور اگر واقعی ہی کنیکشن ٹھیک نہیں ہوا تو پھر ان کی خیر نہیں :mad:
 

میم نون

محفلین
اللہ کا کرم ہے۔

آج میں ٹیلی کوم کو اچھی خاصی ای میل بھیجنے والا تھا کہ ان کے بندے نے مجھے فون کر دیا اور پھر تھوڑی دیر بعد گھر آ کر کنیکشن ٹھیک کر گیا۔
 

میم نون

محفلین
الحمد اللہ، اللہ کا کرم ہے۔

جی بالکل پڑھتے ہیں ای میل، آخر پیسے کس بات کے لیتے ہیں، وہ تو آکر ٹھیک کر گئے نہیں تو میں تو انپر کیس کرنے کے چکر میں تھا، میل بھی اسی لئیے لکھنی تھی کہ کوئی لکھا ثبوت موجود ہو۔
پتہ ہے کیا مسئلہ تھا؟
میری لائین کو کسی اور کے ساتھ بدل دیا تھا ان پاگلوں نے، وہ تو میں فون استعمال نہیں کرتا نہیں تو پہلے ہی پتہ چل جانا تھا کہ میرا نمبر نہیں ہے۔
انکے تکنیکی بندے نے آکر لائنوں کو درست کیا اور پھر انٹرنیٹ چل گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہاہاہاہا لگتا ہے جس بندے نے نمبر کسی اور سے بدلا وہ یہاں سے تکنیکی مہارت حاصل کر کے گیا ہو گا۔

میرے ساتھ بھی یہاں ایک دفعہ ایسا ہی ہوا تھا اور مزے کی بات ہے کہ جس کو میرا نمبر دیا وہ بھی ایک پاکستانی حضرت تھے اور وہ میرے کھاتے میں فون کرتے رہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
نوید بھائی
اب فون کا بل ادا کرنے کو تیا رہیں
اس بندے نے تو رج کے عیاشی کر ڈالی ہوگی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top