مزاروں پر محبت جاودانی سن رہے تھے:::تصاویر

قیصرانی

لائبریرین
قبلہ درست فرمایا لیکن فقیر کی معلومات کم ہیں۔ ایچ 8 بہت بڑا قبرستان ہے اور وہاں پوچھے بغیر چارہ نہیں ہے، اسلام آباد کی طرح اس میں گھمن گھیریاں ہیں لیکن گورکن قبور تک بہتر رہنمائي کر دیتے ہیں۔ ماڈل ٹاؤن لاہور بہت بڑا نہیں اور وہاں بھی داخلے کے ساتھ ہیں نام لینے پر گورکن متعلقہ قبور تک چھوڑ آتے ہیں۔
شکریہ
 
الشفاء

لائبریرین
بہت خوب حسن بھائی۔۔۔ سچ کہا ڈاکٹر محمد اقبال نے کہ

نہ پوچھ ان خرقہ پوشوں کی ارادت ہو تو دیکھ ان کو
ید بیضا لیے بیٹھے ہیں اپنی آستینوں میں

تمنا درد دل کی ہے تو کر خدمت فقیروں کی
نہیں ملتا یہ گوہر بادشاہوں کے خزینوں میں
 
شکریہ محترم!!
جی وہ درست ہی فرمایا کرتے ہیں۔۔۔۔
 
مہ جبین

محفلین
ماشاءاللہ بہت ہی خوب حسن محمود جماعتی
برگزیدہ ہستیوں میں سب سے پہلے آپ نے جس ولیءکامل کا ذکر کیا ہے ہم بھی انہی کے گداؤں میں شامل ہیں الحمدللہ۔
علی پور سیداں سے نسبت ہے اور اسی آستانے سے بہت پرانا قلبی تعلق ہے الحمدللہ۔
بہت بہت خوشی ہوئی مجھے شیخِ کامل کے ذکر سے، وہاں کی تصاویر سے میرا تو رواں رواں جھوم اٹھا۔۔۔ اور اتنے دن کی غیر حاضری کے بعد آج کی حاضری سے دل کو بہت سکون ملا، الحمدللہ رب العالمین۔
اللہ پاک آپ کو خیر کثیر عطا فرمائے اور جس طرح آپ کے دل میں اولیاء کاملین کی محبت ہے اس کے صلے میں ان تمام پاکیزہ ہستیوں کی بے پناہ شفقت اور خاص فیضانِ نظر عطا فرمائے آمین ثم آمین بجاہ النبی الامین صل اللہ علیہ وآلہ وسلم :in-love::in-love:
 
اک سلسلۂ نور ہے ایمان کا رشتہ
ایمان مرا حب نبی مہر علی ہے۔۔۔۔۔

پسندیدگی کے لیے شکریہ۔۔۔۔

مجھے جو اس وقت خوشی محسوس ہوئی ہے کہ بیان سے باہر۔۔۔۔۔ اللہ حضور قبلۂ عالم کے صدقے آپ پر اپنا فضل اور کرم فرمائے اور مالک اپنی امان میں رکھے۔
یہ سب خیرات اسی در کی ہے۔ پچھلے 3 دن سے اس لڑی سے وابسطہ تھا آج حضور داتا صاحب کا بلاوا آگیا۔۔۔۔ اگلے ہفتے اپنے سائیں کی بارگاہ کی حاضری کا ارادہ ہے کہ ان کا عرس مبارک ہے۔ باقی جیسے ان کا بلاوہ ہوگا اور رب کی رضا ہو گي۔۔۔۔
سدا سلامت و خوش رہیں اللہ اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سایۂ رحمت میں رہیں۔
 
بس بعینہ میری بھی کچھ یہی کیفیات ہیں الحمدللہ
یوں سمجھیں کہ میری بہت برسوں پرانی ایک خواہش آج اس لڑی کی صورت میں پوری ہوئی ہے۔ میں اپنے پیرو مرشد کا ذکرِ خیر ایسی جگہ پڑھ کر، وہاں کی تصاویر دیکھ خود کو ہواؤں میں اڑتا محسوس کررہی ہوں ۔۔۔۔ مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ مجھے محفل پر واپسی کا انمول انعام اس لڑی کی صورت میں ملا ہے ۔۔ سبحان اللہ۔
نسبتوں کی یہ بہاریں سلامت رہیں ۔۔۔۔ تاقیامت رہیں آمین ثم آمین۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا کثیرا ۔
آپ کی تمام دعاؤں پر آمین ثم آمین۔
 
جی انہوں نے تحریک پاکستان میں بہت کام کیا ہے۔ مالی اعتبار سے بھی اور سیاسی۔ بالخصوص علما و مشائخ کو مساجد اور خانقاہوں سے نکال کر عملی میدان میں لانے کے لیے۔ بالخصوص جب قائد اعظم محمد علی جناح کو کافر اعظم کہا جانے لگا تھا اور ان پہ قاتلانہ حملہ ہوا۔ انہوں نے کہا کے جناح ہمارا مجاہد ہے۔ مسلمانوں کو مسلم لیگ کو ووٹ دینے کے لیے تیار کرکیا۔ بہت سے جلسوں کی صدارت فرمائی اور علماء و مشائخ کو راغب کیا کہ وہ مسلمانوں کو جناح کے ساتھ چلنے کی ترغیب دیں اور ان کے شکوک رفع کریں کہ دوسری جانب فتوی باز بھی علما تھے۔ قائداعظم کے روحانی پیشوا بھی ہیں تو اپنے لیے یہ بانی پاکستان بھی ہیں۔
 
مہ جبین

محفلین
اللہ پاک آپ کو بھی حضرت امیرِ ملت رضی اللہ عنہ اور انکے پڑپوتے حضرت فخرِ ملت رضی اللہ عنہ ( ہمارے پیرو مرشد پاک ) کا خاص فیضانِ نظر عطا فرمائے آمین ثم آمین۔
 
مہ جبین

محفلین
جی انہوں نے تحریک پاکستان میں بہت کام کیا ہے۔ مالی اعتبار سے بھی اور سیاسی۔ بالخصوص علما و مشائخ کو مساجد اور خانقاہوں سے نکال کر عملی میدان میں لانے کے لیے۔ بالخصوص جب قائد اعظم محمد علی جناح کو کافر اعظم کہا جانے لگا تھا اور ان پہ قاتلانہ حملہ ہوا۔ انہوں نے کہا کے جناح ہمارا مجاہد ہے۔ مسلمانوں کو مسلم لیگ کو ووٹ دینے کے لیے تیار کرکیا۔ بہت سے جلسوں کی صدارت فرمائی اور علماء و مشائخ کو راغب کیا کہ وہ مسلمانوں کو جناح کے ساتھ چلنے کی ترغیب دیں اور ان کے شکوک رفع کریں کہ دوسری جانب فتوی باز بھی علما تھے۔ قائداعظم کے روحانی پیشوا بھی ہیں تو اپنے لیے یہ بانی پاکستان بھی ہیں۔
بے شک بے شک
صد ہزار فیصد متفق
 
بس بعینہ میری بھی کچھ یہی کیفیات ہیں الحمدللہ
یوں سمجھیں کہ میری بہت برسوں پرانی ایک خواہش آج اس لڑی کی صورت میں پوری ہوئی ہے۔ میں اپنے پیرو مرشد کا ذکرِ خیر ایسی جگہ پڑھ کر، وہاں کی تصاویر دیکھ خود کو ہواؤں میں اڑتا محسوس کررہی ہوں ۔۔۔۔ مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ مجھے محفل پر واپسی کا انمول انعام اس لڑی کی صورت میں ملا ہے ۔۔ سبحان اللہ۔
نسبتوں کی یہ بہاریں سلامت رہیں ۔۔۔۔ تاقیامت رہیں آمین ثم آمین۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا کثیرا ۔
آپ کی تمام دعاؤں پر آمین ثم آمین۔
اور میرے لیے اس لڑی کو قائم کرانے کی شاید یہی وجہ بنی ہو۔ ہم انہیں بھول جاتے ہیں وہ ہمیں نہیں۔ انہوں نے آپ کی محبت کا جواب بھیجا ہو۔۔۔۔ حضور پیر صاحب کی نظر فیض اثر آپ پر رہے اور خیرات سے حصہ پاتی رہیں۔۔۔۔ آپ کے صدقے سے ہم بھی۔۔۔!!
 
Top