جی مجھے ٹھیک ٹھاک پنجابی آتی ہے۔ فیصل آبادی یا جالندھری لہجے میں بھی اور لاہوری لہجہ تو ویسے میرا اصل لہجہ ہے تاہم ہمارے خاندان میں جالندھری پنجابی ہے۔ میرے ساتھ بچپن میں پنجابی نہیں بولی گئی تاہم میں نے لاہور کی گلیوں بازاروں اور سکولوں میں پنجابی سیکھی بلکہ میری ایک پنجابی نظم بھی تھی جو گم گئی جس کے شروع کے اشعار کچھ یوں تھے:
ویلا سی زوال دا یا خورے او وی جا ریا سی۔
میں چپ چاپ کسے اجڑی ہوئی بستی توں آ ریا سی۔
اب آگے یاد نہیں۔ یہ انٹر کے زمانے کی نظم ہے دست برد زمانہ کا شکار ہو گئی۔ ویسے بھی اردو محفل سمیت میری شاعری کی حوصلہ افزائی ہی نہیں ہوئی سو آہستہ آہستہ یہ صلاحیت سوکھ کر جھڑ گئی۔
وہ کیا ہے کہ اپنی بابت ہی ہم نے فرمایا ہے:
بہت مصروف سرکار ہو گئے ہیں
پھیلے ہوئے کاروبار ہو گئے ہیں
دشمنی ہے یہ خود سے درپردہ
درجنوں جگری یار ہو گئے ہیں