مسائل آپ کے مشورہ ہمارا

طالوت

محفلین
مجھے خود اس مشورے کی ضرورت ہے ۔۔ ویسے اگر آپ دن میں نہ سوئیں تو رات کو نیند جلد آ جاتی ہے ، مگر مصیبت یہ کہ 4/3 گھنٹے بعد ہی آنکھ کھل جاتی ہے ۔۔۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے تو بہت زیادہ نیند آتی ہے۔

آپ بھی کچھ ہاتھ پیر ہلایا جلایا کریں۔ تا کہ جسم کو تھکاوٹ ہو۔ سارا دن کرسی پر بیٹھنے سے تو یہ ممکن نہیں۔
 

طالوت

محفلین
دن بھر کی ذہنی مشقت کے بعد ہاتھ پیر ہلانے کو جی کہاں کرتا ہے ۔۔ البتہ کمرے میں تھوڑی بہت ورزش کر لیتا ہوں ۔۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
درست کہا آپ نے ۔۔ مگر جسمانی مشقت کیا کی جائے ؟ کھانا پکانے اور دوسرے کاموں میں وقت نکل جاتا ہے اور ماشااللہ سے میرے روم میٹ بھی کسی کام کو ہاتھ لگانا گناہ عظیم سمجھتے ہیں موڈ ہوا تو کر دیا ورنہ نہیں ۔۔ کل کے استمعال شدہ برتن آج بھی منہ چڑا رہے تھے ، اور موصوف اس قدر ڈھیٹ ہیں کہ مجھ سے بھی زیادہ ڈھیٹ ۔۔۔ کھانا بنانا تو ان کے بس کی بات ہی نہیں ۔۔
اب یہ ننھی سی جان اور ہزاروں کام ۔۔۔۔۔۔۔
کمرے میں ہی اچھل کود کر لیتا ہوں ۔۔۔
لگتا ہے رہائش کے تہہ خانے میں کچھ انتظام کرنا پڑے گا ۔۔
وسلام
 

زین

لائبریرین
اچھا!

لیکن آپ کو میتھ کی کتاب پڑھنے کی کیا ضرورت ۔ویسے نیند نہیں‌آتی کیا:rolleyes:
 

تیشہ

محفلین
بہت خوب فاطمہ تو باجو بریطانیہ سے 15 نمبر پر فون کریں گی۔ پھر تو پاکستانی پولیس وہاں پہنچ چکی۔


:(

آج میری بڑی سس کے گھر چوری ہوگئی ۔ ابھی کچھ دیر پہلے انہوں نے فون کیا تو بتایا ،۔۔ رات تقریبا ساڑھے تین بجے تک انکے گھر میں کچھ چور داخل ہوئے اور نیچے کے سارے گھر میں آرام سے گھومتے پھرتے رہے ہیں اور یہ سب اوپر اپنے اپنے بیڈ روم میں سوئے ہوئے ۔ چور گھر کی چابیاں کیِ رنگز سے اتار لے گئے ، دونوں گاڑیوں کی چابیاں اٹھا لے گئے ، اور پھر جیسے آئے تھے بغیر کچھ توڑے ، دروازہ کھول کر نکل گئے ، بہن ، اور بہنوئی کی گاڑی میں بیٹھکر الٹ پلٹ کرتے رہے ، سی ڈی پلئیر لے گئے ، اور ٹم ٹم ، لے گئے اتار کر ،
چابیاں انکے پاس تھیں مگر شاید گاڑی نہیں چلا سکتے ہونگے سوچا ہوگا بعد میں کسی کے ساتھ آکر لے جاتے ہیں ، اور اب آج ہی صبح سس نے گاڑی کے لاک سسٹم دونوں گاڑیوں کے چینج کرا ڈالے اور گھر کے لاک سسٹم چینج کراڈالے ، پولیس فنگر پرنٹ لے گئی ۔ :worried:
میں نے شکر کیا میں انکے گھر نیچے کے بیڈ روم میں ۔۔ نہیں سوئی ہوئی تھی :tongue: ابھی ایک دن پہلے یہ چوری ہوتی تو نیچے کے بیڈ رومز میں ہم سب سوتے ہیں ، کیا پتا مار جاتے ۔۔ جاتے جاتے :chatterbox:
 

عسکری

معطل
میرا مسئلہ یہ ہے ہے کہ میرا آجکل کام کرنے کا دل نہیں کرتا روزانہ 4-5 گھنٹے مشکل سے کام کرتے ہیں ہم
 
Top