فیصل عظیم فیصل
محفلین
ڈر یا نصیحت ہمیشہ اپنے ہاتھ ہوتا ہے ۔ چاہیں تو ڈر جائیں چاہیں تو اسے اپنے آج میں تبدیلی لا کر بہتر کر لیں اور بے خوف ہو جائیں
سر جی میرا بھی ایک مسئلہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔جلدی سے حل کریں۔۔۔۔
"
"جب" "ان ""کی اماں ہمارے گھر اتی ہیں تو "ہاسے"ڈل ڈل پڑتے ہیں بتایئں میں روک تھام کے لیے کیا کروں
جناب ۔۔ میرا مسئلہ حل کریں ۔۔ ۔ ورنہ میں نے کسی کو حل کردینا ہے گھول کر کہیں ۔۔
مسئلہ یہ ہے کہ کسی سے جان چھڑانی ہو تو کوئی آسان سا طریقہ بتائیے ۔ ۔
اصلی پوسٹ بذریعہ زینب
سر جی میرا بھی ایک مسئلہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔جلدی سے حل کریں۔۔۔۔
"
"جب" "ان ""کی اماں ہمارے گھر اتی ہیں تو "ہاسے"ڈل ڈل پڑتے ہیں بتایئں میں روک تھام کے لیے کیا کروں
تو ڈلنے دیں، اس کا کون سا کوئی خرچہ آتا ہے۔
عنقریب جب وہ کہیں گی کہ آٹا گونڈھتے ہلتی کیوں ہو تو پھر پوچھوں گا۔
یہ ہمیں ایک اور خط ملا ہے بوچھی خاتون کا تحصیل و ضلع پرستان سے۔ لکھتی ہیں کہ کسی سے جان چھڑانی ہو تو کیا کیا جائے۔
خاتون بہت آسان طریقہ ہے۔ جس سے جان چھڑانا مقصود ہو اس کی آمدن کی بابت معلوم کیجئے اور آمدن کی کل رقم کے ساڑھے سولہ گنا کے مساوی رقم بطور قرض مانگ لیجئے اور بتائیے کہ آپ کو ان سے بہت امید ہے براہ کرم جلدی کچھ کریں انشااللہ وہ خود کترانے لگیں گے۔ اس کے علاوہ بھی کچھ آزمودہ نسخے ہیں لیکن ان میں توپ و تفنگ کا ذکر ہے جن کا استعمال آپ کے لیے دشوار ہو گا آپ یہ نسخہ آزمائیے اور پھر ہمیں کیفیات سے آگاہ کیجئے ہم آپ کی مزید رہنمائی کریں گے۔ اب چلتے ہیں ایک کمرشل بریک کی جانب۔
ہم نے خود محفل پر کئی لوگوں سے قرض مانگ رکھا ہے تبھی ہم مقبولیت میں مشرف سے بھی آگے ہیں۔
واہ۔۔۔ ہاسے ڈل ڈل پینے کی کیا خوبصورت اصطلاح ہے۔ پڑھ کر ہمارے بھی ہاسے ڈل ڈل پے رہے ہیں۔
تعبیر ہاسے کا مطلب قہقے/ہنسی اور ڈُل کا مطلب نکلنا تو زینب کا سوال ہے : جب "ان"، (یہاں " ان " سے مراد ہونے والے میاؤں ہیں) کی اماں یعنی کے ہونے والی ساس اس کے گھر آتی ہیں تو اس کی ہنسی اُبل اُبل پڑتی ہے۔ اس کی ہنسی نہیں رکتی۔ جس کے جواب میں میں نے لکھا تھا کہ کل کو جب کہیں گی کہ بی بی آٹا گونڈھتے ہلتی کیوں ہو تب پتہ چلے گا۔